لندن نامہ

حیدر طبا طبائی ، لندن ، یوکے
آج سے کل کا جنم ہوتا ہے۔خزاں کی کوکھ سے بہار پیدا ہوتی ہے۔ خشک پتے زمین کی گود میں سما کر ہریالی کی چادر بن جاتے ہیں اور پھولوں کو نت نئے روپ دیتے ہیں اور کبھی آنسوئوں کی حدت سے مسکراہٹیں جاگ اٹھتی ہیں، لیکن انسانوں کی انسانوں سے نفرت کبھی نہیں ختم ہوتی۔ ہم ہندوستان میں نسلی و فرقہ وارانہ فسادات دیکھا کرتے ہیں ،لیکن دنیا کی مہذب ترین قوم کہلانے والی انگریز قوم میں بھی وہ بنیادی خرابی ہے جوتیسری دنیا کے عوام کی بدنامیوں کا باعث بنتی ہے۔ یعنی گوروں کا ایک گروہ ہم ایشیائیوں کو پھوٹی آنکھ نہیں دیکھ پاتا۔ اس گروہ کا نام ہے انگلش ڈیفنس لیگ ۔یہ نسلی و مذہبی امتیاز پر پورا یقین رکھتا ہے۔ چنانچہ بریڈ فورڈ میں انگلش ڈیفنس لیگ کو 28اگست سے 30 اگست تک جلوس نکالنے و

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی ، لندن ، یو کے
برف باری، اندھیرا ،کہر ا تند ہوائوں کے ساتھ باران رحمت کے موسموں سے بھرپور شہر لندن کے حسین شب و روز میں کبھی کوئی کمی نہیں آتی۔ اس شہر بیکراں میں ثقافتی ،ادبی، سیاسی اور سازشی چہل پہل جاری رہتی ہیں۔

Read more

چودہ اگست : یہ داغ داغ اجالا

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
برطانیہکے ممتاز اخبار ٹائمز نے ہندو پاک کی آزادی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر ایک نمایاں اداریہ سپرد قلم کیا تھا۔ اس اداریہ کو ٹائمز نے ’’مشترکہ تقدیر ‘‘ کا معنی خیز نام دیا ۔ آج سے 63سال پہلے 14اگست 1947کو ملنے والی آزادی کا اخبار نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہندوستان کی تقسیم ایک بھیانک غلطی تھی۔ اس تاریخی غلطی کے نتیجہ میں رونما ہونے والے واقعات پر ’’ٹائمز ‘‘نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اخبار نے مملکت خدا داد کے حوالہ سے منفی واقعات کا ذکرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہندوستان کی تاریخ میں صرف ایک مرتب

Read more

تم زمین پر رحم کرو تاکہ آسمان تم پر رحم کرے

عفاف اظہر،کناڈا
تاریخ کے بد ترین زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ تاریخ کے اس بد ترین سیلاب کے تھپیڑوں نے آن دبوچا ۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب اور زمین کے کھسکنے سے اب تک ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ کو بھی تجاوز کر چکی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں بیماریا

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی ، لندن ، یو کے
اتر پردیش(جہاں کا میںرہنے والا ہوں) کے ایک گائوں میں ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی رہتی تھی۔ جب اس لڑکی کے شباب نے پر پھیلائے تو بہت اچھے اچھے پیغام آئے۔ ماں باپ نے ایک تندرست جوان لڑکے کے ساتھ اس کی شادی کر دی، لیکن بدقسمتی سے صبح ہوتے ہی دولہا مر گیا۔ لڑکی چونکہ بہت حسین تھی اس لئے لوگ اس قصے کو فراموش کر گئے، پھر جلدہی ایک اور جوان لڑکے سے اس کی شادی کر دی گئی ،رات اچھی طرح بسر ہوئی لیکن وہ دوسرا دولہا بھی صبح ہوتے ہی مر گیا۔ اب علاقے بھر کو تشویش ہوئی ، لڑکی کے رشتے بھی آنا بند ہو گئے۔ پھر ایک خبر آئی کہ کچھ فاصلے پر ایک دوسرا گائوں ہے، جہاں ایک خوبصورت جوان لڑکے کی بھی

Read more

ایران کے گرد تنگ ہوتا امریکی گھیرا

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
یوروپی یونین نے ایران کے خلاف سخت تر پابندیوں سے اتفاق کر لیا ہے۔ ہالینڈ کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ ان پابندیوں میں تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو روکنا اور ریفائننگ و نیز قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت کو کم کرنا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ یہ اقدامات ان پابندیوں سے متجاوز ہیں جن پر اقوام متحدہ نے گزشتہ جون کو اتفاق کیا تھا۔
ادھر جرمنی کے ایک ہفت روزہ نے اپنی حالیہ اشاعت میں اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ نے ایران جوہری تنازعہ پر ناکامی کی صورت میں حملہ ک

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی، لندن، یو کے
میں سوچتا ہوں کہ مذہب کی موجودگی میں لوگ اتنے خراب ہیں، تو عدم موجودگی میں کتنے خراب ہوں گے۔ اس ہفتے مشرقی لندن میں ایک پاکستان نژاد شخص اکرام الحق کو مسجد جاتے ہوئے گوروںکے ایک گینگ بنامHippy Sleeping Gangنے قتل کر دیا تھا ۔ گرفتار شدہ 16سالہ لیون ایل کو فوراً15سال کی قید سنا دی گئی۔ چاقو سے اکرام پر وارکرتے ہوئے سیکرٹ کیمرے نے اس کی تصاویر لے لی تھیں انجام کاروہ سلاخوں

Read more

برما بھی بم کی طرف بڑھ رہا ہے

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
برماکے دو جلا وطن افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کو ریا خفیہ ایٹمی پلانٹ کی تعمیر میں حکومت برماکی مدد کر رہا ہے اور برما پانچ سال کے اندر اندر کوئی ایٹمی تجربہ کر سکتا ہے۔ان دو جلا وطن افراد نے تھائی لینڈ کے ایک جریدہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی برما کے پہاڑی علاقوں کے غاروں میں کھدائی کر کے ایک خفیہ جوہری کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے، جو ان کی اطلاعات کے مطابق آخری مراحل میں ہے۔ ان میں سے ایک جلا وطن شخص جو سابق فوجی افسر ہے، نے کہا ہے کہ اس نے ہتھیاروں کی تیاری کے لئے برما کے ایک ہزار افراد کی ’’نیو کلیئر بٹالین‘‘ کے منصوبے کے تحت ماسکو میں تربیت حاصل کی تھی،دوسرے جلا وطن شخص نے کہا کہ اس نے جو

Read more

یوروپ میں سہ روزہ ادبی سیمنار ومشاعرہ کا انعقاد

پرویز اقبال(ہالینڈ)
مغربی دنیا میںاردو ادب و زبان کو فروغ دینے اور اردو لکھنے ،پڑھنے اور بولنے والوں میںبین لاقوامی طور پرامن و یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے عالمی سطح پر مجلسِ مسیحی مصنفین جنوبی ایشیا (اٹلی) نے بہ اشتراک حلقہ ارباب ذوق(اٹلی) مجلس اقلیتی مصنفین جنوبی ایشیا (اٹلی) اور حلقہ ادب و ثقافت(اٹلی)21 سے28 جولائی 2010 کو جناب جیم فے غوری کی سرپرستی میںاٹلی میں اپنی نوعیت کا منفرد اردو ادبی سمینار ،عالمی مشاعرہ اور سوئٹزرلینڈمیں یادگار مشاعرہ کا اہتمام ہوا۔جس میںعالمی س

Read more