عالمی سطح پر بچوں کی ہلاکتوں میں شرمناک اضافہ

بچے کا دل و دماغ کورے کاغذ کی طرح ہوتا ہے۔اس پر جیسی لکیر بنائی جائے وہی لکیر اس بچے کے کردار کا تعین کرتی ہے۔بچوں کے لئے اسلام میں خاصہ نرم پہلو رکھا گیاہے یہاں تک کہ جنگ کی حالت میں بھی بچوں کو مارنے کی سخت ممانعت ہے،مگر ادھر کچھ برسوں میں دنیا کے مختلف ملکوں میں دہشت گردانہ عمل کو اسلام کا نام دے کر جو جہاد کیا جارہا ہے اس جہاد کی وجہ سے بچے بڑی تعداد میں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔افغانستان میں داعش اور طالبان نے اپنے مقصد کو استعمال کرنے کے لئے بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا تو صومالیہ میں الشباب نے بچوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔غرضیکہ پوری دنیا میں مختلف مقاصد سے بچوں پر نوع بنوع کے تشدد ہو رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں لگ بھگ ایک ارب بچے تشدد کا شکار ہیں۔ حالانکہ بچوں پر ہورہے تشدد کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ نے کئی اقدام کئے ہیں مگر اس کا خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آرہا ہے۔ بچوں پر تشدد کئی طرح سے ہوتا ہے یعنی جسمانی، جنسی اور ذہنی طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں جتنے تشدد ہوتے ہیں ان میں سے بہت سے واقعات تو ریکارڈ میں آتے ہی نہیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کئی امیر ممالک میں بچوں کے خلاف صرف دس فیصد جرائم ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔

Read more

مراکش افریقی یونین میں شامل ہونے کو بے چین

افریقی اتحاد بر اعظم افریقہ کی 52 ریاستوں پر مشتمل ایک انجمن ہے۔ یہ انجمن 2001 میں افریقی اقتصادی برادری (AEC) اور انجمن افریقی اتحاد (OAU) کے انضمام کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ افریقی اتحاد کے مقاصد میں مشترکہ کرنسی، مشترکہ دفاعی افواج اور ریاست کے دیگر اداروں کی تشکیل شامل ہیں۔ اتحاد کا مقصد افریقہ میں جمہوریت، انسانی حقوق اور ایک قابل برداشت معیشت

Read more

ترکی بغاوت کا پیغام: عوام کا اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے

ترکی میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں 290افراد کی جانیں چلی گئیں۔مرنے والوں میں 100 سے زیادہ بغاوت کرنے والے افراد ہیں۔بغاوت کی سربراہی سابق ترک ائیرچیف مارشل جنرل آکن اوزترک(General Akin Ozturk)کررہے تھے تھے، جنھیں اب حراست میں لے لیا گیا ہے ،حالانکہ وہ بغاوت میں شامل ہونے سے

Read more

اقتدار میں قائم رہنے کے فن میں ماہر ہے کنزروٹیو پارٹی

سیاسی پارٹیاں عام طور پر نظریات پر مبنی ہوتی ہیں، خواہ وہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی طرح بائیں بازو کی ہو یا دائیں بازو کی۔سبھی سیاسی پارٹیوں کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے وژن کو نافذ کر سکیں۔ کنزروٹیو پارٹی دینا کی سب سے پارنی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے ڈانڈے 1688پرامن انقلاب سے مل جاتے ہیں۔ حالانکہ تبدیلی مخالف پارٹی ہونے کے ناطے کنزرویٹو پارٹی شکست خوردہ فریق کے ساتھ تھی، لیکن اس کے باوجود اقتدار کے جد وجہد میں ایک فریق کے طور پر اس نے اپنا دعویٰ ہمیشہ قائم رکھا ۔

Read more

افریقی ممالک سے ہندوستان کی بڑھتی دوستی

وزیراعظم مودی ملکی معیشت میں بہتری اور تیزی لانے کے مقصد کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں وہ حالیہ دنوں بے پناہ تنقید کے باوجود چار افریقی ممالک کا دورہ کرکے ملک واپس آچکے ہیں۔وہ اپنے اِس دورے میں جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کینیا بھی گئے۔ وہ گزشتہ 34 برسوں میں موزمبیق کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ ان چاروں ملکوں میں وزیراعظم کے وفد کے اراکین نے کئی اقتصادی و ثقافتی معاہدات کو حتمی شکل دی۔اس دورے میں وزیر اعظم کی پہلی منزل موزمبیق تھا۔اس کے بعد جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کینیا گئے۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ ہندوستان کا چھٹا بڑا تجارتی پارٹنر ملک ہے۔ دونوں ملکوں کا تجارتی حجم پانچ بلین ڈالر سے زائد ہے۔ ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا بنیادی مقصد افریقہ میں چینی تجارتی عمل کا مقابلہ کرنا ہے۔

Read more

مسجد نبوی پر خود کش حملہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ

گزشتہ ہفتہ سعودی عرب میں تین دہشت گردانہ خود کش حملے ہوئے۔ پہلا جدہ میں امریکی قونصل خانہ کے سامنے ہوا۔ دوسرا قطیف کی ایک مسجد کے باہر ہوا، یہ علاقہ شیعہ اکثریت والا ہے اور تیسراحملہ مسجد نبوی کے باہر جنت البقیع کے قریب کار پارکنگ میں ہوا۔ بظاہر یہ دہشت گردوں کا روایتی عمل ہے جو گاہے بگاہے مختلف ملکوں میں امن بگاڑنے کے لئے انجام دیا جاتا ہے۔لیکن سعودی عرب کے تین الگ الگ جگہوں پر ایک ہی دن میں چار دھماکے ہونا کچھ خاص اشارے دے رہاہے۔

Read more

جرمنی حکومت کا فیصلہ اسلام مخالف نہیں، سیاسی نوعیت کا ہوتا ہے

p-8bجرمنی کے بارے میں عام طور کہا جاتا ہے کہ وہاں اسلام مخالف فیصلے کئے جاتے ہیں،مگر غور کریں تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فیصلے مذہبی نوعیت کے نہیں ہوتے ہیں بلکہ سیاسی اور سیکورٹی کے نقطہ نظر سے لیا جاتا ہے۔ اب یہ حالات پر منحصر ہے کہ یہ فیصلہ کس مذہب او ر طبقے کے خلاف جاتا ہے۔

Read more

داعش کی ابتدا ، ارتقا اور پھر زوال

کہتے ہیں فرعون کا سر جب اٹھتا ہے موسی کوئی پیدا ہوتا ہے۔ یہ محاورہ داعش پر بالکل سچ ثابت ہورہا ہے۔ اس دہشت گرد گروپ نے انسانیت کو شرمسار کرنے اور بے گناہوں کو قتل کرنے میں میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ رکھا۔اسی کی بڑھتی بربریت کے سامنے پورا عرب بے بس و بے سہارا بنا ہوا تھا، لیکن کہا جاتا ہے کہ ظلم کی عمر لمبی نہیں ہوتی۔ داعش کا ظلم بھی اب ختم ہونے کے قریب ہے اور عراق میں یہ تیزی سے سمٹ رہا ہے۔ لیکن ایک سوال باقی رہ جاتا ہے کہ آخر اس دہشت گرد گروپ کو پنپنے کا موقع کیسے ملا۔ اس کا جواب اس مضمون میں موجود ہے۔

Read more

یوروپین یونین پر ریفرنڈم کے بعدیونائٹیڈ کنگڈم کے ٹوٹنے کا خطرہ

یوروپین یونین ( ای یو) سے الگ ہونے کا فیصلہ لے کر دنیا کے سب سے قدیم ڈیموکریسی یونائٹیڈ کنگڈم نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ خود کو بھی حیران کر دیا ہے۔ یونائٹیڈ کنگڈم گزشتہ 43 برسوں تک ای یو سے کسی نہ کسی طورسے منسلک ممبر تھا۔ حالانکہ برطانیہ پہلے سے ہی سنگل کرنسی اور بارڈر فری یوروپ سے خود کو الگ رکھے ہوا تھا۔
ریفرنڈم (رائے شماری) عوام کی رائے جاننے کا ایک خاص ذریعہ ہوتا ہے۔ کسی عام انتخاب میں کئی پارٹیاں میدان میں ہوتی ہیں، اس میں جیتنے اور ہارنے کا فیصلہ سب سے زیادہ سیٹ حاصل کر کے ہوتا ہے۔ کسی انتخاب میں ایک تہائی ووٹ حاصل کرکے بھی کوئی پارٹی بھاری اکثریت حاصل کر سکتی ہے۔ ریفرنڈم میں ’ہاں ‘ یا ’نہ‘ میں جواب دینا پڑتا ہے، لہٰذا اس میں کوئی الجھائو نہیں ہوتا۔ اس میں جیت اور ہار کا فرق بہت کم ہوتا ہے۔ عام طور پر4 فیصد سے بھی کم۔لیکن یہاں فیصلہ ناقابل تبدیل ہوتا ہے

Read more

امریکہ کے صدارتی انتخاب کی کچھ دلچسپ باتیں

امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں دو امیدوار مد مقابل ہوں گے۔رپبلکن جماعت کی طرف سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے بارے میں پچھلے سال تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ہوں گے اور ڈیموکریٹ جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ہوں گی۔اس بار امریکہ میں ہونے والا الیکشن یقینا دلچسپ ہوگا کیونکہ دونوں امیدوار وں کے دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں پر ایک اور دلچسپ پہلو ہے ،وہ ہے امریکہ میں صدر بننے والوں کی عمریں ۔

Read more