بڑھ رہے ہیں یوروپ میں خواتین پر مظالم

(عفاف اظہر(کناڈا

بی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوروپ اور امریکہ میں مقیم سائوتھ ایشین خاندانوں میں سیکڑوں خواتین ایسی ہیں جنہیں غلاموں کی طرح رکھا جاتا ہے۔ حال ہی میں یو کے (UK)کے کئی ایسے کیس سامنے آئے ہیں جن میں باپردہ مسلم خواتین کو بیاہ کر پاکستان سے لایا گیا اور غلامانہ زندگی گزارنے پر مجبور گیا۔ گھر سے باہر نکلنے پر پابندی، کسی سے بات چیت پر پابندی، زبان اور معاشرے سے

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی،لندن، یو کے
انیسوی صدی میں تین ایسی شخصیات یوروپ میں پیدا ہوئیں، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں انقلاب برپا کردیا۔ یہ شخصیات ہیں، کارل مارکس، چارلس ڈارون اور سگمنڈ فرائڈ۔ ان ہستیوں کے پیدا کردہ انقلاب کا اثر پورے کرۂ ارض پر پھیلتا چلا گیا۔ سارا معاشرہ ان تینوں کے انقلاب کے پیغام کو سمجھ چکا تھا۔ ان کی افکار و نظریات اور دریافتوں سے متاثر ہوچکا تھا۔ خصوصیت کے ساتھ ان لوگوں نے عقائد کی دنیا میں زلزلہ بپا کردیا۔ مغرب میں مسیحی کلیسا نے بھر پور مخالفت کی۔ ایک اہم بات یہ تھی کہ کلیساؤں کی نن ک

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی، لندن ،یوکے
برطانوی بادشاہت یوروپ بھر میں مہنگی ترین بادشاہت ہے۔ صرف ملکہ برطانیہ کے اخراجات41.5ملین سالانہ اور نارویجین بادشاہت پر23.9ملین پونڈ کا خرچہ آتاہے۔ ملکہ یوروپ کی رائل فیملی میں مہنگی ترین ہیں۔ یہ رپورٹ یونیورسٹی آف برسلز نے شائع کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ٹیکس دہندگان ملکہ کے اخراجات کے لئے دوسروں سے زائد ادائیگی کرتے ہیں۔ اس کے باوجود گزشتہ بیس برسوں سے ملکہ کی سول پے منٹ لسٹ منجمد ہے۔ گزشتہ ماہ مخلوط حکومت کے وزراء نے م

Read more

سیاسی بحران سے دوچار کرغزستان

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
معزول کرغز صدر کا صاحبزادہ 33سالہ میکسم باقیوف برطانیہ میں عارضی پناہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہ کرغزستان کو کرپشن کے الزامات کے تحت مطلوب ہے اور جان بچانے کے لئے برطانیہ میں پناہ لئے ہوئے ہے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ برطانیہ کرغزستان کے معزول صدر کے بیٹے کو وطن واپس بھیجنے کی درخوا

Read more

انصاف کی آواز کہیں سے نہیں آتی

عفاف اظہر,کناڈا
پاکستان میں دو سال قبل آزادی کی تاریخی جدوجہد کے بعد سستے اور فوری انصاف کے حصول کے بلند و بالا دعووں کے ساتھ معرض وجود میں آنے والی ” آزاد عدلیہ ” سے فوری انصاف کی توقع آج بھی فقط ایک خواب ہی ہے ۔ عدلیہ کی بحالی کے باوجود پاکستانی عدالتوں میں زیر التوا مقد موںکی تعداد تیرہ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کی تمام عدالتوں میں روزانہ دو سے تین ہزار نئے مقدمات آتے ہیں اور جبکہ زیر سماعت مقدمات پر فیصلوں کی شرح ایک فیصد

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی، لندن ، یوکے
آپ نے یہ بات کئی بار سنی ہوگی کہ انقلاب فرانس کے وقت جب بھوکے لوگ فاقہ کشی سے تنگ آکر بادشاہ کے محل کے سامنے کھڑے ہو کر روٹی روٹی کے نعرے لگا رہے تھے تو فرانس کی ملکہ نے ایک ملازم سے دریافت کیا کہ کیا مانگ رہے ہ

Read more

ہالینڈ میں اسلام مسئلہ ہے

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم،ہالینڈ
ہالینڈ میں نیشنل اسمبلی کے عام انتخابات میں کوئی ایک پارٹی اکثریتی ووٹ حاصل نہ کر سکی۔ سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئی ہے کہ مخلوط حکومت کا قیام نا گزیر ہے لیکن ایک بات جسے حیرت انگیز اور مستقبل کے لئے طوفان کا پیش خیمہ مانا جاتا ہے یہ ہے کہ تارکین وطن مخالف بالخصوص مسلمان مخالف پارٹی پی وی وی (PVV)نے 15.5فیصد کے تناسب سے 1453944ووٹ حاصل کر کے اپنی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر بنالی ہے۔ پی وی وی کا رہنما اور ڈوم پار

Read more

دنیا پر چھایا فٹبال کا خمار

اسد مفتی، ایمسٹریڈیم،ہالینڈ

انیس سو تیس سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کا یہ 19واں ایڈیشن ہے۔ ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ ایک لاکھ افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے جب کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد براہ راست ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں میں شامل ہیں۔
جیساکہ آپ جانتے ہیں ان دنوں دنیا (با لخصوص یوروپ) کو فٹ بال کا

Read more

بدل رہے ہیں یوروپ مسلم نوجوان

بشریٰ اقبال ملک.جرمنی

مذاکرات کے سلسلوں سے مسلم اور غیر مسلم ممالک میں جو سب سے بڑا اختلاف محسوس کیاگیاہے وہ یوروپین ممالک کے آئین یعنی constitution اور اسلامی شریعت میں تضاد کا ہے۔ مثلاًاسلامی حدود کے قوانین، عورت کے حقوق،شادی و طلاق کے قواعد، لڑکیوں کی تعلیم کے علاوہ اولاد کے حقوق ہیں،جن کامقام یہاں کے آئین میں بے حد اہم اور حساس ہونے کے ساتھ آزادانہ اور لبرل ہے۔ یہ معاملات براہ راست ا سلامی معاشرت سے ٹکراتے ہیں۔ یوروپ میں مسلم خاندانوں کے والدین اور بڑوںکی اپنی اولاد پر ویسی حکمرانی نہیں رہتی جیسی ان پر ان کے والدین کی رہ چکی ہوتی ہے ۔ اس لیے اولا

Read more
Page 79 of 81« First...102030...7778798081