شام کے بحران کا حل کون کرے گا

وسیم احمد
شام جل رہا ہے۔ملک شدید بحران کی زد میںہے مگر عالمی برادری اب تک کوئی قابل ذکر کردار ادانہیں کر سکی ہے اور عرب لیگ اور اقوم متحدہ وہاں جاری قتل و غارت گری کو روکنے میں پوری طرح ناکا م ہیں۔عالمی برادری کی اس بے توجہی اور بشار الاسد کی ضد کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام کی کیفیت طاری ہے جس کو زائل کرنے کے لئے سپر پاور سے شامی افواج کے خلاف فضائی حملوں ، پناہ گزینوں کے لئے محفوظ بستیوں کے قیام اور شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔ امریکی

Read more

مصر میں جمہوریت کا سورج طلوع ہوا

شاہد نعیم
حسنی مبارک کے تیس سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد مصر میں پہلی بار آزادانہ طور پر صدارتی انتخاب عمل میں آئے،جس میں اخوان المسلمین کے امیدوار ڈاکٹر محمد مرسی نے اپنے حریف مصری فضائیہ کے سابق افسر اور سابق وزیر اعظم احمد شفیق کو بھاری ووٹوں سے ہرا کر ملک کے پہلے منتخب صدر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
ڈاکٹر مرسی کی کامیابی سے نہ صرف مصر میں بلکہ پورے خطے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔’’ اللہ ٗ، اللہ اکبر‘‘ کے فلک شگاف نعروں اور آتش بازی سے تحریر اسکوائر گونج اٹھا ۔ مصری عوام ملک میں جمہوریت کا آفتاب طلوع ہونے پر ایک

Read more

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی آزمائش

اعجاز حفیظ خاں
نومنتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف پر کیا گزرے گی ؟ اس کے جواب کے لئے یہی کافی ہو گا کہ سابق وزیراعظم جناب یوسف رضا گیلانی پر کیا گزری۔ نواز شریف کیمسلم لیگ ن اور عمران خان کی تحریک انصاف نے ایک سویلین وزیراعظم کی سپریم کورٹ سے نااہلی پر بڑا جشن منایا ۔ جب جنرل پرویز مشرف نے استعفیٰ دیا تھا ، کیااُس وقت تحریک انصاف کا جشن کسی خلوت میں بپا ہواتھا؟ یہ بھی عرض کرتے چلیںایک زمانے میں عمران خان صاحب جنرل مشرف صاحب کے بھی اتنے ہی مداح تھے ،جتنے وہ اب چیف جسٹس

Read more

سعودی عرب،القاعدہ کے ہاتھوں لٹنے کو تیار نہیں

اسد مفتی
جرمنی کے ایک ہفت روزہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں اس بات کی طرف اشار ہ کیا گیا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک خلیج فارس میں سعودی عرب کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے یہ ممالک افغانستان اور عراق کو نشانہ بنا چکے ہیں اور ایران کے خلاف تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ایسے میں جرمنی کے رسالے کی یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ سعودی عرب

Read more

ہند ۔میمانمار مضبوط رشتے کی علامت : بہادر شاہ ظفر کا مزار

شفیق عالم
گزشتہ دنوں ہندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنے تین روزہ اہم سرکاری دورے پر میانمار گئے ۔یہ دورہ اس لیے بھی اہم تھا کیوںکہ پچھلے پچیس سالوں میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کا میانمار کا یہ پہلا دورہ تھا۔ 1990کی دہائی میں فوج نے جب جمہوریت کا خاتمہ کرکے فوجی حکومت قائم کی، اسی وقت سے ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے ۔ ہندوستان نے کھل کر جمہوریت کی حامی رہنما آنگ سانگ سوکی کی حمایت کی تھی، جو وہاں کی فوجی جونٹا کو ناگوار گزری تھی۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ

Read more

سوشلزم ہماری معیشت ہے

اعجاز حفیظ خاں
فرانس کے صدارتی الیکشن میں بائیں بازووالے جیت گئے ۔ فرانس کے سوشلسٹ صدر فرانسوا اولاند نے پانچ سال تک صدر کے منصب پر رہنے والے قدامت پرست رہنما نکولس سرکوزی کو شکست سے دوچار کر دیا۔کہا جا رہا ہے کہ سرکوزی کی شکست میں مسلمان ووٹرز کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ایک سوال کہ اس کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ؟یہ بات اب اگلے وقتوں کی سی لگتی ہے کہ 1960ء دہائی میں پاکستان کے نوجوانوں میں سو

Read more

شادی ایک مسئلہ کیوں؟

پروفیسر محمد عقیل
نکاح کا رشتہ انسانی معاشرت کا نقطہ ٔ آغاز ہے جس میں ایک مرد و عورت مل کر خاندان بناتے ہیں۔ یہ رشتہ اپنے اندر فرد اور معاشرے کی اتنی ضرورتوں کا جواب لیے ہوئے ہے کہ بلاشبہ اسے اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے۔ مگر نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کے لیے موزوں رشتوں کا نہ ملنا آج ہر گھر کا مسئلہ بن چکا ہے نتیجتاً ایک ایسا اضطراب وجود میں

Read more

شکاگو اجلاس میں افغان مسئلہ

وسیم احمد
دوہزار چودہ تک افغانستان سے ناٹو فوج کی واپسی ہو جائے گی لیکن اس کے بعد بھی ناٹو افغانستان کی مدد کرتا رہے گا تاکہ وہاں جمہوریت مضبوط ہو سکے اور طالبان کی حکومت پھر سے قائم نہ ہو پائے۔ گزشتہ دنوں امریکی شہر شکاگو میں ہوئے ناٹو کے اجلاس کا اہم مدعا افغانستان سے ناٹو فوج کی واپسی ہی رہا۔ اس لئے ناٹو کے ممبران کے علاوہ کئی ممالک کے سربراہوں و نمائندوںکو اس

Read more

امریکہ کی افسوسناک صورتحال

طیبہ ضیا
امریکہ میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکے اور چوریوں کے واقعات تشویشناک صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ بیروزگاری اور مالی بحران کی وجہ سے دن دہاڑے چوریاں ہو رہی ہیں۔ امریکہ اندر باہر سے غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔ جرائم پیشہ افراد گھروں سے نقدی، زیورات اور الیکٹرانک اشیاء چوری کر کے فوری طور پر آن لائن فروخت کر دیتے ہیں تا کہ پولیس کی پہنچ سے آزاد رہیں اور یہاں کی پولیس ’’بھی‘‘ چوریاں بازیاب کرانے میں اکثر ناکام رہتی ہے۔ ایک سیکورٹی گارڈ نے خبردار کیا کہ تم

Read more