شاید لفظ راز کا مطلب کچھ اور ہی ہوگا

عفاف اظہر ،کناڈا
خفیہ دستاویزات سامنے لانے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے مختلف ممالک میں امریکی سفارتی عملے کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈھائی لاکھ سے زائد پیغامات شائع کیے ہیں جب سے وکی لیکس کی دستاویزات سامنے آئی ہیں بھانت بھانت کی بولیاں سننے کو مل رہی ہیں ۔ کوئی وکی لیکس کے ہاتھوں امریکی حکومت کی ڈھائی لاکھ خفیہ دستاویزات کی اشاعت کو سفارتکاری کا نائن الیون قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دوغلے پن کا پردہ فاش سمجھ رہا ہے۔ کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ یہ مسلمان م

Read more

اگر آپ اتنے ذہین ہیں تو پھر آپ کی مالی حالت اتنی خستہ کیوں ہے؟

اسد مفتی ،ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
یہ سوال بڑا عام اورسادہ سا نظرآتاہے کیونکہ معاشرے میں عام طور پر یہ سمجھاجاتا ہے کہ ذہانت اور زندگی میں کامیابی کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم ہالینڈ میں ایک تحقیق سے ظاہر ہواہے کہ ذہانت زندگی میں کامیابی میں مدد نہیں کرتی بلکہ الٹا اس کے آڑے آتی ہے۔ اس موضوع پر کئے جانے والے ایک تحقیقی مقالے ومطالعے کے ڈچ پروفیسر برنک یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ آخر اس ذہانت کا فائدہ کیاہے کہ اچھی تنخواہ اوراعلیٰ نوکری کے باوجود کوئی ذہین شخص قرض کے بوجھ تلے دباہواہو؟ اس سوال کا جواب دینے کے لئے انہوںنے

Read more

امریکی ڈپلومیسی اور وکی لیکس

ڈپلومیسی کا کاروبار ویسے ہی نہایت حساس ہوتا ہے اور جب ذاتی اور خفیہ بات چیت عام ہونے لگیں تو یہ اور بھی زیادہ مشکلیں پیدا کردیتا ہے، لیکن وکی لیکس کے ذریعہ خفیہ دستاویزوں کو لیک کرنے کے تازہ واقعات میں جو بات سب سے زیادہ متوجہ کرتی ہے ، وہ یہ ہے کہ اس میں دستاویزوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ اس سے پہلے بش انتظامیہ کے دوراقتدار کے جو بھی دستاویز لیک کئے گئے تھے، ان میں اقتدار کے بے جا ا

Read more

دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کا رواج یا حکم!

اسد مفتی
فرانسیسی حکومت نے فرانس کے ایک مسلم شہری کو ’’وارننگ‘‘ دی ہے کہ وہ تعداد ازدواج پر عمل پیرا ہے اور فرانس کے قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے اس لئے اس کا پاسپورٹ ضبط کر لیا جائے گا۔ اس مسلم شخص نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک بیوی رکھتا ہے اور باقی سب داشتائیں ہیں۔ الجیریائی نژاد مسلمان ہباج (جو ایک قصاب ہے )نے 1999میں ایک فرانسیسی خاتون سے شادی کی اور فرانس کا شہری بن گیا۔ ہباج کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس کی ایک بیوی نے شکایت کی کہ اس کو حجاب پہن کر کار چلانے کی پاداش میں جرمانہ کیا گیا ہے، ہباج پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ چار بیویاں رکھتا ہے۔ ہباج نے جواب میں کہا ہے کہ اس کی قانونی طور پر صرف ایک بیوی ہے اور باقی سب داشتائیں ہیں اگر داشتائی

Read more

‘‘انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ اور’’بلیک جیل

محمود ایاز
آج سے پانچ سو سال قبل اٹلی کے سیاسی مفکر میکا ئولی نے اپنے پڑھنے والے کو یہ بات ہمیشہ ذہن نشین کرنے کو کہا تھا کہ کسی قوم پر غلبہ حاصل کر لینے کے بعد اس سے کسی قسم کا درگزر اور اچھا برتائو نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس سے پورا انتقام اس طرح کے سبق آموز واقعات سے لینا چاہیے کہ موجودہ نسل کو پوری طرح نیست و نابود کر دیا جائے تاکہ دشمن کی آئندہ نسلیں آپ پر حملہ آور ہونے سے پہلے ایک سے زیادہ بار سوچیں کہ کہیں انہیں بھی اپنے سے پہلی نسل جیسے انجام سے دوچار نہ ہ

Read more

ناسا کا بلیو بیم پروجیکٹ

ترجمہ:رضوان عابد
آج تک رابطوں کے ان تمام ذرائع اور وسیلوں کی اگر کوئی شخص تحقیقات کرے جس کے ذریعہ معلومات پہنچائی جاتی ہیں اور ریڈیائی لہروں کی تعداد ارتعاش سے ترتیب دی ہوئی پٹی سے ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعہ انہیں نشریات میں استعمال بھی کیا جاتا ہے تو اس پر یہ حقیقت بخوبی ظاہر ہو سکتی ہے کہ اگر ریسرچ کے اس شعبہ پر غیر معمولی توجہ دی جائے تو ایسے وسیلوں اور رابطوں میں بڑی تیزی سے اضافہ کیا جا سکتا ہے اور اسے پیغامات پر مافوق الفطرت اور پر اسرار ہونے کا گمان کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔ خواہ اس کے لئے جس شخ

Read more

!دشمن کا یہ حربہ بھی ناکام ہوگا

عفاف اظہر، کناڈا
انتیس نومبر کو تہران میں صیہونی حکومت کے زرخرید ایجنٹوں نے دہشت گردانہ کارروائی کے دوران دو ایرانی ایٹمی سائنس دانوں پر قاتلانہ حملے کیے۔ ان حملوں میں پروفیسر مجید شہریاری شہید ہو گئے جبکہ پروفیسر فریدون عباسی زخمی ہوئے۔ اس سے قبل بھی بارہ جنوری کو دہشت گردوں نے تہران میں ہی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر مسعود علی محمدی کو ان کے گھرجاہر

Read more

کچھ بھی پیغام محمد کا تمہیں پاس نہیں

عفاف اظہر
عیسائیوںکے مذہبی پیشوا پوپ بنیڈ کٹ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آسیہ بی بی کو رہا کریں جنہیں توہین رسالت کے جرم میں موت کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔ پوپ بنیڈکٹ نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ پاکستان میں عیسائی برادری کو اکثر تشد د اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے آسیہ بی بی کی رہائی کی اپیل کی جو پانچ بچوں کی ماں ہیں جنہیں نومبر میں توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ اس طرح کے حالات کا سامنا کرنے والے ہر شخص کے انسانی وقار اور بنیادی حقوق کا احترام ہو ۔ پاکستان میں عیسائ

Read more

ناسا کا بلیوبیم پروجیکٹ

رضوان عابد
جس طرح سے آہستگی کے ساتھ پوری دنیا پر دجالی نظام قائم ہوتا جا رہا ہے۔ معاشی، سیاسی اور سماجی طور سے تقریباً پوری دنیا اس دجالی نظام کی لپیٹ میں ہے۔ اسی طرح ایک اور مہم پر کام ہو رہا ہے۔ جدید ایجادات کے ذریعہ عوامی طور پر دنیا کو نئے دجالی مذہب کا پیروکار بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ نئے مذہب کا سربراہ دجال ہوگا،جو ایران کے ایک شہر اصفہان میں ظاہر ہوگا۔ اس کے ساتھ ستر ہزار علماء ہوں گے۔ آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اصفہان میں کون سے علماء ہوں گے۔مصنوعی زلزلوں اور مفروضہ دریافتوں کے ذریعہ دنیا کے تمام مذہبی عقائد کو باطل قرار دیا جائے گا۔ سائنسی شعبدہ بازی کے ذریعہ دجال فضا میں ظاہر ہو کر ہر خطے کی زبان میں لوگوں سے خطاب کر ے گا۔ ناسا کے منصوبے پر اقوام متحدہ کی مدد سے کام جاری ہے۔ اس حوالہ سے تحقیق کرنے

Read more

تدارک

عفاف اظہر
سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سی آئی ڈی کے سینٹر پر گزشتہ دنوں ہونے والا خود کش حملہ کراچی میں ہونے والا سب سے بھیانک حملہ تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعہ کو سی آئی ڈی سینٹر کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات تھیں کہ کچھ لوگوں کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے ہم نے احتیاط برتی ہوئی تھی، لیکن حملہ مکمل تیاری کے ساتھ کیا گیا ہے۔ پولیس کے جوانوں نے مقابلہ کیا ہے اور جو ہلاک ہوئے ہیں ان میں زیادہ تر پولیس اور ایف سی کے جوان ہیں۔پولیس ہیڈ کواٹر گارڈن میں ایف سی اور سی آئی ڈی کے 8 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹک نے شرکت کی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے ل

Read more