مکافات عمل

عفاف اظہر
پاکستان میں انسانی حقوق کی مقتدر ترین تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ دنوں اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں تنظیم نے ملک میں دہشت گردی، ڈرون حملوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں انسانی جانوں کے زیاں کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔اس رپورٹ میں دہشت گردی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا گیا۔ دہشت گردی کے موضو ع کو آج تک ہر کسی نے اپنے اپنے مفاد میں ایک محدود نظر ہی سے دیکھا ہے۔ کہیں اسے مذہب سے جوڑ کر نزلہ مذھب پر گرا دیا جاتا ہے تو کہیں الزام سیاست پر ڈال دیا جاتا ہے۔ کبھی ڈرون حملوں سے دہشت کو کچلنے کی کوششیں کی جاتی ہیں تو کبھی مدرسوں کو نیست و نابود کر دینے کی نصیحت۔الغرض دہشت گردی کے ضمن میں بھی ہمیشہ کی طرح ہمارا مخصوص وطیرہ کہ سارا قصوروار دوسرے کو ٹھرا کر اپنا پلو جھاڑ لینا ہی رہا ہے۔ ای

Read more

منصوبہ یا من پسند منصوبہ؟

عفاف اظہر، کناڈا
امریکی انتظامیہ نے کانگریس کو ایک رپورٹ بھیجی جس میں کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے پاس دہشت گردی کو ختم کرنے کا کوئی ’واضح منصوبہ‘ نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھیجی جانے والی اس اسٹریٹجک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس رپورٹ میں ’ڈو مور‘ کی فرمائش کے ساتھ ساتھ اس حقیقت کو بھی تسلیم کیاگیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت جا

Read more

افغانستان میں ناٹو کی بڑھتی پریشانیاں

سدھارتھ آغا
افغانستان میں امریکی اور ناٹو کی مسلح افواج کے دس سال پورے ہونے کو آرہے ہیں۔ 2001میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑوا ٹاور کے انہدام کے بعد امریکی فورسیز کا افغانی عوام نے کھلی بانہوں سے استقبال کیا تھا مگر آج صورت حال کچھ اور ہے۔ گذشتہ سال پرتگال کی راجدھانی لسبن میں افغانستا ن سے ناٹو افواج کے انخلاء کا روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس کے حوالے سے 2014تک ملک میں امن و قانون کی ذمہ داری مکمل طور پر افغان افواج کے سپرد کر دی جائے گی او

Read more

قرون وسطیٰ کی نئی طیبی صلیبی جنگ کا آغاز

مرزا اسلم بیگ
امن کے نوبل انعام یافتہ امریکی صدر اوبامہ اپنے پیشرو جارج بش کی طرف سے وراثت میں ملنے والی جنگوں کی ہلاکت خیزیوں سے مطمئن نہیںتھے لہٰذا انہوں نے لیبیا کے خلاف اپنی نئی جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور اس جنگ کے وہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جوبش عراق اور افغانستان میںحاصل نہ کر سکے۔ وائٹ ہائوس سے انتہائی سخت انداز میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ’’مشرق وسطیٰ میں درپیش چیلنجوں کے حوالے سے لیبیا مرکزی کردار کا حامل ہے لہٰذا اب موقع ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر اپنی صوابدید اور مفادات کے مطابق عمل کرکے قذافی کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال میں لایا جائے۔‘‘ ان کے اس فیصلے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی نئ

Read more

سزائے موت کی لنکا کون ڈھائے گا؟

اسد مفتی
دنیا بھر میں سزائے موت کے قوانین کو ختم کرنے کے لیے 70 سے زائد ممالک نے ایک قرار داد کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور کئی ممالک سزائے موت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ مجرم کو سزائے موت دینے سے دنیا میں جرائم ختم نہیں کیے جاسکتے۔
امریکی میگزین فارن پالیسی نے سزائے موت اور پھانسی دینے کے حوالے سے ایک مضمون سپرد قلم کیا ہے، جس میں دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک کی ایک فہرست ترتیب دی ہے، جس میں کشور حسین شاد باد اپنے شہریوں کو پھانسی دینے والوں میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ پہلے نمبر پر پاکستان ہی کا دوست ملک چین ہے، جس میں گزشتہ بر

Read more

ٹپک رہا ہے لہو آپ کے اجالوں سے

عفاف اظہر
ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جنگوں اور تشدد کے سبب اپنے ہی ملک میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ 75 لاکھ ہوگئی ہے۔یہ گزشتہ دس برس کے دوران اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔جینیوا کے انٹرنیشنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بیس ممالک میں تقریباً تیس لاکھ افراد حال ہی میں بیگھر ہوئے ہیں جن میں سے بارہ لاکھ افریقہ میں ہیں۔ بدھ کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق جنگ اور تشدد کے نتیجے میں بیگھر لوگوں کی تعداد میں پچھلے دس سالوں سے شدید اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد اس سال بھی بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2010 میں دنیا کے بے گھر لوگوں کی آدھی سے

Read more

!عبادت گاہیں، عبادت کے لئے ہوتی ہیں

اسد مفتی
خبر آئی ہے کہ ڈچ حکومت نے ہالینڈ میں مقیم لگ بھگ دس لاکھ مسلمانوں کی سرگرمیوں کی چھان بین اور ان پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی چھان بین کا خاص ہدف مساجد اور مذہبی اداروں کے لئے عطیات و رقوم کی فراہمی ، مساجد کے اماموں کا ماضی اور ان کے مذہبی و فکری خیالات جاننا ہوگا۔ ہالینڈ( جس کا سرکاری نام نیدر لینڈ ہے) یوروپ کا ایک انتہائی ترقی یافتہ، سیکولر اور بے حد خوشحال ملک ہے، جس میں مسلمانوں کی آبادی دس لاکھ کے قریب ہے اور اس میں ہر سال تقریباً 20ہزار

Read more

امریکی ’’مفادات‘‘ کے لئے بحرین میں قتل عام جائز؟

محمد احمد کاظمی
شمالی افریقہ اور مشرقی وسطیٰ میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ تیونیشیا اور مصر میں عوامی انقلاب کی کامیابی کے بعد لیبیا ،بحرین، یمن، اومان، اردن اور کسی حد تک سعودی عرب میں عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ عوامی بیداری کے نتیجہ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے حکمرانوں اور ان کے سیاسی آقاؤں امریکہ اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی کا عمل ان ممالک میں کامیاب ہو جہاں وہ چاہتے ہیں یا جہاں کے حالات اب قابو سے باہر

Read more