پاکستان میں میمو گیٹ

اسفر فریدی
پاکستان میں ان دنوں عدم اعتماد کی ایک تازہ لہر چل پڑی ہے۔اس کاپہلا شکار امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی ہوئے ہیں۔ انہوں نے ’میموگیٹ‘ کے نام سے مشہور اسکنڈل سے اپنا نام منسوب ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ان کی جگہ شیری رحمن امریکہ میں پاکستان کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔حسین حقانی کے مستعفی ہونے اور شہربانو رحمن کی تقرری سے بادی النظرمیں ایسا لگتا ہے کہ معاملہ ختم ہوگیا۔مگر گذشتہ چند دنوں کے اندر پاکستان کے حوالے سے جو خبریں آئی ہیں ان سے یہ ظاہر ہوتا

Read more

غیرت کے یہ بے غیرت تصور

عفاف اظہر
گزشتہ ایک دہائی سے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں آئے روز غیرت کے نام پر مسلمان نوجوان لڑکیوں کا اپنے باپ بھائیوں اور خونی رشتہ داروں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ آج مرد و زن کے مساوی حقوق کے حامل کینیڈین معاشرے کے لئے ایک اذیت ناک حقیقت بن چکا ہے . ،پاکیزگی و شرم و حیا کے علمبردار ان مسلم معاشروں سے آنے والی یہ انسانی حقوق سے محروم ڈھکی چھپی با پردہ خواتین اور صنف نازک کی جانوں کی یہ ارزانی جہاں بیمار ذہنیت مسلمان معاشروں کی منہ بولتی تصویر ہے

Read more

کیا شمالی سوڈان کو دوسرا لیبیا بنا دیا جائے گا ؟

وسیم احمد
خطہ افریقہ میں سب سے بڑے جمہوری ملک سوڈان کے بارے میں یہ سمجھا جارہا تھا کہ تقسیمِ سوڈان کے بعد ملک میں استحکام پیدا ہوگا اور لوگوں کو امن و سکون کے ساتھ جینا نصیب ہوگا۔ سوڈان تقسیم ہوگیا۔ شمالی سوڈان اور جنوبی سوڈان کو عالمی نقشے پر منظوری بھی مل گئی مگر لوگوں کو نہ تو سکون ملا نہ ہی معاشی آسودگی۔خاص طورپر شمالی سوڈان کے لئے یہ تقسیم مزید فقر و فاقہ اور بے چینیوں کا پیغام لے کر آئی ہے۔یہاں امریکہ کی مداخلت اور صدر عمر البشیر کو عہدے سے بر طرف کیے جانے کے لئے نت نئی سازشوں سے ملک شدید سیاسی بحران کی زد میں ہے۔امریکہ اس بات کوجانتاہے، مگر وہ شمالی سوڈان کوافریقی خطے میں اپنے تس

Read more

نفرت کی خلیج

عفاف اظہر
دیسی لوگ خواہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہیں مگر اپنی مخصوص حرکتوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ ٹورانٹو میں علاقے کنگسٹن میں اسی غیرت نے ایک بار پھر سے سر اٹھایا اور گزشتہ دنوں غیرت کے نام پر تین افغانی نوجوان لڑکیوں اورانکی سوتیلی ماں کا قتل ان کے اپنے حقیقی ماں باپ اور بیس سالہ بھائی کے ہاتھوں ہوا ، لکھ پتی افغانی اپنی دو بیویوں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ گزشتہ دو دہائیوں سے کینیڈا میں مقیم تھا۔ کینڈا کے قانون کے مطابق دو شادیوں کی اجازت نہیں اس لئے پہلی بیوی کو ہمیشہ بہن ظاہر کیا جاتا

Read more

قذافی کی ہلاکت نفسیاتی جنگ کا حصہ

محمد احمد کاظمی
جدید دور میں تکنیکی ترقیوں کی وجہ سے دنیا بھر کے ہر میدان میں ترقی ہوئی ہے۔ مختلف ممالک نے دفاعی اور فوجی ساز و سامان اس حد تک تیار کر لیا ہے کہ کسی بھی ملک میں زمینی افواج بھیجے بغیر بڑے پیمانے پر تباہی کی جا سکتی ہے۔ امریکہ کی عراق اور افغانستان میں ناکامی اور 2006 میں حزب اللہ اور 2008 میںحماس کے ذریعہ اسرائیل کو ملی شکست حالیہ تاریخ میں جدید ہتھیاروں کی ناکامی کی بہترین مثالیں ہیں۔ان ناکامیوں اور جنگوں میں افواج پر آنے والے غیر معمولی خرچ کو دیکھتے ہوئے بھی مس

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی
لیبیا میں معمر قذافی کا خاتمہ بخیر ہوچکا۔ اگر امریکہ و یوروپ نہ ہوتے تو آج قذافی ہوتے۔ اب ان کے خاندان کا ایک اہم رکن سیف الاسلام زندہ ہے۔ابھی لیبیا کے نئے رہبران یہ ہی نہیں جانتے کہ جمہوریت کے راستے کشادہ رکھنے کے لیے، عوام کے جذبہ و احساس کو پذیرائی بخشنے کے لیے تمام سیاسی و سماجی معاملات کو منتخب نمائندوںکی اجتماعی فکر کے ذریعے سلجھایا جاتاہے۔یہ لیبیائی اب بھی امریکی و یوروپی استبداد کی گرفت میں ہیں ۔ لندن سے ان نوگرفتاران سیاست کے لیے ہر روز فرمان جاری ہوتے ہیں۔ اب یہ حالت ہے

Read more

ہندوستان کی حمایت سے فلسطین کو یونیسکو میں رکنیت ملی

گزشتہ23 ستمبر کو فلسطین کے صدرمحمود عباس نے اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے لیے پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں درخواست دائرکی تھی۔اگران کی یہ درخواست منظور کر لی جاتی تو فلسطین کو خطے میں ایک خود مختار ریاست کا درجہ مل جاتا اور اسے اسرائیل پر غیر قانونی آبادکاری سرگ

Read more

پاکستان میں پھر فوجی بغاوت کے آثار؟

منظور احمد
کیا پاکستان میں فوج ایک بار پھر اقتدار پر قبضہ کرنے والی ہے؟ ایک بار پھر اس طرح کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ۔ جب بھی اس ملک کو اندرونی یا کسی اور طرح کا بحران درپیش ہوتا ہے تو یہی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کمانڈروں کی ایک میٹنگ میں یہ دلیل پیش کی تھی کہ ’’چونکہ سیاسی قیادت کی ناکامی کے باعث ملک تیزی سے ابتری کی طرف بڑھ رہا ہے، اس لیے فوجی بغاوت ناگزیر ہوگئی ہے‘‘۔ جنرل کیانی اور کچھ دوسرے افسران نے صبر وتحمل سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سویلین حکومت کواہم مسائل سے نمٹنے کے لیے کچھ اور وقت دیا جانا چاہیے۔ فوجی بغاوت کے خطرے کو اجاگر ک

Read more

مسلمان تبلیغ دین کا فریضہ ادا نہیں کر سکا

اسد مفتی
یوروپ میں برقع کا مسئلہ ابھی طے نہیں ہوا کہ ایک اور مسئلے نے سر اٹھا لیا ہے۔ سوئیزرلینڈ کی کثیر آبادی عیسائیوں پر مشتمل ہے ،جیسے پاکستان کی مسلمانوں پر، لیکن اکثریت رکھنے والا یہ دیس پاکستان کے بر عکس نہ صرف دنیا بھر میں امن کا گہوارہ مانا جاتا ہے بلکہ غیر جانبدار بھی کہلاتا ہے۔ اس دیس کی خوبصورتی نہ صرف قدرتی مناظر میں اپنا جواب نہیں رکھتی بلکہ اپنے پھولوں کی وادی سے بھی جانا جاتا ہے، مگر کچھ عرصہ سے اس سرزمین کے امن پر جلسے جلوسوں اور مظاہروں کا سایہ پڑ رہا ہے۔یہ ناع

Read more
Page 56 of 76« First...102030...5455565758...70...Last »