برما بھی بم کی طرف بڑھ رہا ہے
اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
برماکے دو جلا وطن افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کو ریا خفیہ ایٹمی پلانٹ کی تعمیر میں حکومت برماکی مدد کر رہا ہے اور برما پانچ سال کے اندر اندر کوئی ایٹمی تجربہ کر سکتا ہے۔ان دو جلا وطن افراد نے تھائی لینڈ کے ایک جریدہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی برما کے پہاڑی علاقوں کے غاروں میں کھدائی کر کے ایک خفیہ جوہری کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے، جو ان کی اطلاعات کے مطابق آخری مراحل میں ہے۔ ان میں سے ایک جلا وطن شخص جو سابق فوجی افسر ہے، نے کہا ہے کہ اس نے ہتھیاروں کی تیاری کے لئے برما کے ایک ہزار افراد کی ’’نیو کلیئر بٹالین‘‘ کے منصوبے کے تحت ماسکو میں تربیت حاصل کی تھی،دوسرے جلا وطن شخص نے کہا کہ اس نے جو