لندن نامہ

حیدر طبا طبائی ،لندن ، یو کے
یونان اور البانیہ کے سفر کے بعد جب لندن آیا تو پھر میری بالیں پر اٹھا شور قیامت۔ یہ شور انگریز نسل پرستوں کی جانب سے لندن سے پچاس میل کی دوری پر واقع شہر سیٹر میں اٹھا اور شان سے اٹھا۔ یہاں تک انگلش ڈیفنس لیگ کے مظاہرے میں تشدد بھڑک اٹھا۔ متعصب انگریزوں نے پولس پر ، صحافیوں پر ، پاکستانیوں پر دھواں بم برسا دئے۔ پھر بھی گولی نہیں چلی اور پولس کی جانب سے صورتحال کنٹرول کر لی گئی۔ نو اکتوبر کو صبح دس بجے یہ گورے ایک پارک میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ایشیائی نژاد افریقی اور عرب نژاد افر

Read more

کیا پاکستانی مشرف کو برداشت کر پائیں گے

اعجاز مہر، اسلام آباد
پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے گزشتہ روز لندن میں نیوز کانفرنس کے ذریعے سیاست میں با ضابطہ طور پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی نئی جماعت ’آل پاکستان مسلم لیگ‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان جیسے ملک میں جو ساٹھ برسوں میں سیاسی کلچر فروغ پا چکا ہے اس میں سیاسی جماعتیں کہنے کو تو جمہوری ہوتی ہیں لیکن وہ ایک شخصیت کے گرد ہی گھومتی ہیں۔ اس اعتبار سے پرویز مشرف نو سال اقتدار میں رہنے کے حوالے سے پاکستان میں جانا پہچانا نام تو ہیں لیکن کیا انہیں نچلی سطح تک عوام میں وہ پذیرائی مل پائے گی؟ اس بارے میں فی الوقت کچھ کہنا

Read more

امریکہ تیل لینے آیا تھا، جمہوریت دینے نہیں

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
عراق سے امریکی افواج کا انخلا ء خوش آئند ہے، مگر یہ انخلاء اسی صورت میں قابل تعریف ہوگا اگر عراق کے اندرونی معاملات اور سیاست میں خارجی مداخلت یکسر ختم کی جائے، عراق کو اس کے سیکورٹی معاملات مکمل طور پر سونپ دئے جائیں۔ یہ سچ ہے کہ عراق سے امریکی فوجی تو نکل گئے ہیں اور جو باقی ہیں وہ بھی نکل رہے ہیں مگر امریکہ نے وہاں ایسے لوگ چھوڑ دئے ہیں جو عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے رہیں گے۔ عراق جنگ میں تقریباًپانچ ہزار امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔امریکی اخبار ’’واشنگٹن ‘‘کے مطابق 2003 سے

Read more

بابری مسجد کا فیصلہ

عفاف اظہر ، کناڈا
الہ آباد کی ہائیکورٹ نے بابری مسجد کے تنازعہ پر اپنے فیصلے میں متنازعہ اراضی کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے جس کا ایک حصہ رام جنم بھومی کو ایک نرموہی اکھاڑہ کو اور ایک حصہ مسلمانوں کو ملے گا۔ فیصلہ آنے سے قبل حکومت اور ملک بھر کے سبھی طبقوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور حساس علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں حفا

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی، لندن ، یو کے
چمن میں رنگ و بو نے اس قدر دھوکے دئے مجھ کو
کہ میں نے ذوق گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی
دھوکے کھانے اور ذوق گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دینے میں کوئی ہمارا ثانی نہیں ہے۔ برسوں ہماری ننگی پیٹھ پر غلام سمجھ کر نو آباد یاتی نظام کے کوڑے برسانے والوں کے ظلم سے ہمارا عضوعضو دکھتا رہا۔لہو رستا رہا زخموں سے۔ نڈھال ہونے کے بعد جب آزادی ملی تو ماضی کی تاریخ کو کسی سیلن زدہ اندھیری کوٹھری میں پھینک دیا اور ہم لوگ انگلستان چلے آئ

Read more

فوج کی طاقت اورکرپشن کی کوئی حد نہیں

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
پاکستان کی ملٹری معیشت کا اندرونی احوال‘‘ کی مصنفہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ان دنوں برطانیہ میں ہیں جبکہ گزشتہ دنوں وہ میرے دیس ہالینڈ میں تھیں۔ جہاں ’’دی ہیگ‘‘ میں مقامی دانشوروں اور سیاستدانوں نے انہیں ایک کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا۔ ان کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل حامد خان بھی مدعو تھے۔ ان دونوں دانشوروں نے پاکستان کے موجودہ حالات پر بھرپور روشن

Read more

نظام تعلیم کی قربانی

عفاف اظہر
پاکستان میں سرکاری یونیورسٹیوں کے سالانہ بجٹ میں کٹوتی کے حکومتی فیصلے کے خلاف بدھ کو ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل معطل رہا اور اساتذہ اور طلبہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے سرکاری وظائف پر بیرون ملک میں مقیم پاکستانی طلبا کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم وفاقی حکومت نے ان طالب علموں کی فیس اگلے چند دنوں میں

Read more

امریکی میڈیا کی دھار تیز ہو رہی ہے

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم،ہالینڈ
ایک حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک شہری صدر اوبامہ کو مسلمان کہتا ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سنٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ2009میں گیارہ(11)فیصد امریکی براک اوبامہ کو مسلمان سمجھتے تھے، جب کہ حالیہ سروے میں

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی ،لندن یو کے
کہتے ہیں کہ کسی کے ذاتی یا اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرو ورنہ تم بھی اس میں ملوث ہوجائو گے۔ برطانوی افواج نے افغانستان جاکر جو غلطی کی ہے اب اس کا ثمر دیکھنے میں آرہاہے۔
برٹش فوجیوں کے منشیات میں ملوث ہونے پر برطانوی وزارت دفاع میں کھلبلی مچ گئی۔ قندھار سے آنے والے فوجی نشے کے عادی ہوگئے۔ ان کے پاس سے افغانی ہیروئن، گانجا اور دوسری منشیات برآمد ہوئیں۔ وزارت دفاع نے لندن میں بتایا کہ ہمارے فوجی صرف نشے کے عادی نہیں ہوئے۔ بلکہ وہ بڑے پیمانے پر اسمگلنگ بھی کررہے ہیں۔ میں 1976-82تک تہران

Read more

پاکستانی حکمرانوں کی تنگ نظری

ایم خان
پاکستان میں سیلاب نے جو تباہ کاری مچائی ہے، وہ بلاشبہ بربادی کا ایک بڑا ہی بھیانک منظر پیش کرتی ہے۔ نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں بلکہ قیام پاکستان سے پہلے بھی اس خطے میں قدرتی آفات کا ایسا المناک واقعہ پیش نہیں آیا تھا اس سے قبل 2005 میں زبردست زلزلہ آیا تھا اور اس میں بھی کافی جانی اور مالی نقصان ہوا تھا لیکن سیلاب نے اس سے کہیں بڑی تباہی

Read more