شریعت اور عقل دونوں جبری شادی کے خلاف

اسد مفتی
گزشتہ ہفتے ’جیو چینل‘ پر جنگ فورم لندن کا جبری شادیوں کے بارے میں ایک خصوصی پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہوا، جسے جنگ لندن کے ایڈیٹر اور جیو چینل لندن کے چیف ایگزکیٹو افتخار قیصر نے حسب معمول سلیقے اور قرینے سے پیش کیا۔ یو کے میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی (بالخصوص پاکستانی) میں جبری ، بے جوڑ اور سہولت کی شادیوں کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے یا کرگیا ہے۔ اس بات کا اظہار یا انکشاف افتخار قیصر کے اس خصوصی ٹی وی پروگرام میں بخوبی کیا گیا ہ

Read more

عمران خان کا ناکام مارچ

اعجاز حفیظ خاں
اس رات لاہور پریس کلب میں ہماری ’’دعا‘‘(ہمارے ڈیرے کانام )پر عمران خان صاحب کی ریلی ’ٹاک آف دی پریس کلب ‘‘ نہیں بن سکی ۔حالانکہ جب اس نے اپنے سفر کا آ غاز کیا تھا تو اس حوالے سے کافی باتیں ہوئی تھیں۔یہ بھی عرض کرتے چلیں کہ سیاست کی شب ِ فراق کاٹے سے بھی نہیں کٹتی۔اسی وجہ سے ہمارے یہاں شب خون کی بھی ایک لمبی تاریخ ہے ۔ہمیں اس بات کی بے حد خوشی

Read more

نواز شریف کی الیکشن کے بائیکاٹ کی دھمکی

اعجاز حفیظ خاں
آج کا کالم میاں نوازشریف کی انتہائی اہم بات سے شروع کرتے ہیںکہ ’’اگر غیر جانبدار نگران حکومت نہ بنی تو الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے ‘‘۔پاکستان میں کوئی بات ’’اگر،مگرپر آجائے پھر بات سے بات اور پھر ایک ختم نہ ہونے والی رات ۔میں اُن بدقسمت دنوں کی بات کر رہا ہوںکہ جب فوجی ڈکٹیٹرز کسی ایسی ہی بات کا انتظار بڑی بے چینی سے کیا کرتے تھے ۔پی این اے(اُن دنوں کا بھٹو صاحب

Read more

گمراہ گردی کا خاتمہ

اعجاز حفیظ خاں
پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے ،جہاں سرکاری طور پر گستاخانہ فلم کے خلاف ہڑتال حکو مت کی جانب سے کی گئی تھی ۔ صدر زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں اس فلم کو جرم تک قرار دیا۔ باقی اسلامی ممالک کی جانب سے کس نے ایسا کیا ؟ظاہر ہے کہ اس فلم کے خلاف قوم کو ایک کرنے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کی حکومت کو ہی جانا تھا ۔یہ بھلا کیسے گوارہ تھا ۔اُس دن کی

Read more

دنیا میں ضرورت محبت ہے لیکن پھیلائی جا رہی ہے نفرت

(محمود شام (کراچی
محبت پھیلتی ہے خوشبو کی طرح۔ دھیرے دھیرے ایک دل سے دوسرے دل تک۔ لیکن نفرت جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔ جو کچھ راستے میں آتا ہے۔جلاتی چلی جاتی ہے۔ راکھ کرتی جاتی ہے۔ جب نفرت ایسے معاشروں کی طرف سے پھیلائی جارہی ہو جو تہذیب و تمدن کے دعویدار ہیں۔ علوم جدید کے علمبردار ہیں۔ زندگی کو آسان سے آسان کرنے کے لئے ٹکنالوجی ایجاد کرتے ہیں ۔ سب سے بڑی

Read more

متحدہ عرب امارت : جہاں زر کی چمک میں گم ہو جاتے ہیں مزدور

متحدہ عرب امارات سمیت پور خلیجی ممالک کی رونق صرف اور صرف مزدوروں سے ہے۔یو اے ای کی سات ریاستوں دوبئی، شارجہ، ابو ظہبی، عمان، فجیرہ، راس الخیمہ اور ام القوین میں سب سے مشہور ریاست دوبئی ہے۔ ان ساتوں

Read more

ڈاکٹر عبد القدیر خاں کی بدحواسی

اعجاز حفیظ خاں
نظر تو یہی آرہا ہے کہ اپنے کسی خواب کو سراب سمجھ ڈاکٹر قدیر خان نے بھی ’’گمراہ نوردی ‘‘شروع کر دی ہے ۔معاف کیجئے گا ! یہ اُن کے بس کی بات نہیں ہے ۔اس لئے حوصلے سے کہیں زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ابھی کل تک وہ قوم کے سامنے معافی مانگ رہے تھے ۔وہ تو بھلا ہو چوہدری شجاعت حسین کا کہ اُن کی دن رات کوششوں کی وجہ بات اس معافی پر ہی ختم ہو گئی ورنہ جن باتوں کا انہوں نے اقرار کیا تھا،اُس کے بعد تو …خیر پہلے بھی ہم یہی کہتے رہے ہیں کہ اب سزائوں کی نہیں وفائوں کی ضرورت ہے ۔

Read more

پاکستانی مہاجرین : مذہبی انتہا پسندی جنون کی حد تک

اسد مفتی
جج نے کہاـ:’’ ان کو اپنی بیٹی سے محبت نہیں تھی بلکہ ان کو اس بات کی فکر تھی کہ ان کی بیٹی نے مغرب کی اقدار کو اپنا لیا ہے اور یہ بات ان کی بد نا می کا باعث بن رہی ہے۔‘‘
باپ نے کہا:’’ اگر کسی نے شفیلہ کے بارے میں زبان کھولی تو اس کا بھی شفیلہ جیسا انجام ہوگا۔‘‘

Read more

پاک بھارت تعلقات: ایک انقلاب؟

اعجاز حفیظ خان

ہندوستانی وزیر خارجہ جناب ایس ایم کرشنا کے حالیہ دورۂ پاکستان سے دلوں کے ملاپ کاایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ہم تو شروع دن سے ہی یہ بات کہہ رہے ہیں کہ جن سے ہماری سرحدیں ملی ہوئی ہیں ،اُن سے دل بھی ملنے چاہئیں۔یہ اچھی بات ہے بلکہ بہت ہی اچھی بات ہے ۔لیکن یہ بھی عرض کرتے چلیں کہ دلوں کی ’’سیاست ‘‘میں دل لگی سے بچنا ہو گا۔پہلے ہی بہت ک

Read more

خواتین کے تئیں، مسلم ملکوں کا بدلتا رجحان

وسیم احمد
معاشرے کو ترقی دینے میں عورت کا کردار اہم ہوتا ہے۔جس قوم یا ملک نے اس حقیقت کو سمجھ لیا ،اس نے ترقی کرلی اور جس نے اس حقیقت کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کی وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔اس کی مثال ان مسلم ملکوں سے دی جاسکتی ہے جو ہیں تو ایسے سائنسی دور میں ،جس میں وقت کے ایک ایک پل کی بڑی قیمت ہوتی ہے ،جس میں معاشرے کا ہر فرد چاہے مرد ہو یا عورت، قیمتی اور بارآور ہوتا ہے، مگران میں ماضی کی روایت اور قدامت پسندی اس طرح رچ بس گئی ہے کہ وہ سائنسی دور م

Read more