امریکہ کے صدارتی انتخاب کی کچھ دلچسپ باتیں

امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں دو امیدوار مد مقابل ہوں گے۔رپبلکن جماعت کی طرف سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے بارے میں پچھلے سال تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ہوں گے اور ڈیموکریٹ جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ہوں گی۔اس بار امریکہ میں ہونے والا الیکشن یقینا دلچسپ ہوگا کیونکہ دونوں امیدوار وں کے دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں پر ایک اور دلچسپ پہلو ہے ،وہ ہے امریکہ میں صدر بننے والوں کی عمریں ۔

Read more

البغدادی کا جانشیں کون ہوگا؟

آرہی ہے کہ داعش کا سرغنہ البغدادی امریکی حملہ میں مارا گیا ہے۔ اس طرح کی خبریں پہلے بھی کئی بار آچکی ہیں لیکن بعد میں پھر خبر آئی کہ وہ ابھی زندہ ہے۔ بہر کیف البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہو یا زندہ ہو، لیکن اتنا تو طے ہے کہ اس کی تنظیم ’دولت اسلامیہ ‘سخت دبائو میں ہے اور دھیرے دھیرے مقبوضہ علاقے اس کے قبضے سے نکلتے جارہے ہیں اور جنگجو بھی بڑی تعداد میں مارے جارہے ہیں۔غرضیکہ دولت اسلامیہ تیزی سے پسپا ہورہی ہے۔

Read more

اورلینڈوسانحہ: ذہنی خبط اور امریکی آئین میں لچیلا پن کا نتیجہ

اورلینڈو نائٹ کلب پر حملہ ہوا۔حملہ کرنے والا افغانی نژاد مسلمان تھا۔اس حملے میں پچاس کے قریب بے قصوروں کی جانیں گئیں اور پچاس سے زیادہ شدید زخمی ہوئے۔حملہ آور میں مسلمان کا نام آتے ہی میڈیا نے اس حملے کومذہبی رنگ دینا شروع کردیا۔اس حملے کے تار داعش سے جوڑدیا گیا۔ یہ ایک روایت چلی آرہی ہے کہ اگر کسی دہشت گردانہ عمل کو کسی مسلمان نے انجام دیاہے تو اسے فوری طور پر اسلام سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ دوسری طرف بد نام زمانہ دہشت گرد گروپ داعش اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلیتا ہے۔اس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ اس کی دہشت قائم رہے۔ اورلانڈو نائٹ کلب پر جیسے ہی ایک سنکی مزاج افغانی نژاد امریکی نوجوان نے حملہ کیا، میڈیا نے اس سانحہ کو داعش سے جوڑ کر مذہبی حملہ قرار دینے کی کوشش شروع کردی جبکہ لینڈو پولیس چیف نے انتہائی محتاط انداز میں بیان دیاکہ یہ حملہ جرم سے نفرت ( Hate Crime)بھی ہوسکتا ہے۔صدر اوبامہ کا بھی بیان آیا کہ اس طرح کے حادثوں کو بغیر ثبوت کے مذہب کے ساتھ جوڑنا صحیح نہیں ہے۔

Read more

افغان میں پوست کی کاشت سے پوری دنیا کو خطرہ

ایک ایسا جنگ زدہ علاقہ ہے جہاں دہشت گردوں کو پنپنے کا خوب موقع ملتا ہے۔ دہشت گرد گروپ یہاں پوست کی کاشت میں حصہ داری کرکے دنیا بھر میں منشیات کو فروغ دیتے ہیں۔طالبان کے بعد داعش نے اس علاقے میں اپنا پیر جمانے کی کوشش کی اور اس نے پوست کی کاشت میں سرمایا کاری کی۔ فی الوقت دہشت گرد گروپوں کی جگہ وہاں کے مقامی کاشتکار اس فصل کو خوب اگاتے ہیں ،کیونکہ انہیں پوست کی کاشت میں دیگر فصلوں کی بہ نسبت تین گنا زیادہ منافع ملتا ہے۔

Read more

مودی کا دورہ ایران اظہار یکجہتی کی علامت

وزیر اعظم نریندر مودی کا ایران دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دورے سے انہوں نے جہاں بیرونی سیاست کو بہتر بنانے کی طرف ایک بہتر قدم اٹھایا ہے ،وہیں عالمی اور قومی سطح پر مختلف مذاہب اور طبقوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کا پیغام بھی دیا ہے۔ سعودی عرب کے بعد ایران کا دورہ اور تہران میں ایک گوردوارے میں ان کی حاضری اظہار یکجہتی کا پتہ دیتی ہے۔

Read more

عراق کی کابینہ میں ٹیکنو کریٹس کے شامل کئے جانے پر ہنگامہ

عراق اس وقت ایسی حالت میں نہیں ہے کہ کسی نئے ہنگامے ،احتجاج یا مظاہروں کا سامنا کرے،اس کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ہے داعش سے نمٹنے کا۔ لیکن گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے سامنے گرین زون میں جو پُرتشدد احتجاج ہوا ،یہ عراق کے لئے اچھی علامت نہیں ہے۔احتجاج کرنے والے

Read more

سعودی خواتین خود ہی گھریلو کام کاج سنبھالیں تو معیشت بہتر ہوگی

سعودی سماج میں سعودی خواتین کا گھریلو کام کاج کے لئے خادمہ (نوکرانی) بننا معبوب سمجھا جاتا ہے،نتیجتاً بیرون ملک سے خادماﺅں کو لاکر گھریلو کام کاج کرایا جاتا ہے۔ اس ذہنیت کی وجہ سے ملک کا لاکھوں ڈالر غیر ملکوں میں چلا

Read more

بنگلہ دیش : بلاگروں کو تحفظ دینے میں حکومت ناکام

وسیم احمد
بنگلہ دیش میں شدت پسند تنظیموں کا زور بڑھتا جارہا ہے ۔وہ ہر ایسے افراد کو دھمکی دیتے ہیں یا قتل کردیتے ہیں جو ان کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلتے ہیں۔ حکومت ملک میں مضبوط جمہوریت کی بات کرتی ہے مگر جس طرح سے ملک کے اندر بلاگروں کا قتل کیا جارہا ہے اس سے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ ڈھاکہ سمیت ملک کے دیگر خطوں میں شدت پسندوں کا زور بہت زیادہ ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایسے حملے روکنے میں ناکامی پر بنگلہ دیش کی حکومت پر تنقید کی ہے۔کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا

Read more

سعودی عرب میں موت کی سزائوں پر تشویش

ہندوستان سے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان ملازمت کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں۔ان نوجوانوں میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو جانے انجانے میں وہاں کے قوانین کی مخالفت کرتے ہیں اور نتیجے میں انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا

Read more

سب سے زیادہ پھانسی کی سزا مسلم ملکوں میں دی جاتی ہے۔

موت کی سزا پر روک لگانے کے لئے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کی طرف سے مانگیں کی جاتی ہیں مگر اب تک ان مانگوں پر کئی ملکوں میں کوئی عمل نہیں ہورہا ہے ۔ ان ملکوں میں کچھ ایسے ہیں جہاں مجرم کو پھانسی کے پھندے پر لٹکاکر سزا دی جاتی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ جن ملکوں میں سب سے زیادہ پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ان میں مسلم ممالک سب سے آگے ہیں۔ البتہ چین کے بارے میں کوئی حتمی معلومات نہیں ہیں کہ وہاں کتنے لوگوں کو موت کی سزا دی گئی اور ان میں سے کتنے کو پھانسی پر لٹکا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ کیونکہ چین میں موت کی سزا کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔

Read more