ملک کا اعتماد ٹوٹنے مت دیجئے
سنتوش بھارتیہ
سال 2009 میں ایک بڑا واقعہ ہوا۔ چوتھی دنیا نے رنگناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹ شائع کردی اور سرکار سے کہا کہ اگر یہ رپورٹ جھوٹی ہے تو وہ کہے کہ یہ رپورٹ جھوٹی ہے۔ اُس رپورٹ کو لے کر راجیہ سبھا میں چار پانچ دنوں تک کافی ہنگامہ ہوتا رہا۔ راجیہ سبھا کے ممبروں نے ہمارے خلاف خصوصی اختیار کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا اور ہم نے خصوصی اختیار کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب بھی دیا۔ ایک طرف راجیہ سبھا نے ہمارے خلاف خصوصی اختیار کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا، وہیں دوسری طرف اگلے ہی دن لوک سبھا میں 20 سے زیادہ ممبر چوتھی دنیا ہاتھ میں لے کر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے وزیر اعظم کے اوپر د