عراق اور شام سے ہتھیاروں کا خاتمہ کرنے میں 40 سے50 سال کا عرصہ لگے گا:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ نے آج کہا کہ عراق اور شام سے بارودی سرنگوں، دیسی بموں اور دیگر فعال بموں کوہٹانے میں 40 سے 50 سال کا عرصہ لگے گا۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ‘مائن ایکشن سروس’ کی ڈائریکٹراگنیس ماركیلو نے کہا، “ہمیں یہاں دہائیوں تک کام کرنا ہوگا جیسا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ میں ابھی تک کچھ فعال بم یہاں وہاں پائے جاتے ہیں.” ‘بین الاقوامی مائن اویئرنیس ڈے’ کے موقع پر انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے دفتر کا اندازہ ہے کہ عراق میں اسلامک اسٹیٹ شدت پسند گروپوں کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں کی صفائی کے لئے 17 کروڑ ڈالر سے 18 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔

Read more

بہار کے نوادہ میں دو فرقوں کے درمیان تشدد، آگزنی

نوادہ۔ بہار کے ضلع نوادہ میں آج پوسٹر پھاڑنے کے معاملے میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ ضلع مجسٹریٹ منوج کمار نے یہاں بتایا کہ نوادہ شہر تھانہ کے سدبھاؤنا چوک پر لگائے گئے پوسٹر کو کچھ شرپسندوں نے پھاڑ دیا جس سے دوسرے گروپ کے لوگ مشتعل ہوگئے اور کچھ دکانوں میں آگ لگا دی۔ دونوں دھڑوں کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔Bihar-Nawada مسٹر کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر حکام کے ساتھ بڑی تعداد میں پولس

Read more

یوگی حکومت نے دی کسانوں کو راحت، چھوٹے اور درمیانی کسانوں کے ایک لاکھ تک کے قرض معاف

لکھنؤ۔ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے آج کابینہ کی پہلی میٹنگ میں مالی سال17 ۔2016 کے دوران چھوٹے اور درمیانے کسانوں کی طرف سے لیا گیا ایک لاکھ روپے تک کا قرض معاف کرنے کا اہم فیصلہ کیا ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں آج شام یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں نو پوائنٹس پر فیصلے کئے گئے جس میں سب سے اہم کسانوں کی قرض معافی کا فیصلہ تھا۔ کابینہ کی طرف سے کئے گئے اہم فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے حکومت

Read more

شام میں کمیمائی حملہ، 100 افراد ہلاک، 400 سے زائد متاثر

پیرس۔ شام کے شمال مغربی عدلب صوبے میں کلمشتبہ کیمیائی حملے میں کم از کم 100 افراد کی موت ہو گئی اور 400 سے زائد کو سانس لینے اور دیگر دقتیں ہیں۔ شام کے ایک طبی امدادی گروپ نے یہ اطلاع دی ہے۔ پیرس نشین بین الاقوامی تنظیم ’یونین آف میڈیکل کیئر آرگنائزیشن ‘ کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ اس حملے میں جنوبی عدلب کے خان شیخوں کے آس پاس کے گاؤں بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور عدلب شہر میں اس طرح کے حملوں کے 40 سے زیادہ واقعات ہوئے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Read more

ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ زیر التوا مسائل پر امریکی ثالثی کی تجویز مسترد کی

نئی دہلی / نیویارک۔ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ اس کے زیر التواء مسائل کے حل کے لیے امریکی ثالثی کی تجویز کو آج سختی کے ساتھ ٹھکرا دیا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کل نیویارک میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں حصہ بننا پسند کرے گا۔ سفارتی گلیاروں میں اسے امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ کا اب تک یہ موقف رہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے مسائل کو دو طرفہ طور پر سلجھائیں۔

Read more