یکم مئی سے کوئی بھی استعمال نہیں کر پائے گا گاڑی پر لال بتی

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے ‘وی آئی پی کلچر’ کو ختم کرنے کے مقصد سے وزراء اور اعلی حکام کی گاڑیوں پر لال بتی لگانے کے بندوبست کو یکم مئی سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گيا۔ میٹنگ کے بعد سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بتایا کہ کوئی وزیر یا سینئر افسر لال بتی کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ایمرجنسی خدمات کی گاڑیاں جیسے ایمبولینس، پولس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر نیلے رنگ کی بتی استعمال کی جا سکے گی۔

Read more

اکھلیش کے ذریعہ چلائی گئی اسمارٹ فون اسکیم کو یوگی حکومت نے کیا بند

لکھنؤ اتر پردیش کا اقتدار سنبھالتے ہی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مہینہ پورا ہو چکا ہے۔ اس دوران یوگی نے ایک کے بعد ایک عوام کے مفاد میں کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ یوگی حکومت کے تازے فیصلہ کا شکار ہوئی ہے سابق سی ایم اکھلیش یادو کے ذریعہ شروع کی گئی اسمارٹ فون اسکیم۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے جنیشور مشر گرام یوجنا، لوہیا آسرا اور آواس یوجنا کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

چیک سے پیمنٹ کرنے پر جرمانہ وصول رہی ہے ایس بی آئی

نئی دہلی: اگر آپ بھارتیہ اسٹیٹ بینک کی یونٹ ایس بی آئی کارڈ کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو چیک سے پیمنٹ کرنے پر چارج دینا پڑ سکتا ہے۔ ایس بی آئی کارڈ اب 2000روپے سے کم کا کریڈٹ کارڈ کا بل چیک سے دینے پر 100روپے کا جرمانہ وصول رہی ہے۔ ایس بی آئی کارڈ کے ایم ڈی اور سی ای او وجے جسوجا نے صحافیوں کو بتایا کہ پیمنٹ کی تاریخ نزدیک آنے پر لوگ ڈراپ باکس میں بڑی تعداد میں چیک ڈالتے ہیں۔

Read more

مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد

کلکتہ۔ ایک مسلم لڑکے اظہر شیخ کی کل رات موت کے بعد بیر بھوم میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پیر کے روز 25سالہ اظہر شیخ اپنے گاؤں امڈول لوٹ رہے تھے ۔اسی درمیان اس کی موٹر سائیکل شادی کے پنڈال سے ٹکرا گئی ۔پنڈال شادی کی تقریب کیلئے لگایا گیا تھا۔اس سے ناراض ہندو کمیونیٹی نے اظہر کی پٹائی کردی ۔گھر جاکر اظہر اپنے بھائیوں اور دوستوں کو لے کر پھر وہاں سے وہاں پہنچا۔ لیکن ہندو کمیونٹی کے رکن پہلے ہی ہتھیاروں کے ساتھ تیار بیٹھے تھے اور جیسے ہی اظہر وہاں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہنچا تو حملہ آوروں نے اچانک اس کے سینے پر برچھی سے حملہ کر دیا۔جس سے شدید زخمی ہوئے اظہر کو آنا فانا میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

Read more

بابری مسجد سانحہ: اڈوانی اور جوشی پر چلے گا مجرمانہ سازش کا مقدمہ

نئی دہلی۔ انیس سو بیانوے بابری مسجد انہدام کیس میں بدھ کو سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈروں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی پر مجرمانہ سازش کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس معاملہ میں صرف کلیان سنگھ کو امیونٹی دی گئی ہے کیونکہ وہ فی الحال گورنر ہیں۔ حالانکہ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ استعفی دینے پر غور کر سکتے ہیں۔

Read more

کیا برطانیہ میں قبل از وقت ہو پائیں گے انتخابات؟

برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم کو 2020 کی مقررہ مدت سے پہلے انتخابات کرانے کے فیصلے کی پارلیمنٹ سے توثیق ضروری ہے۔برطانوی دارالعوام بدھ کے روز قبل از وقت انتخابات پر ووٹنگ کرے گا۔حسب مخالف کی جماعت کے لیڈر جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی

Read more

بھگوڑے‘ وجے مالیا لندن میں گرفتار، ہندوستان لایا جائے گا’

نئی دہلی۔ ہندوستانی بینکوں سے دھوکہ دھڑی کے معاملے میں ‘بھگوڑے’ قرار دئیے گئے صنعتکار وجے مالیا کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مالیا کو جلد ہی ہندوستان کے بھی حوالے کیا جائے گا۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم جلد ہی برطانیہ جاکر مالیا کی حوالگی کے پراسیس کو پورا کرے گی۔ مالیا پر بینکوں کے 9000 کروڑ روپے کا لون نہ ادا کرنے کا الزام ہے۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی وعدہ کیا تھا کہ مالیا کو جلد ہی ہندوستان لایا جائے گا۔

Read more

اشتعال انگیزی سے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں سونو نگم: اعظمی

ممبئی : بالی ووڈ کے گلوکار سونو نگم کے فجر کی اذان پر پابندی عائد کئے جانے والے ٹوئیٹر پر تبصرہ پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر سماجوادی پارٹی نے سونو نگم کے اس بیان کو شہرت حاصل کر نے کا ایک سستا طریقہ قرار دیا اور کہا کہ سونو نگم جیسے لوگ اس ملک میں بدامنی پیدا کرنے اور فرقہ پرستی کو فروغ دینے کیلئے اس قسم کے بیانات دیتے ہیں تاکہ ان کو اسی بہانے شہرت حاصل ہوجائے ۔اسی لئے فلمی دنیا سے وابستہ اداکار ، گلوکار اس قس

Read more
Page 50 of 81« First...102030...4849505152...607080...Last »