اپنے ہونٹھوں کی وجہ سے ٹویٹر پر ٹرول ہوئیں عائشہ ٹاکیہ

ممبئی: سوشل میڈیا پر بالی ووڈاداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی تصویر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ ٹویٹر اور فیس بک یوزرس عائشہ ٹاکیہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ عائشہ کے ٹرینڈ کرنے کے پیچھے وجہ ان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ان کی وہ تصویر ہے جس میں عائشہ کے ہونٹھ موٹے نظر آ رہے ہیں۔ بیشتر سوشل میڈیا یوزرس کو عائشہ کی یہ نئی تصویر بالکل پسند نہیں آ رہی ہے۔
کچھ سوشل میڈیا یوزرس کا کہنا ہے کہ عائشہ ٹاکیہ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے تو کچھ یوزرس یہ صلاح دیتے نظر آ رہے ہیں کہ عائشہ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ وہ اب پہلے جیسی خوبصورت نہیں لگ رہی ہیں۔

Read more

بی ایم سی میں اتحاد پر کانگریس اور شیو سینا کے درمیان اندر خانہ بات چیت: ذرائع

ممبئی: کیا اب کانگریس اور شیو سینا ملک کر ملک کی سب سے امیر میونسپل کارپوریشن کو چلائیں گے؟ خبر ہے کہ دونوں پارٹیاں بی ایم سی میں اتحاد کو لے کر اندر خانہ بات چیت کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ روز اپنا ایلچی بھیج کر کانگریس سے میئر عہدہ کے لئے حمایت مانگی ہے۔ بدلے میں کانگریس کو ڈپٹی میئر کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ بی ایم سی میئر کا انتخاب 9 مارچ کو ہونا ہے۔ اگر بی ایم سی میں کانگریس اور شیو سینا ساتھ آتے ہیں تو ٖرناویس حکومت کے

Read more

دو سو اکیاون روپے میں اسمارٹ فون دینے والی کمپنی کاڈائریکٹر گرفتار

نئی دہلی: 251 روپے میں فریڈم موبائل دینے کا وعدہ کرنے والی کمپنی رنگنگ بیلس کے ڈائریکٹر موہت گوئل کو غازی آباد پولس نے گزشتہ روز حراست میں لے لیا۔ ان پر ایک فرم کے ساتھ موبائل ڈلیوری کو لے کر 16 لاکھ کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ پولس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ غور طلب ہے کہ کمپنی 7 کروڑ فریڈم موبائل بک ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن اب تک ڈلیوری صرف 70 ہزار کی ہوئی ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی آن لائن بکنگ بند ہو چکی ہے۔

Read more

شلپا شیٹی بنیں مودی کے سوچھ بھارت مشن کی برانڈ امبیسڈر

Shilpa-Shettyنئی دہلی: مرکزی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کے سوچھ بھارت مشن کے لئے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو برانڈ امبیسڈر بنایا ہے۔ 41 سالہ اداکارہ ٹی وی اور ریڈیو مہم میں سڑکوں پر گندگی پھیلانے والوں کو نصیحتیں دیں گی۔ جلد ہی، ان کی تصویر والے پوسٹر پورے ہندوستان کے مختلف مقامات پر چسپاں کئے جائیں گے۔ وارت شہری ترقیاتی میں جوائنٹ سکریٹری اور سوچھ بھارت مشن (شہر) کے ڈائریکٹر پروین پرکاش نے بتایا کہ سوچھ بھارت مشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہمارا منشاء مقبول ترین ہستیوں

Read more

بی جے پی نے پوروانچل کے 18 لیڈروں کو پارٹی سے نکالا

UP-BJPلکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے پارٹی سے بغاوت کرنے والے 18 لیڈروں کو برخاست کر دیا ہے۔ ان لیڈروں کے ساتھ ساتھ 60 کارکنان کو بھی 6 سال کے لئے برخاست کیا گیا ہے۔ کوشامبی، الہ آباد، اعظم گڑھ، بلیا ، سنت کبیر نگر اور کشی نگر ضلع کے باغی لیڈروں پر کارروائی کی گئی ہے۔

Read more

مہاراشٹر کی جیت کو یو پی میں بھنائے گی بی جے پی، ہر ضلع میں منایا جائے گا جشن

BJPنئی دہلی: اوڈیشہ اور مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست جیت سے پر جوش بی جے پی اب اسےے یو پی انتخابات کے باقی مراحل میں بھنانے کی کوشش کرے گی۔ پارٹی نے ملک بھر کے تمام اضلاع دفاتر میں 25 فروری کو ’وجے اتسو‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سکریٹری سری کانت شرما نے بتایا کہ مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں غیر متوقع کامیابی ملنے کے بعد پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

Read more

بی ایم سی انتخابات میں شیو سینا کو 84 اور بی جے پی کو 81 سیٹیں، اودھو ٹھاکرے ناخوش

shiv-senaممبئی : ملک کی سب سے امیر میونسپل باڈی پر شیو سینا کا دبدبہ قائم ہے۔ 227 سیٹوں میں سے 226 سیٹوں کے نتائج آ گئے ہیں۔ 84 سیٹوں کے ساتھ شیو سینا نے ممبئی کے قلعہ کو بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں، بی جے پی کے کھاتے میں 81 سیٹیں آئی ہیں۔ کانگریس کو محض 30 سیٹیں ملی ہیں۔ نتائج کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی ممبئی یونٹ کے صدر سنجے نروپم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی پارٹی کے لیڈر نارائن رانے نے ہار کا ٹھیکرا سنجے نروپم کے سر پھوڑا تھا۔ وہیں، شروعاتی بڑھت پر شیو سینا خیمہ میں جشن کا ماحول تھا لیکن اب بتایا جا تا ہے کہ بی جے پی کے برابر آ جانے سے اودھو ٹھاکرے نتائج سے ناخوش بتائے جا رہے ہیں۔

Read more