پہاڑوں کی برفیلی ہوائوں سے دہلی میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرا

شمالی ہند میں اس وقت شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں پر صفدر جنگ آبزرویٹری میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4ڈگری سیلسیس ، پالم ایئرپورٹ پر کم سے کم درجہ حرارت 4.4ڈگری سیلسیس ، لودھی روڈ آبزرویٹری پر کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سیلسیس ، آیا نگر آبزرویٹری میں کم سے کم درجہ حرارت 4.9ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Read more