الہ آباد میں بی ایس پی لیڈر کا قتل، بی جے پی لیڈر کے خلاف کیس درج

الہ آباد: سنگم نگری الہ آباد مئو آئما میں کل دیر شب بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور سابق بلاک صدر کا قتل کر دیا گیا ۔وہ اپنے دفتر میں بیٹھے تھے، اسی درمیان بائک پر سوار بدمعاشوں نے محمد سمیع (60) پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس قتل میں تین کے خلاف نامزد رپورٹ کرائی گئی ہے۔

Read more

ووڈافون انڈیا اور آئیڈیا سیلولر نے کی پارٹنر شپ

دہلی: کمار منگلم بڑلا کی ملکیت والی ملک کی تیسرے نمبر کی مواصلاتی کمپنی آئیڈیا سیلولر نے ووڈافون انڈیا کے ساتھ پارٹنرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے آج بتایا کہ اس کے بورڈ نے اس پارٹنرشپ کے معاہدہ پر مہر لگا دی ہے۔ اس کے تحت ووڈافون انڈیا اور اس کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ووڈافون موبائل سروسیز لمیٹڈ اور آدتیہ بڑلا گروپ کے آئیڈیا سیلولر کا ضم ہو جائے گا اور نئی کمپنی بھارتی ایئرٹیل

Read more

فلم ’فقرے ریٹرن‘ کا فرسٹ لک جاری

ممبئی: 2013 میں آئی مقبول مزاحیہ فلم ’فقرے‘ کا سیکول ’فقرے ریٹرن‘ کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور فلم کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس پوسٹر میں کسی بھی اداکار کا چہرہ نہیں دکھایا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ مرگ دیپ سنگھ لامبا کے ذڑیعہ ہدایت کردہ فلم ’فقرے‘ میں علی فضل، منجوت سنگھ ، رچا چڈھا، ورون شرما اور پلکت سمراٹ جیسے چھوٹے ستارے اہم کردار میں تھے۔ ایک بار پھر سے یہ تمام ناظرین کو ہنسانے کے لئے تیار ہے۔ فقرے کی ہی طرح فلم فقرے میں رچا چڈھا ایک بار پھر سے خاتون گینگسٹر کا کردار نبھانے جا رہی ہیں۔ رچا نے ’فقرے‘ میں اونچی شرح سود پر ادھار دینے والی بھولی پنجابن کا کردار نبھایا تھا۔ حالانکہ اس فلم کی کہانی پہلی ’فقرے‘ سے کافی الگ ہے۔ فلم 8 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

Read more

گووا میں کانگریس حکومت سازی کے لئے تیاری تھی، دگ وجے نے روکا: فلیرو

نئی دہلی: گووا میں کانگریس کی حکومت نہیں بن پانے کا ٹھیکرا پارٹی کے لیڈر خود ایک دوسرے پر پھوڑ رہے ہیں۔ گووا کانگریس صدر لوئی جنھو نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ اور گووا اسکریننگ کمیٹی کے چیف کے سی وینو گوپال کی وجہ سے پارٹی گووا میں حکومت بنانے میں ناکام رہی۔

Read more

افغانستان نے دی آئرلینڈ کو شکست

گریٹر نوئیڈا: کپتان اصغر اسٹینکزئی (101) کی شاندار سنچری کے بعد راشد خان کے 6 وکٹوں کی بدولت افغانستان نے گزشتہ روز دوسرے ونڈے میں آئرلینڈ کو 34 رن سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے سبقت حاصل کر لی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پتھک اسٹیڈئم میں افغانستان سے ملے 339 رن کے بڑے اسکور کا تعقب کرنے اتری آئرلینڈ کی ٹیم 47.3 اوور میں 304 رن ہی بنا پائی۔ پال اسٹرلننگ (95) نے ایڈ جائس (55) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 113 اور کپتان ولیم پورٹر فیلڈ (45) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 60 رن کی شراکت داری کر کے ٹیم کو شاندار شروعات دلائی، لیکن اس کے بعد کوئی بھی بلے باز افغانستان کے گیند بازوں کے سامنے ٹک نہیں پایا۔

Read more

جسٹس کرنن نے سپریم کورٹ سے 14 ہزار کروڑ ہرجانہ کا مطالبہ کیا

دہلی: جسٹس سی ایس کرنن نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور آئینی بینچ کو خط لکھا ہے۔ جس میں انھوں نے 14 کروڑ روپے کے ہرجانہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات کی وجہ سے ان کی ساکھ پر چوٹ پہنچی ہے۔ سپریم کورٹ نے آج کلکتہ ہائی کورٹ کے

Read more

عدالت کے حکم سے شتابدی ٹرین کا مالک بن گیا کسان

دہلی: لدھیانہ کی ایک ضلع عدالت نے تحویل اراضی کے ایک معاملہ میں ریلوے کی طرف سے کسان کو معاوضہ نہیں دئے جانے پر عجیب وغریب فیصلہ سنایا ہے۔ کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سورن شتابدی ایکسپریس ٹرین اور لدھیانہ اسٹیشن کو 45 سالہ متاثرکسان سمپورن سنگھ کو دے دیا جائے۔ متاثر کی اپیل پر عدالت نے سورن شتابدی ایکسپریس اور اسٹیشن کی قرقی کا حکم دیا

Read more

طالبان کے خوف سے لڑکی سے لڑکا بن گئی پاکستان کی سرفہرست اسکوائش کھلاڑی

پاکستان کی نمبر ون خاتون اکوائش کھلاڑی ماریا ترپکائی جب چھوٹی بچی تھیں، تو انھوں نے اپنے سارے کپڑے جلا ڈالے تھے۔ اپنے لمبے بالوں کو کاٹ کر انھوں نے چھوٹا کر دیا تھا۔ پھر آئندہ دس سالوں تک ماریا خود کو بھی یہ یقین دلاتی رہیں کہ وہ لڑکی نہیں، لڑکا ہیں۔ ماریا کی پیدائش پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں ہوئی تھی۔ یہ حصہ ان جگہوں میں شامل جہاں طالبان کی گہری پکڑ ہے۔

Read more

پاریکر نے گووا اسمبلی میں ثابت کی اکثریت، 22 اعتماد کے ووٹ ملے

گووا میں وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کر دی ہے۔ 40 ایم ایل اے والی اسمبلی میں پاریکر کے حق میں Manohar-Parrikar22 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن میں 16 لوگوں نے ووٹ کیا۔ کانگریس لیڈر وشو جیت رانے نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور واک آئوٹ کر لیا۔ طاقت آزمائی کے بعد پاریکر نے کہا کہ ان کے ساتھ 23 ممبران اسمبلی ہیں اور 22 نے ووٹنگ ان کے حق میں کی۔انھوں نے کہا کہ ایک اسپیکر بھی ہماری طرف سے تھا جنھوں نے ووٹ نہیں کیا۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ ہم نے کسی ایم ایل اے کو کسی ہوٹل میں نہیں رکھا ، کسی ریزارٹ میں نہیں رکھا۔ سبھی نے اپنی مرضی سے ووٹ دیا ہے۔

Read more

پاکستان کرکٹ میں سکھ کھلاڑی کو ملی جگہ

کرکٹ ٹیم میں پہلی بار شامل ہوئے موہندر پال سنگھ نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ موہندر پاکستان کی جانب سے گھریلو کرکٹ کھیلنے والے پہلے سکھ کرکٹر بن گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کسی غیر مسلم کرکٹر کا کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل

Read more
Page 30 of 50« First...1020...2829303132...4050...Last »