ہریانہ کے اسکول میں مڈ ڈے میل میں ملا سانپ

فریدآباد : اسکولوں میں بچوں کی غذا کے لئے شروع کئے گئے مڈ ڈے میل کو لے کر کس طرح کی لاپروائی برتی جا رہی ہے اس کا ایک نمونہ ہریانہ میں سامنے آیا ہے۔ یہاں واقع ایک اسکول میں بچوں کو دئے جانے والے مڈڈے میل میں سانپ ملا ہے۔
جانکاری کے مطابق فرید آباد میں واقع گورنمنٹ گرلس اسکول میں بنے مڈڈے میل میں سانپ کا بچہ نظر آیا،جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔یہ سانپ کا بچہ اس وقت نظر آیا جب بچے یہ کھانا کھا چکے تھے۔ اسے دیکھتے ہی فوری طور پر بچوں کو کھانا کھانے سے روک دیا گیا۔

Read more

اب سی بی ایس ای اسکولوں میں بنیں گے آدھار رجسٹریشن سینٹر

نئی دہلی: طالب علموں کو آدھارکارڈ کی سہولت مہیا کرانے کے لئے سی بی ایس ای نے ایک نئی پہلی شروع کی ہے۔ سی بی ایس ای نے اس سے منظور شدہ اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ آدھار رجسٹریشن مراکز کھولیں اور جن طالب علموں کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے انہیں رجسٹریشن کے لئے راغب کریں ۔ بورڈ نے باشندوں کا آبادی اور بایومیٹرک ڈاٹا راست یا رجسٹریشن

Read more

ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا ہوا طلاق

ممبئی: بالی ووڈ ایکٹر ارباز خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑہ خان کا طلاق ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز 11مئی کو ممبئی کی باندرا عدالت نے دونوں کے طلاق کو منظوری دے دی اور اس طرح دونوں کی 18سال پرانی شادی ٹوٹ گئی۔
دسمبر 2016میں دونوں نے باندرا میں واقع فیملی کورٹ میں طلاق کی عرضی دائر کی تھی۔ دونوں اسٹارس دسمبر میں ہی کورٹ میں کاؤنسلنگ کے لئے پہنچے تھے، لیکن دونوں کے درمیان صلح نہیں ہو ئی اور دونوں جلد بازی میں وہاں سے نکل گئے۔

Read more

گرفتاری کے لئے پولس کر رہی ہے جسٹس کرنن کی تلاش

چنئی: توہین عدالت معاملہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ 6مہینے جیل کی سزا پا چکے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سی ایس کرنن آخر کہاں ہیں؟ یہ گزشتہ روز پہیلے بنا رہا۔ مغربی بنگال پولس نے بدھ کو چنئی پہنچی۔ چنئی میں کچھ ذرائع نے کہا کہ وہ ریاست کے گیسٹ ہاؤس سے آندھرا پردیش کے سری کالا ہستی میں واقع شیو مندر کے لئے نکلے ہیں۔

Read more

گورکھپور فساد معاملہ میں یوگی پر مقدمہ نہیں چلائے گی یو پی حکومت

الہ آباد: اتر پردیش حکومت نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر مقدمہ چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ 2007کے گورکھپور فساد معاملہ میں الہ آباد ہائی کورٹ نے یو پی حکومت سے پوچھا کہ کیا یوگی حکومت پر مقدمہ چلایا جائے۔ اس کے جواب میں یو پی حکومت نے مقدمہ چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ 2007کا گورکھپور میں ہوئے فسادات کو لے کر معاملہ تھا۔ اس معاملہ میں سابقہ کی دو حکومتوں کے پاس فائل گئی تھی، جس میں یوگی آدتیہ ناتھ پر کیس چلانے کی اجازت دینے کی بات کہی گئی تھی۔
اس معاملہ میں اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ میں ہائی کورٹ میں کیس کریں گے اور وہاں بات نہیں بنے گی تو وہ اسے آگے لے جائیں گے۔ان کی دلیل ہے کہ اس معاملہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وائس سیمپل تک نہیں لئے گئے تھے۔ اس لئے بنا تفتیش کے اس طرح چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔

Read more

کپل مشرا نے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ میں اے سی بی میں درج کرایا بیان

نئی دہلی: شیلا دکشت حکومت کی مدت کار کے دوران ہوئے 400کروڑ روپے کے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ میں دہلی کے سابق کیبنٹ وزیر کپل مشرا اینٹی کرپشن برانچ(اے سی بی) میں آج اپنابیان درج کرا دیا ہے۔ یہاں پر بتا دیں کہ کپل مشرا نے حال ہی میں کجریوال کے ذریعہ 400کروڑ کے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ کی تفتیش میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے اے سی بی میں شکایت درج کرائی ہے۔

Read more