سی بی آئی کر سکتی ہے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کی تفتیش

الہ آباد : اترپردیش شیعہ اور سنی وقف بورڈمیں پائی جانے والی بد عنوانیوں پر ای ٹی وی اردو پر دکھائی جا نے والی خبر کا بڑا اثر ہوا ہے ۔ مرکزی حکومت کی سینٹرل وقف کونسل نے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم ستمبر کو ای ٹی وی اردو نے الہ آباد کے قدیم امام باڑہے وقف مر ز اغلام حیدر کو بلڈر کے ہاتھوں فروخت کیے جانے پر ایک خصوصی رپورٹ نشر کی تھی ۔ خبر دکھائے جانے کے بعد سینٹرل وقف کونسل نے معاملے کے جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

Read more

شام میں کیمیائی حملہ انسانیت کی توہین: ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں ہوئے کیمیائی حملے کو ’نسل انسانی کی توہین‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں واقع اوول آفس میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سےکہاکہ شام کے ادلب علاقے میں کیمیائی حملہ بھیانک ہے۔شام سے متعلق نئی پالیسی کے سوال پر انہوں نے بغیر کسی وضاحت کے کہا ’آپ دیکھیں گے‘۔ امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے اس حملے کو نفرت انگیز قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ اس سے ایک ہی روز قبل ایک تحریری بیان میں حملے کو ’’قابل ملامت‘‘ قرار دیتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ ’’مہذب دنیا اسے نظرانداز نہیں کر سکتی‘‘۔ منگل کے روز شام میں ہونے والا دہشت ناک حملہ اردن کے قریب واقع خطے میں ہوا۔

Read more