حکومت نے کہا منیمم بیلنس کے فیصلہ پر دوبارہ غور کریں بینک

نئی دہلی: حال ہی میں کچھ بینکوں کے ذریعہ بینکوں کھاتوں میں منیمم بیلنس نہ رکھن پر جرمانہ لگانے کی بات کہی ہے۔ اب وزارت خارجہ نے آر بی آئی اور بینکوں کو صلاح دی ہے کہ بینک منیمم بینک بیلنس کی لمٹ بڑھانے کے اپنے فیصلہ پر دوبارہ غور کریں۔ وزارت کے ایک افسر کے مطابق 2014 میں بھی اس طرح کی تجویز آئی تھی، لیکن اسے نافذ نہیں کیا گیا تھا۔

Read more

پانچ ساڑی چرانے پر ایک سال کی قید اور کروڑوں کی چوری کرنے والے کر رہے مزے: سپریم کورٹ

نئی دہلی: ساڑی چرانے پر ایک سال سے جیل میں بند ایک شخص کے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تلنگانہ حکومت کی کھنچائی کی۔چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ کروڑوں روپے لوٹنے والے لوگ زندگی میں مزے کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر پانچ ساڑی چرانے والا شخص جیل میں ہیں۔
ملزم سی ایچ ایلہا پر الزام ہے کہ اس نے حیدرآباد میں پانچ ساڑیاں چرائی ہیں۔ تلنگانہ کی حیدرآباد پولس نے تاجروں کی شکایت پر اسے گرفتار کر لیا۔ وہ گزشتہ ایک سال سے بغیر ٹرائل کے جیل میں بند ہے۔ اس کی بیوی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Read more

اگر آپ ایس بی آئی کے اکائونٹ ہولڈر ہیں، تو یہ خبر پڑھئے

نئی دہلی: بھارتیہ اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) نے صارفین کے لئے کھاتوں میں کم سے کم بیلنس برقرار رکھنے کو لازمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہ کرنے والوں پر یکم اپریل سے جرمانہ لگایا جائے گا۔ میٹرو شہروں میں کھاتوں کے لئے کم سے کم 5000 روپے ، شہری علاقوں میں 3000 اور نصف شہری علاقوں میں 2000 اور دیہی علاقوں میں 1000 روپے کم سے کم بیلنس رکھنا ضروری ہوگا۔

Read more

سابق ایم پی سید شہاب الدین انتقال کر گئے

نئی دہلی: سابق آئی ایف ایس افسر اور ایم پی سید شہاب الدین 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے داماد افضل امان اللہ نے اس بات کی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ سید شہاب الدین کو سانس لینے میں تکلیف ہوتی تھی جس کی وجہ سے انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن آج صبح ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ شہاب الدین کی پیدائش 1935 میں بہار (اب جھارکھنڈ) میں ہوئی تھی۔ انھوں نے سفارتکار، سیاستداں کے طور پر کئی اہم عہدے سنبھالے تھے۔ 1958 میں وہ ہندوستانی خارجی خدمات (آئی ایف ایس) کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ میں رہنے کے دوران وہ جنوبی شمال ایشیا، برصغیر اور کے جوائنٹ سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

Read more

فلطسین اور اسرائیل کے ساتھ بہتر رشتوں کے لئے وزیر اعظم مودی کا قابل ستائش قدم

India-Foreignنئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آخر کار جولائی میں پہلے اسرائیل دورے پر جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل کی وہ مراد بھی پوری ہو جائے گی جو سال 2014 میں اس نے اپنے دل میں رکھی تھی۔ وزیر اعظم بننے کے بعد مودی کا یہ پہلا اسرائیل کا دورہ ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی اس دورے میں فلسطین نہیں جائیں گے جیسا کہ باقی وزرائے اعظم نے ماضی مین کیا ہے۔

Read more

امریکہ میں ایک اور ہندوستانی کا گولی مار کر قتل

نیویارک : امریکہ کے کیجنس میں ہندوستانی انجینئر کے قتل سے ہندوستان ابھی تک ابر نہیں پایا تھا کہ ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا خبروں کے مطابق، ہند نژاد ایک کاروبار کی سائوتھ کیرلائنا میں واقع ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز شب کا ہے۔ ہرنیش پٹیل نے رات قریب 11 بجر کر 24 منٹ پر اپنی دوکان بند کی اور گھر کے لئے نکل گئے۔ اس کے بعد 10 منٹ بعد ہی لینکسٹر میں گھر سے کچھ ہی فاصلہ پر کسی نے گولی مار کر ہرنیش کا قتل کر دیا۔
جمعرات کی شب ایک خاتون نے فون پر پولس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ عورت نے پولس کو بتایا کہ اس نے چیخنے اور

Read more