اجمیر دھماکہ سانحہ میں 3 قصوروار ، سوامی اسیما نند اور آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار بری

جے پور: جے پور کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے اجمیر درگاہ دھماکہ کے معاملہ میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کورٹ نے اس کیس میں تین لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے جبکہ پانچ کو بری کر دیا ہے۔ کورٹ نے آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کو کلین چٹ دے دی ہے۔ سوامی اسیما نند کو بھی بر کر دیا گیا ہے۔ بھاویش اور دیوینر گپتا کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ مہلوک سنیل جوشی کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

Read more

غیر ملکی کتے کی چاہت میں ٹھگے گئے سلمان خورشید

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید سے کچھ لوگوں نے ایک ویب سائٹ کے ذریعہ انہیں مالٹا کے پلے بیچنے کے بہانے ان سے 59 ہزار روپے ٹھگ لئئے۔ دہلی پولس اقتصادی جرائم برانچ نے خورشید کی شکایت پر دو مارچ کو ایک ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اس معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

م

Read more

ٹاٹا موٹرس کی پہلی اسپورٹس کار ریسمو

نئی دہلی: ہندوستان کی سرفہرست آٹوموبائل کمپنی ٹاٹا موٹرس نے اپنی پہلی اسپورٹس کار ریسمو آج جنیوا موٹر شو میں پیش کر دی ہے۔ ٹاٹا موٹرس خاص طور پر پیسنجر اور کمرشیل گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے اور اسپورٹس کار کے طور پر یہ ریسمو اس کی پہلی پیشکش ہے۔ کمپنی نے 2 سیٹر یہ کار اپنے ن ئے ذیلی برانڈ ٹیمو کے تحت پیش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیکسٹ جنریشن کے ماڈلس میں سیڈان ٹیگور اور ایس یو وی نیکسن کو بھی یہاں پیش کیا ہے۔

Read more

ڈائل پر سی آئی ایس ایف کا 618 کروڑ روپیہ کا بقایا

نئی دہلی: ملک کے سب سے حساس آئی جی آئی ایئرپورٹ کی دن ورات حفاظت کرنے والی سیکورٹی ایجنسی سی آئی ایس ایف کو ڈائل نے قریب 2 سال سے پیسے نہیں دئے گئے۔ اس طرح کل بقایا قریب 618 کروڑ روپے کا ہو گیا ہے۔ دہلی ایئر پورٹ کو چلانے والی کمپنی ڈائل نے جلد اس کا کوئی حل نہیں کیا تو سیکورٹی خطرہ میں پڑ سکتی ہے۔

Read more

بڑے مائونواز لیڈروں سے تھا ڈی یو کے پروفیسر کا رابطہ

DU-Professorنئی دہلی: مائونواز سرگرمیوں کے لئے سزا پانے والے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر جی این سائیں بابا سینئر مائونواز لیڈروں کے ساتھ راست طور پر رابطہ میں تھا۔ انٹرنیٹ پر ایک کلوج گروپ کے ذریعہ سائیں بابا ابوجماڑ کے گھنے جنگلوں میں چھپے انڈرگرائونڈ مائونواز لیڈروں اور پورے ملک و دنیا میں پھیلے سرگرم اوورگرائونڈ کارکنان کے درمیان کی کڑی کا کردار نبھاتا تھا۔ یہی نہیں انڈرگرائونڈ نکسلی لیڈروں کی ہدایت پر سائیں بابا بینڈ تھائوٹس ڈاٹ نیٹ نام کی ایک ویب سائٹ پر مضامین بھی لکھتا تھا۔ اس کے لیپ ٹاپ کی فارینسک جانچ سے ملے ثبوتوں کی اسے سزا دلانے میں اہم کردار رہا ہے۔

Read more

منی پور میں 22 سیٹوں پر ووٹنگ، 9 بجے تک 21 فیصد ووٹنگ

امفال: حقوق انسانی کی کارکن ایروم شرمیلا منی پور کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ میں وزیر اعلیٰ اوکرام ابوبی سنگھ کے سامنے یہاں، یہاں 22 اسمبلی حلقوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ سماجی کارکن ایروم شرمیلا پہلی بار انتخابی میدان میں ہیں۔ صبح 9 بجے تک منی پور میں 21 فیصد ووٹنگ ہوئی

Read more

وکی لیکس کا دعویٰ ، امریکی ایجنسی سی آئی اے آپ کے اسمارٹ فون اور سیمسنگ ٹی وی کے ذریعہ کرتی ہے جاسوسی

نیویارک: وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی تفتیشی ایجنسی سی آئی اے لوگوں کے اسمارٹ فون اور سیمسنگ اسمارٹ ٹی وی کا استعمال جاسوسی کرنے کے لئے کرتا ہے۔ وکی لیکس کے مطابق سی آئی اے برطانیہ کے انٹیلی جینس افسران کے ساتھ مل کر ٹی وی کا مائیکروفون چالو کر دیتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کی باتیں سن سکیں۔ بتا دیں کہ سیمسنگ کے

Read more

اجتماعی آبروریزی : ایس ٹی ایف کو چمکا دے کر فرار ہوئے پرجاپتی ، گنر سمیت تین گرفتار

لکھنؤ : آبروریزی کے معاملہ میں فرار چل رہے یو پی کے کابینہ وزیر گائتری پرساد پرجاپتی ایس ٹی ایف کو چکما دے کر فرار ہو گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات خبر ملی تھی کہ گائتری زیور ٹول پلازہ کے پاس اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ گزریں گے۔ ایس ٹی ایف نے زیور ٹول پلازہ پر چھاپہ مار کر گائتری کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا کر لیا، لیکن وہ غائب ہو گئے۔

Read more

بھوپال ، اجین پیسنجر ٹرین میں دھماکہ، کئی زخمی

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپالا سے اجین جا رہی پیسنجر ٹرین 59230 کے ایک ڈبے میں آج دھماکہ ہو گیا، جس میں کچھ مسافر زخمی ہو گئے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق 6 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ کی وجہ کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اندور ریلوے کے سینئر پی آر او جتیندر کمار جینت نے بتایا کہ بھوپال سے اجین جا رہی پیسنجر ٹرین نمبر 59230 کے ایک ڈبے میں جبڑی ریلوے اسٹیشن کے پاس دھماکہ ہوا، جس میں چار مسافر زخی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لئے کالا پیپل سبی مرکز لے جایا گیا۔ جینت کے مطابق، دھماکہ کس چیز سے ہوا، فی الحال یہ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ ریلوے کے سینئر افسر موقع کے لئے روانہ ہو گئے۔

Read more