ہریانہ کے اسکول میں مڈ ڈے میل میں ملا سانپ

فریدآباد : اسکولوں میں بچوں کی غذا کے لئے شروع کئے گئے مڈ ڈے میل کو لے کر کس طرح کی لاپروائی برتی جا رہی ہے اس کا ایک نمونہ ہریانہ میں سامنے آیا ہے۔ یہاں واقع ایک اسکول میں بچوں کو دئے جانے والے مڈڈے میل میں سانپ ملا ہے۔
جانکاری کے مطابق فرید آباد میں واقع گورنمنٹ گرلس اسکول میں بنے مڈڈے میل میں سانپ کا بچہ نظر آیا،جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔یہ سانپ کا بچہ اس وقت نظر آیا جب بچے یہ کھانا کھا چکے تھے۔ اسے دیکھتے ہی فوری طور پر بچوں کو کھانا کھانے سے روک دیا گیا۔

Read more