بالی ووڈ کے مشہور اداکارونود کھنہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ 70سالہ کھنہ کینسر سے متاثر تھے۔ حال ہی میں ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ بے حد کمزور نظر آ رہے تھے۔ ونود کھنہ ایکٹنگ کے علاوہ سیاست میں بھی سرگرم تھے۔ گروداس پور سے ممبر پارلیمنٹ رہے ونود کھنہ ممبئی کے ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آج انتقال کر گئے۔
کھنہ کو گزشتہ 31مارچ کو ممبئی میں واقع سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ حالانکہ، اسپتال کی طرف سے یہی کہا گیا تھا کہ کھنہ کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی ہے۔ ونود کھنہ کے دو بیٹے اکشے کھنہ اور راہل کھنہ ہیں، جو بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔

Read more

پناما معاملے میں نواز شریف کی اخلاقی ہار ہوئی

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چو دھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاناما کا مقدمہ ہار گئے اور عوام جیت گئی ہے لیکن اب ان کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دے رہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاناما لیکس کا مقدمہ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ایک شخص اور اس کے خاندان کے خلاف تھا جب کہ درخواست گزار سیاسی جماعت تھی لیکن مقدمہ عوام کا تھا، کیس کے لارجز بینچ کے پانچوں ججز میں سے کسی ایک نے بھی نوازشریف کے حق میں فیصلہ نہیں دیا، قطری خط کو پانچوں ججز نے تسلیم نہیں کیا اور نااہلی کا فیصلہ 3 دو کا تھا لیکن وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں ملی۔

افتخار چوہدری نے کہا کہ نوازشریف پاناما کا مقدمہ ہار گئے اور عوام جیت گئی لیکن اب ان کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ استعفیٰ نہی

Read more

صدر جمہوریہ کے انتخاب سے قبل اپوزیشن کو متحد کر رہی ہیں سونیا گاندھی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ کے انتخاب کے مدنظر اپوزیشن میں ہلچل نظر آ رہی ہے اور پوری اپوزیشن کو ایک کرنے کے لئے اب سونیا گاندھی نے کمان سنبھالی ہے۔ نتیش کمار سے ملاقات کے بعد انھوں نے شرد پوار اور کمیونسٹ لیڈر سیتا رام یچوری سے بھی ملاقات کی تھی۔ گزشتہ روز ان سے ملنے کے لئے جے ڈی یو لیڈر شرد یادو بھی پہنچے۔ سونیا گاندھی نے سی پی آئی کے ڈی راجا کو بات چیت کے لئے مدعو کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سونیا جلد ہی ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی، آر جے ڈی کے لالو یادو اور سماجوادی پارٹی کے لیڈروں سے بھی جلد ملاقات کریں گی۔

Read more

کپواڑہ میں آرمی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ، 3 جوان شہید

کپواڑہ: جموں کشمیر کے کپواڑہ کے پنجگام سیکٹر میں آرمی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ خودکش دہشت گردانہ حملہ میں ایک کیپٹن ، ایک جے سی او اور ایک جوان شہید ہو گئے۔ حفاظتی دستوں کے آپریشن میں دو دہشت گرد بھی بھی مارے گئے۔ یہ حملہ فوج کے آرٹیلری بیس پر ہوا ہے۔ یہ آرمی کیمپ ایل او سی سے 5کلو میٹر دور کپواڑہ میں واقع ہے۔

Read more

بی سی سی آئی نے نہیں کیا ٹیم کا اعلان، چمپئنس ٹرافی میں کھیلنے پر تذبذب

نئی دہلی: بی سی سی آئی نے یکم جون سے انگلینڈ میں ہونے والی چمپئنس ٹرافی کے لئے آخری تاریخ (25اپریل) گزر جانے کے باوجود ٹیم انڈیا کے 15کھلاڑیوں کے نام تک نہیں بھیجے ہیں۔ ایک افسر نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر آئی سی

Read more

کیٹرینہ نے خریدا نیا گھر

دہلی: بالی ووڈ ایکٹریس کیٹرینہ کیف نے اپنے لئے نیا گھر خرید لیا ہے۔ کیٹرینہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنے نئے گھر کی خوشیوں کو اپنے فینس کے ساتھ منائیں ۔ جی ہاں کیٹرینہ نے خود اس بات کی جانکاری دی ہے کہ وہ اپنے فینس کے ساتھ اس خوشی کے موقع پر پارٹی کرنا چاہتی ہیں۔ کیٹرینہ کیف نے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ نیا گھر خریدنے کی جانکاری دی ہے۔ کیٹرینہ نے لکھا ہے کہ جلد ہی میں نئے گھر میں شفٹ ہو رہی ہوں، اگر میں آپ کو نئے گھر کا پتہ بتا دوں تو کیا آپ لوگ آئیں گے۔

Read more

ایم سی ڈی نتائج: روٹھے مسلمانوں کا رخ کانگریس کی جانب، کیجریوال کو جھٹکا

نئی دہلی: دہلی کے ایم سی ڈی کے انتخابات میں بڑے جھٹکے کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کو کئی چھوٹے چھوٹے جھٹکے بھی لگے ہیں۔2015کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے مسلم ووٹروں کا رجحان عآپ کی طرف مانا جا رہا تھا۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھی مسلم ووٹروں کو لے بہت حد تک مطمئن تھے۔ لیکن ایم سی ڈی انتخابات کے رجحانوں کے مطابق مسلم ووٹرس گھر واپسی کرتے ہوئے پھر کانگریس پر اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔

Read more

حج ایک مقدس فریضہ ہے، اس کا سیاسی استعمال نہیں ہونا چاہئے: سعودی سفیر

نئی دہلی۔ ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی نے کہا ہے کہ حج جیسے مقدس فریضہ کو کسی بھی طرح کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کا ملک حج کے دوران پیش آنے والے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ڈاکٹر الساطی آج یہاں اردو کے چنندہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حج

Read more

عآپ لیڈروں نے اٹھائے ای وی ایم پر سوال

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شکست کے بعد ایک بار پھر ای وی ایم میں گڑبڑی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ نیوز 18 انڈیا سے عآپ ترجمان آشوتوش نے کہا، ‘دہلی میں سارے کام ہم نے کئے تو بی جے پی کو ووٹ کیسے ملا۔’ انہوں نے کہا، یہ برتری (بی جے پی کی) ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ہے۔ عوام اسے سمجھ رہی ہے۔

Read more

پاکستان میں دہشت گردی عروج پر

پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ کہا جاتا ہے۔ظاہر ہے جب کوئی سانپ کو پالے گا تو اس کے ڈسنے کا انتظار کرتے رہنا چاہئے کیونکہ سانپ تو آخر سانپ ہوتا ہے۔ جی ہاں دہشت گرد بھی انسانیت کے لئے کسی سانپ سے کم نہیں ہے جس کی پرورش پاکستان برسوں سے کرتا رہا ہے اور اب اس کا خمیازہ وہ خود بھگت رہا ہے۔اس کا واضح ثبوت ابھی حال ہی میں وہاں کی وزیر

Read more
Page 187 of 222« First...102030...185186187188189...200210220...Last »