گرفتاری کے لئے پولس کر رہی ہے جسٹس کرنن کی تلاش

چنئی: توہین عدالت معاملہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ 6مہینے جیل کی سزا پا چکے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سی ایس کرنن آخر کہاں ہیں؟ یہ گزشتہ روز پہیلے بنا رہا۔ مغربی بنگال پولس نے بدھ کو چنئی پہنچی۔ چنئی میں کچھ ذرائع نے کہا کہ وہ ریاست کے گیسٹ ہاؤس سے آندھرا پردیش کے سری کالا ہستی میں واقع شیو مندر کے لئے نکلے ہیں۔

Read more

گورکھپور فساد معاملہ میں یوگی پر مقدمہ نہیں چلائے گی یو پی حکومت

الہ آباد: اتر پردیش حکومت نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر مقدمہ چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ 2007کے گورکھپور فساد معاملہ میں الہ آباد ہائی کورٹ نے یو پی حکومت سے پوچھا کہ کیا یوگی حکومت پر مقدمہ چلایا جائے۔ اس کے جواب میں یو پی حکومت نے مقدمہ چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ 2007کا گورکھپور میں ہوئے فسادات کو لے کر معاملہ تھا۔ اس معاملہ میں سابقہ کی دو حکومتوں کے پاس فائل گئی تھی، جس میں یوگی آدتیہ ناتھ پر کیس چلانے کی اجازت دینے کی بات کہی گئی تھی۔
اس معاملہ میں اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ میں ہائی کورٹ میں کیس کریں گے اور وہاں بات نہیں بنے گی تو وہ اسے آگے لے جائیں گے۔ان کی دلیل ہے کہ اس معاملہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وائس سیمپل تک نہیں لئے گئے تھے۔ اس لئے بنا تفتیش کے اس طرح چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔

Read more

کپل مشرا نے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ میں اے سی بی میں درج کرایا بیان

نئی دہلی: شیلا دکشت حکومت کی مدت کار کے دوران ہوئے 400کروڑ روپے کے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ میں دہلی کے سابق کیبنٹ وزیر کپل مشرا اینٹی کرپشن برانچ(اے سی بی) میں آج اپنابیان درج کرا دیا ہے۔ یہاں پر بتا دیں کہ کپل مشرا نے حال ہی میں کجریوال کے ذریعہ 400کروڑ کے ٹینکر گھوٹالہ کے معاملہ کی تفتیش میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے اے سی بی میں شکایت درج کرائی ہے۔

Read more

بی ایس پی سے برطرف نسیم الدین صدیقی آج کر سکتے ہیں مایاوتی کے راز افشاں

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی سے برخاست کئے گئے قدآور لیڈر نسیم الدین صدیقی آج شام تک کچھ اہم انکشافات کر سکتے ہیں۔ صدیقی بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو لے کر کچھ بتا سکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ حال ہی مین ستیش مشرا نے نسیم الدین صدیقی اور ان کے بیٹے افضل صدیقی کو پارٹی سے باہر نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں پر بدعنوانی کا الزام لگا تھا۔ اس سے قبل نسیم الدین صدیقی نے مایاوتی پر پلٹوار کیا تھا۔ صدیقی نے مایاوتی پر بدعنوانی اور غیر قانونی لین دین کے الزام ثابت کرنے کا دعویٰ

Read more

شمالی کوریا کے خلاف سی آئی اے نے بدلی اپنی حکمت عملی

واشنگٹن؍سیول: جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں شمالی کوریائی پناہ گزیں کے بیٹے مون جے ان کی جیت کے بعد ٹینشن میں آئے امریکہ نے کوریائی خطہ میں اپنی حکمت عملی بدل دی ہے۔ شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ ان کے قتل کی کوشش کر چکی امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے کوریا مشن سینٹر کا قیام کیا ہے تاکہ وہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی پوری طاقت اور وسائل کا استعمال کر سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سی آئی اے نے اپنے اس سینٹر کی کمان سب سے تجربہ کار افسر کو دی ہے تاکہ شمالی کوریا کے خلاف بہتر حکمت عملی بنائی جا سکے۔

Read more

راجستھان کے بھرتپور میں میرج ہال کی دیوار گرنے سے 24 لوگوں کی موت، درجنوں زخمی

بھرتپور: راجستھان کے سیور قصبہ میں گزشتہ دیر شب تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے ایک شادی کی تقریب کے دوران میرج ہال کی دیوار گر گئی۔ اس حادثہ میں کم از کم 24لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 35لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مہلوکین میں 23لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جبکہ ایک شخص کی موت علاج کے دوران ہو گئی۔ مہلوکین میں 8خواتین، چار بچے اور 12دیگر لوگ ہیں۔ یہ میرج ہال بنا لائسنس کے چل رہا تھا اور دیوار بنانے میں کافی لاپرواہی برتی گئی تھی۔

Read more

کشمیر میں دہشت گردوں نے آرمی آفیسر کو قتل کر دیا

سری نگر: لیفٹیننٹ عمر فیاض (23)نے 6مہینے کی ڈیوٹی میں پہلی بار ماما کی بیٹی کی شادی میں شامل ہونے کے لئے چھٹی مانگی تھی، جو ان کی آخری چھٹی ثابت ہوئی۔ کلگام میں رہنے والے عمر 2راجپوتانہ رائفلس میں پوسٹیڈ تھے۔ بتا دیں کہ عمر گزشتہ رات میرج فنکشن میں گئے تھے، جہاں نے دہشت گردوں نے انہیں اغوا کر لیا تھا۔ ان کی لاش شوپیاں کے ہرمن چوک پر ملی۔ لاش پر گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں۔

Read more

جیو کا اثر ،72فیصد گھٹی ایئر ٹیل کی کمائی

نئی دہلی: بھارتی ایئر ٹیل کی آمدنی میں زبردست تنزلی درج کی گئی ہے۔ مارچ میں ختم چوتھی سہ ماہی کے دوران قدآور مواصلاتی کمپنی کی آمدنی 72فیصد گھٹ کر 373.4کروڑ روپے رہ گئی۔ ریلائنس جیو کے پر کشش آفروں نے کمپنی کی آمدنی پر گہرا اثر ڈالا۔

Read more

جنوبی کوریا کے نئے صدر بنے مون جے، شمالی کوریا جانے کی خواہش

سیول: شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور وہیں دوسری طرف جنوبی کوریا میں صدر کے انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا کے مون جے ان نے جیت درج کر لی ہے۔ اسی کے ساتھ جنوبی کوریا میں کنزویٹو اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ مون ایک آزاد خیال نظریات کے لیڈرمانے جاتے ہیں۔

Read more

مذہبی اتحاد کا انمول نمونہ

ہم سب ایک ہیں کی بہترین مثال کیرالہ کے ضلع پتھان ماتھیا میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہاں کےایک مندر سبرامیلا میں ہندو بڑی عقیدت و احترام سے ااتے ہیں اور اپنی منتیں پوری ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ یہاں کے مندر میں ایک مسلمان پابندی کے ساتھ لوگوں کے ماتھے پر ٹیکے لگاتا ہے اور ہندو بھی پورے احترام کے ساتھ اس شخص کے پاس آتے ہیں اور اپنی پیشانی پر ٹیکہ لگواتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس مندر کے ٹرسٹی میں مسلمان کا نام بھی شامل ہے اور جب بھی کوئی ہندو اس مندر میں جاتا ہے تو اس کے قریب ہی واورا مسجد کی زیارت کے لئے ضرور جاتا ہے۔۔یہ ہے ہندو مسلم اتحاد کی بہترین مثال اور ان لوگوں کے لئے عبرت بھی جو باہمی نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔

Read more
Page 149 of 191« First...102030...147148149150151...160170180...Last »