پی سی بی نے دی بی سی سی آئی پر ہتک عزت کا کیس کرنے کی دھمکی

نئی دہلی: پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر نجم سیٹھی نے گزشتہ رات ٹویٹ کیا کہ انھوں نے یہ بات بی سی سی آئی کے افسران کو دبئی میں آئی سی سی کے ایگزیکیوٹو پبورڈ کی میٹنگ کے موقع پر بتا دی تھی۔انھوں نے ٹویٹ کیا کہ پی سی نے بی سی سی آئی کو بتایا تھا کہ وہ بی سی سی آئی کے 2014میں باہمی سیریز کھیلنے کے لئے دستخط کئے گئے معاہدہ کے مطابق اس سے انکار کرنے کی وجہ ہتک عزت کا دعویٰ ٹھوک رہا ہے۔

Read more

ایم سی ڈی انتخابات میں ہار کے بعد عآپ پارٹی میں استعفوں کی لگی جھڑی

دہلی: ایم سی ڈی انتخابات میں ہار کے بعد آپ پارٹی نے خود احتسابی کرنا شروع کر دی ہے۔ پارٹی کے لیڈر بھلے ہی عوام میں شکست کے لئے ای وی ایم پر ٹھیکرا پھوڑ رکر عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوں، لیکن وہ خوداحتسابی میں بھی مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے

Read more

بالی ووڈ کے مشہور اداکارونود کھنہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ 70سالہ کھنہ کینسر سے متاثر تھے۔ حال ہی میں ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ بے حد کمزور نظر آ رہے تھے۔ ونود کھنہ ایکٹنگ کے علاوہ سیاست میں بھی سرگرم تھے۔ گروداس پور سے ممبر پارلیمنٹ رہے ونود کھنہ ممبئی کے ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آج انتقال کر گئے۔
کھنہ کو گزشتہ 31مارچ کو ممبئی میں واقع سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ حالانکہ، اسپتال کی طرف سے یہی کہا گیا تھا کہ کھنہ کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی ہے۔ ونود کھنہ کے دو بیٹے اکشے کھنہ اور راہل کھنہ ہیں، جو بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔

Read more

پناما معاملے میں نواز شریف کی اخلاقی ہار ہوئی

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چو دھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاناما کا مقدمہ ہار گئے اور عوام جیت گئی ہے لیکن اب ان کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دے رہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاناما لیکس کا مقدمہ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ایک شخص اور اس کے خاندان کے خلاف تھا جب کہ درخواست گزار سیاسی جماعت تھی لیکن مقدمہ عوام کا تھا، کیس کے لارجز بینچ کے پانچوں ججز میں سے کسی ایک نے بھی نوازشریف کے حق میں فیصلہ نہیں دیا، قطری خط کو پانچوں ججز نے تسلیم نہیں کیا اور نااہلی کا فیصلہ 3 دو کا تھا لیکن وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں ملی۔

افتخار چوہدری نے کہا کہ نوازشریف پاناما کا مقدمہ ہار گئے اور عوام جیت گئی لیکن اب ان کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ استعفیٰ نہی

Read more

صدر جمہوریہ کے انتخاب سے قبل اپوزیشن کو متحد کر رہی ہیں سونیا گاندھی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ کے انتخاب کے مدنظر اپوزیشن میں ہلچل نظر آ رہی ہے اور پوری اپوزیشن کو ایک کرنے کے لئے اب سونیا گاندھی نے کمان سنبھالی ہے۔ نتیش کمار سے ملاقات کے بعد انھوں نے شرد پوار اور کمیونسٹ لیڈر سیتا رام یچوری سے بھی ملاقات کی تھی۔ گزشتہ روز ان سے ملنے کے لئے جے ڈی یو لیڈر شرد یادو بھی پہنچے۔ سونیا گاندھی نے سی پی آئی کے ڈی راجا کو بات چیت کے لئے مدعو کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سونیا جلد ہی ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی، آر جے ڈی کے لالو یادو اور سماجوادی پارٹی کے لیڈروں سے بھی جلد ملاقات کریں گی۔

Read more

کپواڑہ میں آرمی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ، 3 جوان شہید

کپواڑہ: جموں کشمیر کے کپواڑہ کے پنجگام سیکٹر میں آرمی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ خودکش دہشت گردانہ حملہ میں ایک کیپٹن ، ایک جے سی او اور ایک جوان شہید ہو گئے۔ حفاظتی دستوں کے آپریشن میں دو دہشت گرد بھی بھی مارے گئے۔ یہ حملہ فوج کے آرٹیلری بیس پر ہوا ہے۔ یہ آرمی کیمپ ایل او سی سے 5کلو میٹر دور کپواڑہ میں واقع ہے۔

Read more

بی سی سی آئی نے نہیں کیا ٹیم کا اعلان، چمپئنس ٹرافی میں کھیلنے پر تذبذب

نئی دہلی: بی سی سی آئی نے یکم جون سے انگلینڈ میں ہونے والی چمپئنس ٹرافی کے لئے آخری تاریخ (25اپریل) گزر جانے کے باوجود ٹیم انڈیا کے 15کھلاڑیوں کے نام تک نہیں بھیجے ہیں۔ ایک افسر نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر آئی سی

Read more

کیٹرینہ نے خریدا نیا گھر

دہلی: بالی ووڈ ایکٹریس کیٹرینہ کیف نے اپنے لئے نیا گھر خرید لیا ہے۔ کیٹرینہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنے نئے گھر کی خوشیوں کو اپنے فینس کے ساتھ منائیں ۔ جی ہاں کیٹرینہ نے خود اس بات کی جانکاری دی ہے کہ وہ اپنے فینس کے ساتھ اس خوشی کے موقع پر پارٹی کرنا چاہتی ہیں۔ کیٹرینہ کیف نے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ نیا گھر خریدنے کی جانکاری دی ہے۔ کیٹرینہ نے لکھا ہے کہ جلد ہی میں نئے گھر میں شفٹ ہو رہی ہوں، اگر میں آپ کو نئے گھر کا پتہ بتا دوں تو کیا آپ لوگ آئیں گے۔

Read more

ایم سی ڈی نتائج: روٹھے مسلمانوں کا رخ کانگریس کی جانب، کیجریوال کو جھٹکا

نئی دہلی: دہلی کے ایم سی ڈی کے انتخابات میں بڑے جھٹکے کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کو کئی چھوٹے چھوٹے جھٹکے بھی لگے ہیں۔2015کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے مسلم ووٹروں کا رجحان عآپ کی طرف مانا جا رہا تھا۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھی مسلم ووٹروں کو لے بہت حد تک مطمئن تھے۔ لیکن ایم سی ڈی انتخابات کے رجحانوں کے مطابق مسلم ووٹرس گھر واپسی کرتے ہوئے پھر کانگریس پر اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔

Read more

حج ایک مقدس فریضہ ہے، اس کا سیاسی استعمال نہیں ہونا چاہئے: سعودی سفیر

نئی دہلی۔ ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی نے کہا ہے کہ حج جیسے مقدس فریضہ کو کسی بھی طرح کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کا ملک حج کے دوران پیش آنے والے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ڈاکٹر الساطی آج یہاں اردو کے چنندہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حج

Read more
Page 143 of 178« First...102030...141142143144145...150160170...Last »