سپریم کورٹ نے وجے مالیا کو کورٹ کی توہین کا قصوروار مانا ،10جولائی کو ہوگی سزا پر سماعت

نئی دہلی: بینکوں سے لون کو لے کر ڈیفالٹر ہوئے کنفیشر ایئر لائنس کے مالک وجے مالیا کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کورٹ نے مالیا کو توہین عدالت کا قصوروار مانا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ انھوں نے جائداد کی تفصیل نہیں دی۔

Read more

اسسٹنٹ کمشنر 1.25کروڑ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ممبئی: سی بی آئی نے ممبئی کے سینٹرل کسٹم ڈیوٹی(ایکسائز) محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر اشوک نائک کو 1.25کروڑ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ انھوں نے ایک ہوٹل مالک سے ای ڈی کا معاملہ سلجھانے کے لئے 15کروڑ روپے رشوت مانگی تھی۔

Read more

پل پرہلاد پور علاقہ میں گیس رساؤ سے 150 سے زیادہ اسکولی بچے اسپتال میں داخل

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے تغلق آباد کے پل پرہلاد پور میں گیس رساؤ ہونے کی وجہ سے 150سے بھی زیادہ اسکولی طالبات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ تمام طالبات رانی لکشمی سروودیہ کنیا ودیالیہ کی ہیں۔ ب ے ہوش ہوئیں تمام بچیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پورے اسکول کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ 100سے زیادہ ب چیوں کو اسکول سے نکالا گیا ہے۔ تین الگ الگ اسپتالوں میں بچیوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے مطابق تمام طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان کا حال جاننے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اسپتال پہنچے۔

Read more

کہاں نربھیا آبروریزی کا نابالغ ملزم؟

نئی دہلی: گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نربھیا اجتماعی آبروریزی کے قصورواروں کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ نربھیا کے چار گناہگار تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ر ام سنگھ جیل میں پھانسی لگا کر خود کشی کر چکا ہے تو اس واردات کا نابالغ ملزم راجدھانی دہلی سے ہزاروں کلو میٹر دور جنوبی ہند میں کہیں ریسٹورینٹ میں کام کر کے زیادہ گزر بسر کر رہا ہے۔
نربھیا کا نابالغ زناکار اب 23سال کا ہو چکا ہے۔ تین سال کی سزا کے بعد 20دسمبر، 2015کو نابالغ کو رہا کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آفٹر کیئر پروگرام کے تحت نابالغ کو ایک نئی گمنام زندگی دے کر بسایا گیا۔ اس پروگرام میں شامل رہے ایک افسر نے بتایا کہ اس کو ہمیشہ مارے جانے کا ڈر لگا رہتا تھا۔

Read more

پاکستانی چینلوں کی غیر قانونی تشہیر بندکرے کشمیر: مرکز کی ہدایت

نئی دہلی: مرکز نے جموں و کشمیر کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے چینلوں کی ریاست میں غیر قانونی تشہیر کو روکنے کے لئے فوری طور پر قدم اٹھائے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے ریاست کے چیف سکریٹری سے بات کی ہے اور جلد سے جلد کارروائی کی رپورٹ مانگی ہے۔ انھوں نے خبروں پر تشویش ظاہر کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں ان چینلوں کی بنا اجازت تشہیر کی جا رہی ہے۔

Read more
Page 10 of 50« First...89101112...203040...Last »