آرٹی آئی رضاکاروں کا قتل،اور کتنےمار جائیں گے سچ کے سپاہی ؟

ششی شیکھر
سات ماہ کے دوران 8قتل ،کیونکہ ان لوگوں نے ایک سوال پوچھا تھا، کیونکہ انہی سوالوں نے غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کاراز فاش کردیا تھا، کیونکہ اراضی گھوٹالے کا پردہ فاش بھی انہی سوالوں کے ذریعہ ہوا تھا۔ یہ ایسے سوال تھے، جن سے بدعنوان لوگوں کی نیند حرام ہوگئی تھی۔ سچ اور اطلاعات کے یہ سپاہی بدعنوان لوگوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گئے تھے۔ نتیجتاً گزشتہ 7ماہ کے دوران 8آرٹی آئی رضاکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 20جولائی کو ہی احمدآباد میں آر ٹی آئی رضاکار امت جیٹھوا کو سرعام گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ آر ٹی آئی کے تحت جیٹھوا نے گیر کے جنگلوں میں غیرقانونی کان کنی کے معاملے کا پردہ فاش کیا تھا۔ پولس ان کے قتل کے پیچھے کان کنی مافیا کا

Read more

نشنک کے دامن پر لگا بدعنوانی کا داغ

راج کمار شرما
ریاست اتراکھنڈ کی نشنک حکومت نے اپنے سب سے زیادہ متنازع پن بجلی پروجیکٹ کو یک لخت مسترد کرنے کا فیصلہ لے لیا۔ حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کی حزب مخالف جماعت کو موقع مل گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی اپوزیشن نے ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر یہ الزام عائد کیا تھا کہ ریاست کی اس حکومت کے ذریعہ 54واٹر الیکٹرک اسکیم میں وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومت بدعنوانی میں ملوث ہے۔سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ ہائی کورٹ میں زیر التوا اشونی کمار شرما کی مفاد عامہ کی عرضی کے آنے والے فیصلے سے ڈر کر آناً فاناً میں لی

Read more

چدمبرم اور آر بی آئی نے ملک کو دھوکہ دیا

ششی شیکھر
ہزاروں کروڑ کا تیلگی اسٹامپ پیپر گھوٹالہ اس بات کا ثبوت تھا کہ اسٹامپ پیپرکی چھپائی کے حفاظتی انتظامات کے تعلق سے سرکاری مشینری کتنی لاپرواہ تھی۔ تیلگی کے ذریعہ چھاپے گئے اسٹامپ پیپر نقلی تھے، اس کی شناخت کرپانے میں برسوں لگ گئے۔ اب پارلیمنٹ کی ہی ایک کمیٹی نے ہندوستانی نوٹوں کی چھپائی کے تعلق سے جو باتیں کہی ہیں وہ خاصی تشویشناک ہیں۔ کشور چندر ایس دیو کی صدارت میں لوک سبھا کی سرکاری تنصیب سے متعلق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہ

Read more

بندوق نہیں جمہوریت ہی تبدیلی کا ہتھیار ہے

سوال: آپ پر الزام ہے کہ آپ نے چھتیس گڑھ میں یہ فرمان جاری کیا ہے کہ کوئی میڈیا اہلکار، کوئی اخبار یا ٹی وی کا رپورٹر نکسلیوں کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا یا پھر ان کے ساتھ ہمدردی رکھے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی؟
جواب: یہ تو کہا ہی نہیں گیا ہے۔ میں نے ٹی وی اور کئی مقامات پر کہا ہے کہ صرف کسی سے بات کرنے پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ کارروائی تبھی ہوسکتی ہے جب ہمیں کوئی مثبت ثبوت ملے کہ فلاں شخص نکسلیوں

Read more

کوئی وعدہ وفا نہ ہوا

سروج سنگھ
برسات کے اس موسم میں بہار کے مسلمانوں کے لئے نتیش کمار کی حکومت نے اعلانا ت کی بارش شروع کر دی ہے۔ وقت الیکشن کا ہے اور مسئلہ سیکولر شبیہ کا۔ اس وجہ سے دل اور خزانہ دونوں کھولنے کا اعلان ہو رہا ہے۔ یہ سلسلہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے جاری ہے۔مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے ریاست میں چلائی جا رہی کتنی اسکیمیں زمین پر اتریں ،ا س حوالہ سے حکومت اور اپوزیشن کے اپنے اپنے دعوے ہیں، لیکن تلخ حقیقت یہ ہ

Read more

سماجی اصلاحات میں حکومت اور مذہب کا کردار

اصغر علی انجینئر
ہمارے آس پاس تیزی سے ہو رہی تبدیلی کے مد نظر سماجی اصلاحات کی ضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ ایسی اصلاحات جتنی جلد ہوسکیں اتنا ہی بہتر ہوگا۔ سماجی اصلاحات سے متعلق دو سوالات بے حد اہم ہیں۔پہلا سوال یہ ہے کہ ان میں حکومت کا کیا کردار ہو؟ دوسراسوال یہ ہے کہ مذہب کا کیا کردار ہو؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حکوم

Read more

یہ کامریڈ آزاد کا قتل ہے مڈبھیڑ نہیں

آدی یوگ
سی پی آئی ( ایم ایل) کے ترجمان کامریڈ آزاد یعنی گہرے رنگ اور لمبے دبلے چیروکری راج کمار نہیں رہے۔ آندھرا پردیش کی پولس نے اپنی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے بتایا کہ انہیں عادل آباد کے جوگ پور جنگل میں مڈبھیڑ کے دوران مار گرایا گیا ۔ پولس کے مطابق مڈبھیڑ سرکے پلی گائوں کے علاقہ میں ہوئی اور رات 10بجے سے تقریباً چار گھنٹے تک چلی۔ پولس کے مط

Read more

کون جیتے گا؟ راہل یا مایاوتی

پربھات رنجن دین
ملك میں سیاست کا محور طے کرنے والی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات تو 2012میں ہونے ہیں، لیکن کئی اہم سیاسی جماعتوں کے بڑے لیڈران یہ ماننے لگے ہیں کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات پہلے بھی ہوسکتے ہیں، کیسے؟ وہ اس کا کوئی منطقی یا اطمینان بخش جواب نہیں دے پاتے۔ ملائم سنگھ یادوجیسے سینئر لیڈر بھی ک

Read more

ناگپور سینٹرل جیل کی دلسوز کہانی

سنجے سودیش ،ناگپور
ناگپور کے وردھا روڈ پرواقع سینٹرل جیل میں اپنے گناہوں کی سزا کاٹ رہے قیدیوں کو یہاں کے افسران اور ملازمین بے رحمی سے اس قدر مارتے پیٹتے اور اذیتیں دیتے ہیں کہ کسی کی انگلی ٹوٹ جاتی ہے تو کسی کی کمر میںجھٹکا آجاتاہے۔اس سینٹرل جیل کی بدنظمی اور یہاں کے افسران و ملازمین کے کالے کارناموں کا پردہ فاش ا

Read more

ملک کے بھگوڑوں کے سامنے حکومت بے بس کیوں

ششی شیکھر

برطانوی شہری ہانا فوسٹر کی عصمت دری اور قتل کے ملزم منندر پال سنگھ کوہلی کو برطانیہ میں اپنے کیے کی سزا مل چکی ہے اور یہ اس لیے ممکن ہوسکا، کیوںکہ ہندوستان نے کوہلی کی حوالگی بغیر کسی ٹال مٹول کے کر دی تھی۔ گلشن کمار کے قتل کا ملزم ندیم جو برسوں سے برطانیہ میں مقیم ہے کی حوالگی آج تک ممکن نہیں ہوپائی۔ ایسے معاملات م

Read more