مرکز نے روکی ججو ں کی تقرری کے لیے بھیجی گئی متنازع لسٹ

ججوں کی تقرری کے لیے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سپریم کورٹ کو جو لسٹ بھیجی تھی، اس پر مرکزی سرکار نے روک لگادی ہے۔ لسٹ بھیجنے کے بعد چندرچوڑ سپریم کورٹ میںجج بن کر چلے گئے۔ چندرچوڑ نے تقریباً 50 نام بھیجے تھے، ان میں سے زیادہ تر نام سابق اور موجودہ ججوں کے بیٹے، بھائی، بھانجے، سالے اور دیگر نزدیکی رشتہ دار ہیں۔ جو نام بچے ہیں، وہ سب بھی سرکار کے سفارشی بیٹے ہیں یا بڑے لیڈروں کے بیٹے یا رشتہ دار ہیں۔ قومی ہفت روزہ اخبار ’چوتھی دنیا‘ کے ہندی اور اردو ایڈیشن نے اس خبر کو سب سے پہلے اجاگر کیا اور عدالتی احاطے میں ججوں کے ذریعہ کی جارہی اندھیر گردی کی طرف لوگوں کی توجہمبذول کرائی۔ ’چوتھی دنیا‘ میںشائع اس خبر نے سوشل میڈیا کے اسٹیج پر بھی بڑے پیمانے پر ملک بھر کے لوگوں کی توجہ مرکوز کی، جس سے ججوں کی تقرری کی ایسی دھاندلی اور سفارش کے خلاف بڑے پیمانے پر غصہ سامنے آیا۔ خاص طور پر وکیلوں، قانون سے جڑے لوگوں اور ان کی تنظیموں کی طرف سے زور دار ردعمل سامنے آیا۔ آخرکار مرکزی سرکار نے اس متنازع لسٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مرکز نے انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) کو اس معاملے کی جانچ کرنے کو کہا ہے۔

Read more

تیزی سے بدل رہاہے اتر پردیش کا سیاسی منظرنامہ سماج وادی اور بہو جن دونوں کے بکھرنے کے آثار

الگ الگ وجہوں سے سماج وادی پارٹی اور بہو جن سماج پارٹی کا کنبہ بکھر رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی پریوار اختلاف کی وجہ سے بکھر رہا ہے تو بہو جن سماج پارٹی اندرونی عدم اطمینان کی وجہ سے بکھر رہی ہے۔انتخاب کے وقت پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے سماج وادی پارٹی میں تسلط قائم کرنے کی جو ہوڑ لگی ہے، اس میں پارٹی چار مختلف خیموں میں بٹ گئی ہے۔ ایک خیمہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا، دوسرا خیمہ شیو پال سنگھ یادو کا، تیسرا خیمہ رام گوپال یادو کا اور چوتھا خیمہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کا۔ اس میں چوتھا خیمہ ہی سب سے کمزور ثابت ہو رہا ہے۔ ملائم کے ساتھ جو سپاکے لوگ کھڑے ہیں وہ سب سے پرانے اور بزرگ چہرے ہیں،لیکن ملائم کے تئیں وفادار ہیں۔ شیو پال بھی اپنے بھاری بھرکم خیمے کے ساتھ ملائم کے ہی ساتھ کھڑے ہیں۔ رام گوپال اپنے خیمے کے ساتھ سماج وادی پارٹی کو اپنی مٹھی میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ان کا مہرہ ثابت ہورہے ہیں۔ اکھلیش اپنے والد کی ہی اندیکھی اورنظر انداز کررہے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ اکھلیش یادو ایک طرف مختار انصاری کے نام پر قومی ایکتا دل کے سماج وادی پارٹی میں ملنے کی مخالفت کرتے ہیں تو دوسری طرف سارے بد عنوان اور غیر قانونی عناصر کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں والد ایسے بد عنوان اور غیر قانونی عناصر کو نکال دیتے ہیں تو بیٹا انہیں نہ صرف پارٹی میں واپس کراتے ہیں، بلکہ انہیں لیجسلیٹیو اسمبلی کی سیٹ یا وزیر کی سیٹ دے کر ملائم کے مقابلے ڈسپلن کی بڑی لائن کھینچ دیتے ہیں۔ ملائم ایگزیکٹیو کی لسٹ جاری کرتے ہیں تو اکھلیش غیر ملک سے لوٹ کر اس کے مقابلے میں لسٹ جاری کر کے اپنا بڑھا ہوا قد دکھاتے ہیں۔پارٹی کے سینئر ممبروں کا کہنا ہے کہ رام گوپال یادو کے ساتھ مل کر اکھلیش وہ

Read more

میں آرہا ہوں

شراب بندی جیسے مسئلے پر کھل کر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔ اس مہم کی سب سے بڑی معنویت یہ ہے کہ رفتہ رفتہ ملک بھر کی خواتین اس سے جڑ رہی ہیں اور جو اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ شامل نہیںہوپارہی ہیں، وہ بھی خود کو اس سے جڑا ہوا محسوس کررہی ہیں۔ خواتین تنظیموں کے ساتھ، سماجی، دانشور، اقتصادی اور غیر سرکاری اداروں کا اس مہم سے جڑنا نشاندہی کرنے کے لائق ہے۔ یہاں تک کہ یوگ اور قدرتی علاج کا بھی اس کے ساتھ جڑنا مجھے دلی خوشی عطا کر رہا ہے۔

Read more

ملی ٹینسی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے پر جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ ہدف ِ تنقید

ایک ایسے وقت میں جب وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی پُر تشددکارروائیوں کا گراف بڑھتاجارہا ہے،وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے تشدد کی اِن کارروائیوں کو دین اسلام سے جوڑنے کی دانستہ یا غیر دانستہ کوششوں پر وادی کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
25جون کو سرینگر کے مضافات میں پانپور کے قریب نیشنل ہائے وے پر ملی ٹنٹوںنے سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کی ایک کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا ، جسکے نتیجے میں فورس کے 8جوان مارے گئے اور کم ازکم22زخمی ہوگئے۔محبوبہ مفتی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا،’’میں ایک مسلمان کی حیثیت سے شرمندہ ہوںکہ رمضان کے مہینے میں اس طرح کی کارروائی کی گئی۔‘‘ اسلام مخالفانہ سوچ رکھنے کے لئے بدنام زمانہ مصنف تسلیمہ نسرین نے محبوبہ کے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’’ میڈیم سچ کہنے پر مبارکباد ہو۔ آپ نے کہا کہ دہشت گردی اسلام کا ہی شاخسانہ ہے۔ جس پر مسلمانوں کو شرمندہ ہونا چاہیے۔‘‘

Read more

نکسلیوں کے نشانے پر ہیں مشہور لوگ پولیس بھی پولیس کے رحم و کرم پر

بہار میں سیاست کو مضبوطی دینے میں جتنا حصہ مگدھ کا ہے، اتنا ہی حصہ ممنوعہ نکسلی تنظیموں کو پھلنے پھولنے میں ہے۔پورے بہار میں مگدھ خطے میں ممنوعہ نکسلی تنظیموں نے p-9b70 کی دہائی میں جب اپنے پائوں پھیلانے شروع کئے تھے تو لوگوں کو یہ پتہ نہیں چل سکا تھا کہ مگدھ نکسلیوں کی مضبوط زمین بن جائے گا۔ لیکن سماجی انتشار اور سیاست

Read more

مسلم ملکوں میں مودی کی بڑھتی مقبولیت

وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے بیرونی سفر کو لے کر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ہر آدمی اپنے اپنے طریقے سے تبصرہ کرتا ہے۔کوئی کہتا ہے کہ ملک کا پیسہ برباد ہورہا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ جو کام وزیر خارجہ کا ہے وہ کام وزیر اعظم خود کررہے ہیں مگر یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ وزیر اعظم مودی کا بیرونی سفر یقینا مثبت نتیجہ سامنے لارہا ہے۔ خارجی سطح پر ان کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یوروپین ممالک سمیت مسلم ملکوں میں بھی ان کی خوب پذیرائی ہورہی ہے۔

Read more

یوپی کے نظم و نسق کا سچ غیر سماجی عناصر سے سماجوادیوںکا میل

اترپردیش میں اسمبلی انتخاب سے پہلے جو جو ہونا چاہیے، وہ ہورہا ہے۔ انتخاب سے پہلے سیاسی پارٹیاں اخلاقیات اور اصولوں کوبالکل بے شرمی سے طاق پر رکھ دیں گی، وہ ہورہا ہے۔ انتخاب سے پہلے ادھر کا پالا چھوڑ کراُدھر جانے اور اُدھر کاخیمہ چھوڑ کر اِدھر بھاگنے کا سلسلہ بھی تیز ہورہا ہے۔ انتخاب سے پہلے الزام تراشیوں کے ہتھکنڈے بے دھڑک استعمال میں آئیں گے، وہ بھی جاری ہے۔ ہندوستانی جمہوریت کی یہی اصلی فلم ہے، جس کا نام ہے ’کٹو ستیہ‘ یا تلخ حقیقت باقی سب جو دکھایا جاتا ہے ، وہ سب سچ کے نام پر ’رام نام ستیہ ہے۔‘

Read more

دھونی نے بطور کپتان بیرون ملک پہلی سویپ کی

ٹیم انڈیا نے تیسرے ونڈے میںزمبابوے کو 10 وکٹ سے ہراکر 3-0 سے ونڈے سیریز پر قبضہ کرلیا۔ سب سے اہم بات یہ رہی کہ مہندر سنگھ دھونی نے بطور کپتان پہلی بار بیرون ملک میںکلین سویپ کی اوراسی کے ساتھ ان کی کپتانی پر اٹھ رہے سوالوں پر بھی فی الحال بریک لگ گئے۔
دھونی نے میدان پر شاندار واپسی کی ہے اور اپنیناقدین کو منہ توڑ جواب دیاہے۔ زمبابوے سیریز سے پہلے دھونی کی ونڈے کپتانی پر خطرہ منڈلارہا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے وہ کوئی ونڈے سیریز نہیں جیت پائے تھے۔ زمبابوے میں نوجوان ٹیم کے ساتھ انھوں نے واپسی کی۔ حالانکہ انھیں بلے بازی کا موقع نہیں ملا، لیکن اپنی کپتانی اوروکٹ کیپنگ میں انھوںنے کمال کرکے دکھادیا۔ دھونی نے زمبابوے کو 3-0 سے ونڈے سیریز میں ہرایا اور بطور کپتان انھوں نے پہلی بار بیرون ملک کسی ٹیم کا کلین سویپ کیا۔

Read more

کیرانہ صرف انتخابی مدعا، حقیقت کچھ اور

ان دنوں مغربی اترپردیش کا قصبہ کیرانہ سرخیوں میں ہے اور جس انداز میں کیرانہ کے مسئلے کو لگاتار اچھالا جارہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ آئندہ ہونے والے اترپردیش کے اسمبلی انتخاباتمیںبھارتیہ جنتا پارٹی اسی مدعے کوانتخابی ہتھیاربنا کر الیکشن کے میدان میں اترے گی۔ واضح ہوکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حکم سنگھ نے اترپردیش کے شاملی ضلع کے قصبہ کیرانہ کے 346 ہندو کنبوںکی ایک فہرست جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ یہ ہندو لوگ مسلمانوںکی غنڈہ گردی کے خوف سے کیرانہ چھوڑکر دوسری جگہوں پر آبادہوئے ہیں۔حکم سنگھ کیرانہ کے ہی رہنے والے ہیں اور 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں وہ کیرانہ سے ہی ممبر آف پارلیمنٹ چنے گئے ہیں۔

Read more

معصوم کشمیریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری محبوبہ مفتی کی امیج خطرے میں

13جون کو پولیس نے دعویٰ کیا کہ سرینگر جموں ہائے وے پر ادھمپور کے قریب مسافر بس میں سوار ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ اسکی شناخت ہوجانے کے بعد سرینگر کے بمنہ علاقے میں کہرام مچ گیا۔31سالہ تنویر سلطان نامی اس شخص جسے پولیس نے ملی ٹینٹ قرار دیا ہے، کے لواحقین نے پولیس بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معصوم تھا اور علاج و معالجے کے سلسلے میں گھر سے امرتسر کے لئے روانہ ہوا تھا۔تنویر کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی بمنہ اور شہر کے کئی دیگر علاقوں میں لوگ سڑکوں پر آئے اور احتجاجی مظاہرے کئے۔نہ صرف کشمیری علاحدگی پسند لیڈروں بلکہ سابق حکمران جماعت نیشنل کانفرنس نے بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ تنویر کو ایک فرضی جھڑ پ میں مارا گیا ہے۔

Read more
Page 20 of 66« First...10...1819202122...304050...Last »