رامپور میں ٹرین حادثہ، راجیہ رانی ایکسپریس کو 8 ڈبے پٹری سے اترے

رامپور۔ میرٹھ سے لکھنؤ آ رہی سپرفاسٹ راجراني ایکسپریس کے آٹھ ڈبے آج صبح اتر پردیش میں رامپور ضلع میں کوسی دریا کے پل کے قریب پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں قریب 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کیشو کمار چودھری کے مطابق میرٹھ سے وایا مرادآباد ہوکر لکھنؤ جارہی 12454 راجراني ایکسپریس صبح قریب آٹھ بجکر پانچ منٹ پر مرادآباد کے مونڈاپانڈے اسٹیشن سے جیسے ہی پار ہوئی رامپور سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور کوسی دریا کے پل کے قریب ٹرین کے انجن سے تیسری بوگی کے بعد آٹھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کی وجہ سے ٹرین میں افرا تفری مچ گئی۔ حادثے میں قریب 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Read more

کینسر کا پتہ لگائے گی یہ چنگم

لاباما: امریکا کی ایک بایوٹیکنالوجی کمپنی نے کینسر کی تشخیص کرنے والی چیونگم ایجاد کرلی ہے جو مستقبل میں اس مقصد کے لیے طویل، پیچیدہ اور مہنگے ٹیسٹ کی ضرورت ختم کردے گی۔ الاباما کی بایوٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ایسے مادّے تیار کیے ہیں جو بالکل چیونگم جیسے ہیں اور ان کی مدد سے فی الحال لبلبے، پھیپھڑے اور چھاتی کے سرطان کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

Read more