جیکلین عامر کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ فلم ’کک‘ میں بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان سے رومانس کرنے کے بعد جیکلین نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔جیکلین اب تک بالی ووڈ کے کئی نامور ادکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ جیکلین کا کہنا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، کیونکہ ایسا کر کے ہی مجھے بطور اداکارہ آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ عامر کے ساتھ کام کرنا یقینا ہر کسی کا ارمان ہوتا ہے، کیونکہ ان کی فلموں کی کہانی مضبوط ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔ جیکلین اپنی آنے والی فلموں ’’رائے‘‘ اور ’’برادرس‘‘ سے ناظرین کو حیران کرنے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلمیں انہیں گزشتہ فلموں سے الگ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کریں گی۔ کرن ملہوترا کے ذریعہ ہدایت کردہ فلم ’برادرس‘ 2010میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ فلم ’واریئرس ‘کا ریمیک ہے۔ ’رائے‘ کے بعد ریلیز ہونے والی میری اگلی فلم ’برادرس‘ ہوگی اور وہ بھی کافی مزے دار ہوگی کیونکہ برادرس میں میں بہت ہی الگ اندازمیں نظر آئوں گی۔ ’رائے‘ میں ان کے ساتھ رنبیر کپور اور ارجن رام پال ہیں جبکہ برادرس میں انہیں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ، سدھارتھ ملہوترا اور جیکی شراف کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ جیکلین نے کہا کہ اگر آپ سوچتے ہیں کہ میرے لئے رائے بہت الگ ہے تو برادرس بھی ایک ایسی فلم ہے، جس کی مجھ سے کسی نے امید نہیں کی ہوگی۔ میں ناظرین کا ردعمل دیکھنے کے لئے بے تاب ہوں۔ برادرس 31جولائی کو ریلیز ہوگی۔

Read more

بالی ووڈ کے بہترین ولین تھے سدا شیو امراپرکر

1980کی دہائی کے مقبول ترین بالی ووڈ اداکار سدا شیو امراپرکر 64سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن میںمبتلا تھے ۔ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔
سدا شیو امرا پرکر کی پیدائش 11مئی 1950کو مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے ایک براہمن پریوار میں ہوئی تھی۔ ان کے والد احمد نگر کے ایک جانے مانے شخص تھے ۔ سدا شیو امرا پرکر کا اصل نام گنیش کمار نروڑے تھا۔ ان کے اہل خانہ اور دوست انہیں تاتیا کہہ کر بلاتے تھے۔ وہ بچپن سے ہی بڑے سرگرم تھے۔ سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں سے ان کی دوستی تھی۔ بچپن سے ہی اداکاری میں انہیں کافی دلچسپی تھی۔ انھوں نے پونے یونیورسٹی سے تاریخ میں ایم اے کیا اور س

Read more

یہ الیکشن کئی غلط فہمیوں کو توڑ گیا

یہ الیکشن انوکھا رہا۔ لوگوں نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ عوام ان کے غلام ہیں اور وہ کچھ کریں یا نہ کریں، لوگ ان کو ووٹ دیں گے ہی دیں گے۔ ایک خیال یہ تھا کہ مسلمان ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو جو ہرا سکتا ہے، اسے ووٹ دیں گے۔ اور اسی بات کو پھیلانے کا کام ہمیشہ مسلمانوں کے رہنما کرتے رہے۔ مسلمانوں کے رہنما اس کا فائدہ بھی اٹھاتے رہے اور ہر الیکشن سے پہلے ٹیکٹیکل ووٹنگ کی بات کہہ کر مختلف پارٹیو ںکو ووٹ دلانے کا ذمہ بھی لیتے رہے۔ ٹیکٹیکل ووٹنگ دراصل ایسا لفظ ہے، جس لفظ کے اوپر نہ کوئی ذمہ داری آتی ہے اور نہ کسی کو اس کا فائدہ ہوتا ہے۔ ایک لسٹ نکالی جاتی ہے اور ساتھ میں ایک اپیل کہ ہم نے یہ لاکھوں کروڑوں میں چھپوا کر مسلمانوں کے پاس پیغام بھیج دیا ہے کہ اب وہ اسے ووٹ دے دیں گے جو بی جے پی کو ہرا سکتا ہے۔ ایک ہی انتخابی حلقہ میں کئی پارٹیوں کے ٹیکٹیکل ووٹوں کی لسٹ آتی ہے۔ یہ لسٹ بھی آج تک ایک نہیں ہوئی۔ یہ الیکشن ان سب غلط فہمیوں کو بھی توڑ گیا۔

Read more

ستارےبھی ذمہ داری شہری بھی

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ستارے سماجی فلاح و بہود کے کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے اور اس کے لئے بڑے بڑے شوز بھی کرتے ہیں تاکہ اس پیسے سے ضرورت مندوں کی مدد ہو سکے لیکن اگر بات کریں ان کی جمہوری ذمہ داری کی تو یہ بڑے بڑے ہیرو زیرو نظر آتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ اکثر ٹی وی چینلوں پر انہیں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے آپ اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں، لیکن کیا یہ ستارے الیکشن اور ووٹ کو لے کر خود اتنے سنجیدہ ہوتے ہیں؟ جب ہم نے یہی جاننے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ ان ستاروں کے چمکتے دمکتے چہروں کے پیچھے ایک بے حس چہرہ بھی چھپا ہے ، جس کا مظاہرہ انھوں نے گزشتہ دنوں ہوئی ممبئی

Read more

حیران کن اور خوشنما لمحوں سے پُر 61واں نیشنل ایوارڈ

گزشتہ دنوں 61ویں نیشنل ایوارڈس کا اعلان کیا گیا۔ ہمیشہ کی طرح یہ کئی خوشخبریاں اور غیر متوقع سوغاتیں لے کر آیا ہے، لیکن بالی ووڈ اور علاقائی سنیما کی نمائندگی کے توازن کے باوجود کچھ فلموں کی غیر موجودگی ہونے کے سبب کئی لوگوں کو یہ راس نہیں آیا۔ آسکر میں نہ بھیج کر تنازعہ کرنے والی رتیش بترا کی ’’دی لنچ باکس‘‘ فاتح کی فہرست سے غائب تھی۔

Read more

فلمی ہستیاں اور انتخابی موسم

اگر آزادی کے بعد سے ہی ہوئے تمام جمہوری انتخابات میں سبھی سیاسی پارٹیوں کی یہ ذہنیت رہی ہے کہ وہ الیکشن میں مقبول ترین ہستیوں کو اتاریں اور ان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھا کر ووٹ بینک کو محفوظ کریں۔ خواہ وہ کھیل کا شعبہ ہو، تکنیک کا شعبہ ہو، ادب کا شعبہ یا پھر بالی ووڈ کا۔ ان تمام زمروں میں بالی ووڈ سب سے آگے ہے، جہاں سے ہر بار الیکشن کے آتے ہی سیاسی پارٹیاں ووٹروں تک مکمل رسائی کرنے کے لئے نامی فلمی ہستیوں کا سہارا لیتی ہیں۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ان فلمی ہستیوں کا الیکشن لڑنا واقعی عوامی مفاد کرنا ہے یا پھر یہ بھی ایک چھلاوا ہے؟

Read more

پہلے شادی نہیں پارٹی کروں گی: گوہر خان

بالکل نہیں ، مجھے جیتنے کی بالکل امید نہیں تھی، لیکن دعا کر رہی تھی کہ میں کم سے کم فائنل تک پہنچ جائوں۔ میں بتانا چاہوں گی کہ کشال ٹنڈن کے بغیر یہ بہت مشکل ہوتا۔ جب گھر کے اندر ہر کوئی آپ کو برا بھلا کہہ رہا ہو، اس وقت آپ کو کم سے کم ایک ایسا شخص چاہئے ہوتا ہے، جو آپ کو سپورٹ کرے ۔ آپ کو بھروسہ دے کہ آپ ان سب سے نمٹ سکتے ہیں۔ جلد ہی مجھے یہ معلوم ہو گیا کہ مجھے یہاں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آڈینس دیکھ رہے ہیں۔ انہیں حقیقت کا علم ہے۔

Read more

آج تک کسی نے شادی کی پیشکش نہیں کی: کیٹرینہ

بالی ووڈ کی باربی ڈول یعنی کیٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ آج تک کسی بھی لڑکے نے انہیں گھٹنوں پر بیٹھ کر شادی کی پیشکش نہیں کی۔ اسی لئے وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ انہیں شادی نہیں کرنی ۔ پیش ہیں کیٹرینہ کیف سے ہوئی گفتگو کے اہم اقتباسات:

Read more

پھر شروع ہوگا بامبے ٹاکیز

ہندی سنیما کا مشہور اور سب سے پرانا فلم پروڈکشن ہائوس ’’بامبے ٹاکیز‘‘ اب دوبارہ اپنی آب و تاب کے ساتھ شروع ہونے جا رہا ہے۔ جی ہاں، یہ وہی پروڈکشن ہائوس ہے، جس نے ہندی سنیما کو نئی ترقی، نئی جان دی اور اسے دلیپ کمار، اشوک کمار، محمود علی، راج کپور ،دیویکا رانی ، مدھوبالا جیسے اداکار دئے جنھوں نے ہندی سنیما میں ایک نئی نئی تاریخیں رقم کی۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات اسی بینر کے 1944میں فلم ’’جواربھاٹا ‘‘سے کی تھی۔ اس کے علاوہ مشہور اداکارہ مدھو بالا

Read more

بالی ووڈ نے بھی ٹورازم کو فروغ دیا ہے

بالی ووڈ ہمیشہ سے ہی اپنے پر کشش مناظر کی شوٹنگ کے لئے مشہور رہا ہے۔گزشتہ دو دہائیوں میں بالی ووڈ نے آئوٹ ڈور شوٹنگ کے ذریعہ سیاحت کے شعبہ کو نئی بلندیاں بخشی ہیں۔یوں تو گزرے زمانے میں فلموں کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ اسٹوڈیوں میں ہوا کرتی تھی، لیکن دور حاضر کی فلموں میں آئوٹ ڈور لوکیشن اور Visual Effectsکا چلن بہت تیزی سے بڑھا ہے اور اس نے سیاحت کے لحاظ سے دنیا کے بہترین

Read more