پہلے شادی نہیں پارٹی کروں گی: گوہر خان

بالکل نہیں ، مجھے جیتنے کی بالکل امید نہیں تھی، لیکن دعا کر رہی تھی کہ میں کم سے کم فائنل تک پہنچ جائوں۔ میں بتانا چاہوں گی کہ کشال ٹنڈن کے بغیر یہ بہت مشکل ہوتا۔ جب گھر کے اندر ہر کوئی آپ کو برا بھلا کہہ رہا ہو، اس وقت آپ کو کم سے کم ایک ایسا شخص چاہئے ہوتا ہے، جو آپ کو سپورٹ کرے ۔ آپ کو بھروسہ دے کہ آپ ان سب سے نمٹ سکتے ہیں۔ جلد ہی مجھے یہ معلوم ہو گیا کہ مجھے یہاں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آڈینس دیکھ رہے ہیں۔ انہیں حقیقت کا علم ہے۔

Read more

آج تک کسی نے شادی کی پیشکش نہیں کی: کیٹرینہ

بالی ووڈ کی باربی ڈول یعنی کیٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ آج تک کسی بھی لڑکے نے انہیں گھٹنوں پر بیٹھ کر شادی کی پیشکش نہیں کی۔ اسی لئے وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ انہیں شادی نہیں کرنی ۔ پیش ہیں کیٹرینہ کیف سے ہوئی گفتگو کے اہم اقتباسات:

Read more

پھر شروع ہوگا بامبے ٹاکیز

ہندی سنیما کا مشہور اور سب سے پرانا فلم پروڈکشن ہائوس ’’بامبے ٹاکیز‘‘ اب دوبارہ اپنی آب و تاب کے ساتھ شروع ہونے جا رہا ہے۔ جی ہاں، یہ وہی پروڈکشن ہائوس ہے، جس نے ہندی سنیما کو نئی ترقی، نئی جان دی اور اسے دلیپ کمار، اشوک کمار، محمود علی، راج کپور ،دیویکا رانی ، مدھوبالا جیسے اداکار دئے جنھوں نے ہندی سنیما میں ایک نئی نئی تاریخیں رقم کی۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات اسی بینر کے 1944میں فلم ’’جواربھاٹا ‘‘سے کی تھی۔ اس کے علاوہ مشہور اداکارہ مدھو بالا

Read more

بالی ووڈ نے بھی ٹورازم کو فروغ دیا ہے

بالی ووڈ ہمیشہ سے ہی اپنے پر کشش مناظر کی شوٹنگ کے لئے مشہور رہا ہے۔گزشتہ دو دہائیوں میں بالی ووڈ نے آئوٹ ڈور شوٹنگ کے ذریعہ سیاحت کے شعبہ کو نئی بلندیاں بخشی ہیں۔یوں تو گزرے زمانے میں فلموں کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ اسٹوڈیوں میں ہوا کرتی تھی، لیکن دور حاضر کی فلموں میں آئوٹ ڈور لوکیشن اور Visual Effectsکا چلن بہت تیزی سے بڑھا ہے اور اس نے سیاحت کے لحاظ سے دنیا کے بہترین

Read more

سرکار کا اقبال ختم ہو چکا ہے

جب سرکار کا اقبال ختم ہو جاتا ہے اور انتظامیہ کی ساکھ ختم ہو جاتی ہے، تب ایسے واقعات کی بھرمار ہو جاتی ہے، جنہیں نہیں ہونا چاہیے۔ دلّی میں ایک چلتی بس میں ایک نابالغ اور دو بالغ لڑکوں نے ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی، جس کے خلاف پوری دلّی کھڑی ہو گئی۔ اُس غصے کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ شاید اب عصمت دری کے واقعات نہیں ہوں گے اور اگر ہوں گے، تو لوگوں کا غصہ یا تو زانیوں کو سیدھے سزا دے گا یا سرکار سزا دے گی، لیکن سرکار کا سارا رویہ لوگوں کے اس غصے کو لے کر غیر انسانی بھی رہا اور غیر حساس بھی۔ جس کی وجہ سے جہاں عام لوگوں میں سرکار کے تئیں نفرت کا جذبہ پیدا ہوا، وہیں اس نے جرائم پیشہ لوگوں کو جرم کرنے کے تئیں اُکسایا بھی۔ جرائم پیشہ لوگوں کو لگا کہ سرکار لوگوں کے غم و غصے کے خلاف کھڑی ہے ، یعنی ان کے

Read more

چلے گئے بالی ووڈ کے شیر خان

تیرانوے سال کی عمر میں گزشتہ دنوں عظیم فلم اداکار پران کا انتقال کر گئے ۔ پران جیسے عظیم اداکاروں کے جانے سے بالی ووڈ میں ایسا خلاء پیدا ہوتا جا رہا ہے ، جو شاید اب کبھی پورانہ ہو پائے۔ پران کے ذریعہ ادا کئے گئے ان کے سینکڑوں یادگار ان کی کمی ہمیشہ بالی ووڈ کو محسوس کراتے رہیں گے۔ پیش ہے ان کا تفصیلی فلمی سفرنامہ۔
لیجنڈری اداکار پران ہمیشہ کے لئے بالی ووڈ کو خیرآباد کہہ گئے۔ 93سال کی عمر میں انھوں نے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ پران بالی ووڈ ان اداکاروں میں

Read more

جیمس بانڈ فلم کو ایک اور اعزاز

برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) کی جانب سے آئندہ ہفتے لندن میں منعقد ہونے والے اس سال کے ایوارڈز کے لیے’اسکائی فال‘ کو آٹھ نامزدگیاں ملیں ، جن میں بہترین برطانوی فلم، بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے ڈیم جوڈی ڈینچ اور معاون اداکار کے ایوارڈ کے لیے ہاوئیر باردیم کو نامزد کیا گیا ہے۔g

Read more