پاکستان کے فنکار دہشت گرد نہیں صرف فنکار

بالی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری کے خلاف ممبئی کے اندھیری پولیس اسٹیشن میں شہید فوجیوں کی توہین اور پاکستانی فنکاروں کی حمایت کے لیے شکایت درج کی گئی ہے۔شکایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں ایک فوجی کیمپ پر ہونے والے حالیہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے انڈیا میں کام کرنے کے خلاف انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے فیصلے پر ایک چینل پر ہونے والے مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے اوم پوری نے مبینہ طور پر شہید فوجیوں کی توہین کی تھی۔

Read more

’پاکستانی فنکاروں پر پابندی دہشت گردی کا حل نہیں‘

فلم دائریکٹر کرن جوہر کے مطابق پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے دہشت گردی سے نمٹنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی
بالی وڈ کے فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اوڑی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر کافی افسردہ ہیں لیکن پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانا دہشت گردی کا کوئی حل نہیں ہے۔
کشمیر کے علاقے اوڑی حملے کے بعد ریاست مہاراشٹر کی سخت گیر ہندو جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا نے فواد خان اور ماہرہ خان جیسے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر انڈیا چھوڑنے کو کہا تھا۔

Read more

اترا کھنڈ پر ہٹ ہوئی سربیائی فلم ’دیو بھومی ‘ عالمی فیسٹیول میں

ٹورانٹو فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہالی وڈ کی فلموں میں موضوعات کے تنوع کے حوالے سے بحث چھڑ گئی ہے۔کینیڈا کے سب سے بڑے شہر میں منعقد اس 11 روزہ فلمی میلے کے دوران 400 سے زائد فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوئیں۔ یہ 41 واں سالانہ فیسٹیول ہے اور اس فلمی میلے کو ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جاتا ہے جہاں پیش کی جانے والی فلمیں آسکر ایوارڈ بھی حاصل کرتی ہیں۔اس مرتبہ اس فیسٹول میں ایک ایسی فلم کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے جس کی شوٹنگ شمالی ہندوستان کی ہمالیائی ریاست اترا کھنڈ میں ہوئی ہے۔قابل غور ہے کہ ہندوستان کے مختلف خطے اور عمارتیں دنیا کے لئے ہمیشہ کشش کا باعث رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے بھی ہندوستان پر فلمیں بنی ہیں اور ایک بار پھر ہندوستان کا ایک خطہ فلمی دنیا کے لئے عظمت و فخر کی بات ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ فلم ہے کیا اور کون لوگ اس کے بنانے کے محرک بنے۔

Read more

’ٹریپل ایکس ‘کے ٹیلر کو لےکر اپنے فینس سے کیا بولیں دیپیکا

ٹریپل ایکس د ریٹرن آف جینڈر کریج کے پہلے ٹیزر-ٹیلر میں دیپیکا پادوکون کی صرف نام سے مایوس مداحوں کو بھروسہ دیتے بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نےکہا کہ وہ انتظار کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں ان کے لیے ابھی بہت کچھ آنا باقی ہے۔ کل جاری ہوئے فلم کے ایک منٹ 24سیکنڈ کے ٹیزر ویڈیوں میں ون ڈیژل اور سیموئل ئل جیکسن پوری طرح سے چھائے ہوئے ہیں۔ اس میں دیپیکا کو بلیڈ اور بندوق چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن یہ تین شاٹس سے زیادہ نہیں ہے۔

Read more

بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار رزاق خان انتقال کرگئے

مزاحیہ اداکار رزاق خان اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ گولڈن بھائی کے نام سے مشہور رزاق کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی۔ 31 مئی کو انھیں ہارٹ اٹیک ہواتھا۔ ان کے دوست اداکار شہزاد خان نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، کارڈیک اریسٹ کے سبب میںنے اپنے بڑے رزاق بھائی کو کھودیا ہے، ان کے لےے دعائے مغفرت کریں۔

Read more

گلیمر کی چکاچوندھ دنیا کا سیاہ پہلو

چھوٹے پردے کی مقبول اداکارہ اور مقبول ٹی وی سیریل ’بالیکا ودھو‘ میںآنندی کا کردار نبھانے والی پرتیوشا بنرجی نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ پرتیوشا کی لاش گورے گاؤں میں واقع ان کی رہائش پر مشتبہ حالت میںپھانسی کے پھندے پر لٹکی ملی۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کی بوائے فرینڈ راہل راج سنگھ سے ان بن چل رہی تھی اور راہل کی پہلی گرل

Read more

جیکلین عامر کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ فلم ’کک‘ میں بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان سے رومانس کرنے کے بعد جیکلین نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔جیکلین اب تک بالی ووڈ کے کئی نامور ادکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ جیکلین کا کہنا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، کیونکہ ایسا کر کے ہی مجھے بطور اداکارہ آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ عامر کے ساتھ کام کرنا یقینا ہر کسی کا ارمان ہوتا ہے، کیونکہ ان کی فلموں کی کہانی مضبوط ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔ جیکلین اپنی آنے والی فلموں ’’رائے‘‘ اور ’’برادرس‘‘ سے ناظرین کو حیران کرنے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلمیں انہیں گزشتہ فلموں سے الگ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کریں گی۔ کرن ملہوترا کے ذریعہ ہدایت کردہ فلم ’برادرس‘ 2010میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ فلم ’واریئرس ‘کا ریمیک ہے۔ ’رائے‘ کے بعد ریلیز ہونے والی میری اگلی فلم ’برادرس‘ ہوگی اور وہ بھی کافی مزے دار ہوگی کیونکہ برادرس میں میں بہت ہی الگ اندازمیں نظر آئوں گی۔ ’رائے‘ میں ان کے ساتھ رنبیر کپور اور ارجن رام پال ہیں جبکہ برادرس میں انہیں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ، سدھارتھ ملہوترا اور جیکی شراف کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ جیکلین نے کہا کہ اگر آپ سوچتے ہیں کہ میرے لئے رائے بہت الگ ہے تو برادرس بھی ایک ایسی فلم ہے، جس کی مجھ سے کسی نے امید نہیں کی ہوگی۔ میں ناظرین کا ردعمل دیکھنے کے لئے بے تاب ہوں۔ برادرس 31جولائی کو ریلیز ہوگی۔

Read more

بالی ووڈ کے بہترین ولین تھے سدا شیو امراپرکر

1980کی دہائی کے مقبول ترین بالی ووڈ اداکار سدا شیو امراپرکر 64سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن میںمبتلا تھے ۔ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔
سدا شیو امرا پرکر کی پیدائش 11مئی 1950کو مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے ایک براہمن پریوار میں ہوئی تھی۔ ان کے والد احمد نگر کے ایک جانے مانے شخص تھے ۔ سدا شیو امرا پرکر کا اصل نام گنیش کمار نروڑے تھا۔ ان کے اہل خانہ اور دوست انہیں تاتیا کہہ کر بلاتے تھے۔ وہ بچپن سے ہی بڑے سرگرم تھے۔ سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں سے ان کی دوستی تھی۔ بچپن سے ہی اداکاری میں انہیں کافی دلچسپی تھی۔ انھوں نے پونے یونیورسٹی سے تاریخ میں ایم اے کیا اور س

Read more

یہ الیکشن کئی غلط فہمیوں کو توڑ گیا

یہ الیکشن انوکھا رہا۔ لوگوں نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ عوام ان کے غلام ہیں اور وہ کچھ کریں یا نہ کریں، لوگ ان کو ووٹ دیں گے ہی دیں گے۔ ایک خیال یہ تھا کہ مسلمان ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو جو ہرا سکتا ہے، اسے ووٹ دیں گے۔ اور اسی بات کو پھیلانے کا کام ہمیشہ مسلمانوں کے رہنما کرتے رہے۔ مسلمانوں کے رہنما اس کا فائدہ بھی اٹھاتے رہے اور ہر الیکشن سے پہلے ٹیکٹیکل ووٹنگ کی بات کہہ کر مختلف پارٹیو ںکو ووٹ دلانے کا ذمہ بھی لیتے رہے۔ ٹیکٹیکل ووٹنگ دراصل ایسا لفظ ہے، جس لفظ کے اوپر نہ کوئی ذمہ داری آتی ہے اور نہ کسی کو اس کا فائدہ ہوتا ہے۔ ایک لسٹ نکالی جاتی ہے اور ساتھ میں ایک اپیل کہ ہم نے یہ لاکھوں کروڑوں میں چھپوا کر مسلمانوں کے پاس پیغام بھیج دیا ہے کہ اب وہ اسے ووٹ دے دیں گے جو بی جے پی کو ہرا سکتا ہے۔ ایک ہی انتخابی حلقہ میں کئی پارٹیوں کے ٹیکٹیکل ووٹوں کی لسٹ آتی ہے۔ یہ لسٹ بھی آج تک ایک نہیں ہوئی۔ یہ الیکشن ان سب غلط فہمیوں کو بھی توڑ گیا۔

Read more

ستارےبھی ذمہ داری شہری بھی

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ستارے سماجی فلاح و بہود کے کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے اور اس کے لئے بڑے بڑے شوز بھی کرتے ہیں تاکہ اس پیسے سے ضرورت مندوں کی مدد ہو سکے لیکن اگر بات کریں ان کی جمہوری ذمہ داری کی تو یہ بڑے بڑے ہیرو زیرو نظر آتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ اکثر ٹی وی چینلوں پر انہیں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے آپ اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں، لیکن کیا یہ ستارے الیکشن اور ووٹ کو لے کر خود اتنے سنجیدہ ہوتے ہیں؟ جب ہم نے یہی جاننے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ ان ستاروں کے چمکتے دمکتے چہروں کے پیچھے ایک بے حس چہرہ بھی چھپا ہے ، جس کا مظاہرہ انھوں نے گزشتہ دنوں ہوئی ممبئی

Read more
Page 30 of 45« First...1020...2829303132...40...Last »