نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف غداری کا کیس درج

Share Article
sidhhu
سابق ہندوستانی کرکیٹراورکانگریس لیڈرنوجوت سنگھ سدھو کے پاکستانی فوجی کے سربراہ سے گلے ملنے کامعاملہ طول پکڑتاجارہاہے۔خبرہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف بہار کے مظفرپورمیں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔سابق کرکیٹر سدھو کے خلاف ملک سے غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ بہار کے مظفر پور میں سی جے ایم کی عدالت میں یہ مقدمہ درج ہوا ہے۔ عرضی گزار ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سدھو نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے گلے مل کر ہندوستانی فوج کی توہین کی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عہدہ کیلئے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں سدھو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوا سے گلے ملے تھے ، جس پر ہندوستان میں کافی ہنگامہ ہورہا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *