سابق ممبر اسمبلی کے انتقال پر مانجھی نے دکھ ظاہر کیا

Share Article
Manjhi expressed sadness on the death of former Member Assembly

 

پٹنہ، 20 مئی ۔ سابق وزیر اعلی اور’ہم ‘کے قومی صدر جتن رام مانجھی نے سابق ممبر اسمبلی مہندر بیٹھا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بیٹھا کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان بتایا۔

 

ان کے ساتھ’ ہم‘ کے ریاستی صدر وی ایل ویش ینتری نے سابق ممبر اسمبلی مہندر بیٹھا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے مہندر بیٹھا کا انتقال دلت سماج کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ دلت معاشرے کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔
پاتے پور اسمبلی کے سابق بی جے پی ممبر اسمبلی مہندر بیٹھا کا انتقال اتوار کو دہلی کے ایمس میں ہو گیا۔ دو دنوں قبل وہ علاج کے لئے ایمس میں داخل ہوئے تھے، وہیں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *