کانس فلم فیسٹیول کا آغازآج سے، یہ اداکارائیں بکھیریں گی جلوہ

Share Article

cannes-film-festival

فلموں اور فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ میں سے ایک مانے جانے والے کانس فلم فیسٹیول کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ یہ 72 واں کانز فلم فیسٹیول ہے جو اگلے 11 دن تک چلے گا۔ہندوستان کیلئے اس بارکا فیسٹیول بہت اہم ہے۔

actresses
ہندوستان کے لئے کانس فلم فیسٹیول ہمیشہ سے ہی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اس سال کے لئے مانا جا رہا ہے کہ ایشوریا رائے بچن سے لے کر دیپکا پدکون، کنگنا، ہما قریشی اور سونم کپور جیسی اداکارائیں فیسٹیول میں نظر آئیں گی۔

huma-kangana
کنگنا رنوت گزشتہ سال پہلی بار اس فیسٹیول میں شامل ہونے پہنچی تھیں۔ ان بالی ووڈ حسیناؤں کے علاوہ اس بار ٹی وی اداکارہ حنا خان پہلی بار کانز فیسٹیول میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔

SK
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا پدکون اس فیسٹیول میں شامل ہونے کے لئے 16 مئی کو پہنچیں گی اور 18 مئی تک رہیں گی۔ سونم کپور کو لے کر بتایا جا رہا ہے کہ وہ 16 سے 18 مئی کے درمیان کانس میں رہیں گی۔

hina
حنا خان کا فیشن شو 17 مئی کو ہونے کی خبر ہے۔حنا خان پہلی بار کانز کا حصہ بننے کو لے کر بہت ایکساٹیڈ ہیں۔حنا نے کہا کہ اسے لے کر وہ تھوڑا سے نروس ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *