ضمنی انتخابات :کیرانہ سمیت 4لوک سبھا اور10اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری 

Share Article
bypoll
کیرانہ سمیت پورے ملک میں چارلوک سبھاسیٹوں اور10اسمبلی سیٹوں پرضمنی انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔اتر پردیش کے کیرانہ کے علاوہ ، مہاراشٹرمیں بھنڈارا-گونڈیا اورپال گھراور ناگالینڈ کی لوک سبھا سیٹ پرووٹنگ جاری ہے۔
پلوس کادیگاؤں( مہاراشٹر)، نورپور (یوپی)، جوکی ہاٹ( بہار)، گومیا اورسلی( جھارکھنڈ)، چینگانور(کیرل)، انپاتی (میگھالیہ)، شاہ کوٹ (پنجاب)، تھرالی( اتراکھنڈ) اورمیہیشتلا(مغربی بنگال ) اسمبلی سیٹوں پرضمنی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
کیرانہ میں شروعاتی دو گھنٹے میں 12 فیصد ووٹنگ ، ناگپور میں 6 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اور اسی درمیان کیرانہ لوک سبھا علاقہ میں واقع شاملی میں متعدد ای وی ایم ہونے سے ووٹرس کے درمیان کافی غصہ دیکھنے کو ملا ، کئی لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔
مذکورہ سیٹوں میں سب سے اہم کیرانہ سیٹ مانی جا رہی ہے۔ یوپی اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ کافی اہم ہے۔ یہ سیٹ بی جے پی کے پارلیمانی رکن حکم سنگھ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔اب یہاں جیت کے لئے مقابلہ کیرانہ کے دو خاندانوں، حکم سنگھ اور اختر حسن کے درمیان ہے۔ ایک جانب حکم نگھ کی بیٹی مرگنکا سنگھ بی جے پی کی ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں تو دوسری جانب مجوزہ پارلیمی رکن منور حسن کی بیوی تبسم ، سپا۔ بسپا ۔کانگریس آر ایل ڈی اتحاد کا امیدوار ہیں۔۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *