اپنے پن کا احساس دلاکر پرینکا امیٹھی کے لئے روانہ

Share Article

 

میٹنگ میں رائے بریلی کے لوگوں کو اندرا اور راجیو سے ان کے تعلقات کی یاد دلائی

 

Image result for priyanka gandhi in amethi

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا رائے بریلی سے اپنے پن کا احساس دلا کر منگل کی صبح بھائی راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے لئے روانہ ہو گئیں۔ اس کے پہلے وہ پیر کو ایک حادثے میں زخمی ہوئے کارکنوں سے ملنے ضلع اسپتال گئیں۔ پرینکا نے تمام کارکنوں سے حال چال پوچھا اور ڈاکٹروں سے بات کی۔

 

Image result for priyanka gandhi in amethi

پرینکا نے پیر کی دیر رات تک جاری رہی کارکنوں کے اجلاس میں رائے بریلی کے لوگوں کو اندرا اور راجیو سے ان کے تعلقات کی یاد دلائی۔انہوں نے کہا کہ رائے بریلی کے لوگوں سے اپنے پن کارشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔اندرا اور راجیو گاندھی کی موت پر انہوں نے رائے بریلی کے لوگو ںکے آنسو دیکھے ہیں اور اس کا انہیںپور ااحساس ہے۔ کارکنوں کے اجلاس میں پرینکا نے رائے بریلی اور گاندھی خاندان کے تعلقات پر زور دیا۔ بیچ بیچ میں انہوں نے بی جے پی حکومتوں کی طرف سے رائے بریلی مسلسل نظراندازکئے جانے پر بھی گفتگوکی لیکن ان کا پورا زور جذباتی باتوں پر تھا۔ پرینکا نے کہا کہ رائے بریلی کے لوگ ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں جبکہ دوسرے لوگ صرف خود غرضی میں ووٹ کے لئے آتے ہیں۔

 

Image result for priyanka gandhi in amethi

پرینکا نے بی جے پی امیدوار پر بھی خود غرضی کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ ضلع بھر سے کانگریس اورفرنٹل تنظیموں کے عہدیداروں سے پرینکا نے اس بات کو ہر آدمی تک لے جانے کو کہا۔اس اجلاس میں میڈیا کے جانے پر پابندی تھی ۔ اور یہ میٹنگ دیر رات تک چلی،میٹنگ میں ممبر اسمبلی ادتی سنگھ، سابق ممبر اسمبلی اجے پال سنگھ، اشوک سنگھ سمیت، پارٹی کے ضلع صدر اور کئی سینئر لیڈر موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *