جموں وکشمیر: بس کھائی میں گری ،11افرادہلاک

Share Article
bus
جموں وکشمیرمیں آج ایک بڑاحادثہ ہوگیاہے۔جموں وکشمیرکی پونچھ ضلع میں ہفتہ کوایک بس کھائی میں گرنے سے 11لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ مسافربس نمبرJK02Q0445لوران سے پونچھ جارہی تھی اوراسی بیچ پلیرا کے پاس یہ حادثہ ہواہے۔پلیراپونچھ سے قریب 30کلومیٹردورہے۔حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو بس سے باہر نکال لیا اور زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔حادثہ میں سبھی زخمیوں کومنڈی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *