دردناک سڑک حادثہ،مسافربس مہاندی پل سے نیچے گری،12لوگوں کی موت

Share Article
bus
اڑیسہ کے کٹک ضلع میں جگت پورکے پاس ایک دردناک حادثہ ہوگیاہے۔بتایاجارہاہے کہ جگت پورنزدیک منگل کی شام ایک مسافروں سے بھری بس کے پل سے مہاندی میں گرنے سے کم سے کم 12لوگوں کی موت ہوگئی اور49دیگرافرادزخمی ہوگئے۔یہ جانکاری پولس نے دی ۔انہو ں نے بتایاکہ تالچرسے کٹک جارہی ایک پرائیویٹ بس پل کی ریلنگ سے ٹکرا کرحادثہ کا شکارہوگئی اورقریب 30فٹ نیچے سوکھی ندی میں گرگئی۔اڑیسہ میں ایک بس کے مہاندی میں گرنے سے 12 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 49 لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تالچرسے کٹک جارہی پرائیویٹ بس پل کی ریلنگ سے ٹکرا کرحادثہ کا شکارہوگئی اور30 فٹ گہرے سوکھے ندی میں گرگئی۔
ایک پولیس افسرنے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک بھینس کے سامنے آنے سے بس ڈرائیورنے گاڑی پرکنٹرول کھودیا۔ڈرائیورنے جانورکوبچانے کے لئے بس کوموڑدیا اوراس وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ کٹک سے پولیس اہلکار، فائربریگیڈ کے ملازمین، اوراڑیسہ ڈیزاسٹرریلیف فورسیز (او ڈی آراے ایف) کے ساتھ موقع پرپہنچے۔ چیف آفیسرفائربریگیڈ سکانت سیٹھی نے بتایا کہ بس کے اندرپھنسے تمام مسافروں کو بچالیا گیا اورانہیں علاج کے لئے ایس سی بی میڈیکل کالج اوراسپتال لے جایا گیا ہے۔اس بیچ وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے اس حادثے پرگہرے رنج کا اظہارکیا ہے اوروزیرکھیل چندر سارتھی بیہرا کو موقع پرپہنچنے کا حکم دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *