Video: گورکھپورمیں سسرال والوں نے جہیز کیلئے بہو کو زندہ جلایا، سامنے آیاسی سی ٹی وی فوٹیج

Share Article

hazaripur

گورکھپور: ملک میں جہیز کو لے کر قانون کافی سخت ہے۔ باوجود اس کے جہیز مانگنے والوں کے اندر خوف نہیں دکھتا۔ گورکھپور میں جہیز کا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جو نہ صرف رونگٹے کھڑی کرتی ہے، بلکہ انسانیت کے نام پر بھی ہمیں شرمسار کرتی ہے۔ جہیز کی مانگ کو لے کر ایک خاتون کو سسرال والوں نے زندہ جلا ڈالا۔ اس پورے واقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

دل دہلا دینے والا یہ واقعہ اترپردیش کے گورکھپور کا ہے، جہاں جہیزلینے والوں نے پیسوں کے خاطر ایک بیٹی کو زندہ جلا دیا۔ جس کے بعد علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔یہ معاملہ راج گھاٹ علاقے کے ہزاری پور کا ہے۔

جانکاری کے مطابق واقعہ 9 اپریل کاہے۔ یہ مکمل واقعہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوا ہے۔ سامنے آئے سی سی ٹی وی ویڈیو میں مہلوکہ پونم کو اپنے گھر سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ آگ سے جھلستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس واقعہ کی معلومات جیسی ہی پونم کے گھر والوں کو پتہ چلی وہ موقع پر پہنچے، لیکن اگلے دن یعنی 10 اپریل کو پونم نے دم توڑ دیا۔

پونم کے والد کی شکایت پر 7 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا، جس کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فی الحال پولیس معاملے کی پوری جانچ میں لگی ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *