برنی سینڈرس کو پڑا دل کا دورہ، ڈاکٹروں نے کی تصدیق

Share Article
Bernie Sanders had a heart attack, doctors confirm

 

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار برنی سینڈرس کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس بات کی تصدیق جمعہ کے روز ہوئی جب وہ لاس ویگاس واقع ڈیزرٹ اسپرنگ میڈیکل سینٹر اسپتال سے باہر نکلے۔

انہوں نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ وہ ڈیزرٹ اسپرنگ میڈیکل سینٹر اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ان کا خیال رکھا۔ اسپتال میں دو دن گزارنے کے بعد میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور دوبارہ گھر واپس جانا چاہتا ہوں۔ سینڈرس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں دوا سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

اپنے مداحوں کو ان کے تعاون کے لئے شکریہ دیتے ہوئے انہوں نے اسپتال سے نکلتے ہی ٹویٹ کر کہا ’’ہیلو ایوری بڈی ! میں لاس ویگاس میں ہوں اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ اب مجھے پہلے سے اچھا لگ رہاہے۔ آپ کی محبت اور نیک خواہشات کے لئے شکریہ۔ جلد ہی آپ سے انتخابی مہم میں ملاقات کرتاہوںـ‘‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *