بلند شہر تشدد: پولیس نے 18 فرار ملزمان کی تصاویرجاری کی

Share Article
18-accused
اترپردیش کے بلند شہر میں گؤ کشی کے شک میں ہوئے تشدد اورانسپکٹرسبودھ سنگھ کے قتل معاملے میں پولس ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہرطریقے کا ہتھکنڈا اپنانے میں لگ گئی ہے لیکن ابھی تک کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے۔اب پولس فوٹوچسپاں کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کررہی ہے۔بلندشہر پولیس نے 18 فرار ملزمان کی تصویر جاری کی ہے۔ ملزمین کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ان کی جائیداد ضبط کرنے کی بات بھی کی ہے۔بلندشہرپولس نے 18ملزموں کے نام، پتہ اورفوٹو کے ساتھ شہرمیں پوسٹر چسپاں کئے ہیں۔ ساتھ ہی اپیل کی ہے کہ جوبھی شخص ان لوگوں کی جانکاری دے گا اس کے نام کا انکشاف نہیں کیا جائے گا۔
قابل ذکرہے بلند شہرکے سیانا میں 3 دسمبرکوگؤکشی کی افواہ پرتشدد پھوٹ پڑاتھا۔ اس دوران بھیڑ نے ہنگامہ کرتے ہوئے توڑپھوڑاورآتشزدگی کی تھی۔ تشدد کے دوران پولیس انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ وہیں سمت نام کے ایک لڑکے کی بھی گولی لگنے سے موت ہوئی تھی۔ آپ کوبتادیں کہ اس معاملہ میں 27 نامزد اور 60 نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ خبرو ں کے مطابق، پولیس اب تک 4نامزد اور7 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *