نربھیا جیسے گینگ ریپ کے 50 گھنٹے کے بعد بھی یوپی پولیس کے ہاتھ خالی۔ یوپی میں غنڈہ راج پارٹ ۔2

Share Article

buland-shahar-rape

بلند شہر: اترپردیش کے بلند شہر میں اتوار کو ایک بار پھر نربھیا کیس کی طرح چار لوگوں نے چلتی ہوئی کار میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا، جب نابالغ ایک شادی سے واپس لوٹ رہی تھی۔ 15 سال کی متاثرہ ابھی اسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق میڈیکل جانچ میں ریپ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

واقعہ کے 48 گھنٹے بعد بھی ملزموں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔خاندان کے لوگوں نے بتایا کہ نابالغ کو سڑک سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا، جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر لوٹ رہی تھی۔ ملزموں نے پہلے موٹر سائیکل کو کار سے ٹکر ماری، جس سے متاثرہ کا بھائی نیچے گر گیا۔ اس کے بعد انہوں نے اس کے بھائی کے ساتھ مارپیٹ کی، اسے باندھ ااور کھیتوں میں گرا کر چلے گئے۔پھر ملزموں نے لڑکی کو کڈنیپ (اغوا)کرکے گاڑی میں لے گئے۔ لڑکی 24 گھنٹے بعد جائے حادثہ سے تین کلومیٹر دور ملی تھی۔

متاثرہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ تین لوگ تھے، ان کے پاس دیسی پستول تھی۔ ساتھ ہی بتایا کہ اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے اور بہن کے کڈنیپ سے پہلے اس سے 20 ہزار روپے لوٹے ۔بلندشہر پولیس کے سربراہ این کولانچی نے ایک دن پہلے میڈیا کو بتایا تھا، ’لڑکی کو پوری طرح ابھی ہوش نہیں آیا ہے۔ہم اس سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور اس معاملے میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ہم لوگ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے اور پولیس کار کو برآمد کرنے کی کوشش میں لگی ہے‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *