تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے بجٹ کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ امانت اللہ خان

Share Article

 

شاہین اکیڈمی میں کوچنگ کے ساتھ کردار سازی بھی کی جائے گی۔کلیم الحفیظ

 

 

دہلی(پریس ریلیز)ملک میں اعلیٰ تعلیم کے لیے کمپٹیشن بڑھتا جارہا ہے ۔اس لیے کمپٹیشن کی تیاری کے لیے مختلف قسم کے کوچنگ سینٹر کھل رہے ہیں ۔اسی ضمن میںجامعہ نگر دہلی میں شاہین اکیڈمی کا افتتاح دہلی تعلیمی بورڈ کی ممبر محترمہ آتشی صاحبہ کے ذریعہ ہوا۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نے دہلی حکومت کی تعلیمی پالیسی اور کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت تمام طبقات کے لیے بلا تفریق کام کررہی ہے۔ہم نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کوپرائیویٹ اسکولوں سے بہتر کیا ہے۔

 

 

دہلی وقف بورڈ کے چیرمین اور اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب امانت اللہ خاں نے کہا کہ اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے دہلی وقف بورڈ اسی تعلیمی سیشن میں پچاس اسکول شروع کرنے جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداوں کے قیام کے لیے بجٹ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی ۔وزیر موصوف نے شاہین اکیڈمی کے قیام پر منتظمین کو مبارک باد دی اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس بیدر کرناٹک کے چیرمین جناب عبدالقدیرخاں نے ادارے کی کامیابیوں اور خصوصیات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کوچنگ بہت ضروری ہے۔عبد القدیر صاحب نے بتایا کہ اس سال شاہین کے 450 سے زائد بچوں نے MBBSکی گورنمنٹ سیٹیں حاصل کی ہیں۔اس میں 20 بچے حافظ قرآن بھی ہیں ۔شاہین اکیڈمی دہلی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور معروف ماہر تعلیم جناب کلیم الحفیظ نے حاضرین اور مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس بیدر کرناٹک کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اپنی شاخ دہلی کے جامعہ نگر میں قائم کی۔حاضرین سے اپنے خطاب میں کلیم الحفیظ صاحب نے کہا کہ کسی بھی فرد یا قوم کی تصویر اور تقدیر تعلیم سے ہی بدل سکتی ہے،ملک کی خدمات کے اعلیٰ ترین عہدوں کا حصول اورعوامی خدمات کے لیے انجینئرنگ اور میڈیکل جیسے شعبہ جات میں سرکاری سہولیات سے استفادے کے لیے کوچنگ ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ اوکھلا میں شاہین اکیڈمی کے قیام سے اس علاقے کے بچوں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔موصوف نے کہا کہ ہم کوچنگ کے ساتھ کردار سازی پربھی بھر پور توجہ دیں گے۔ افتتاحی تقریب سے روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر جناب مشرف عالم ذوقی اور اکیڈمی کے اکیڈمک ڈائریکٹر جناب وسیم جاوید صاحب نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں منتظمین کے جانب سے معزز مہمانوں کا گل دستہ دے کر استقبال کیا گیا۔افتتاحی تقریب سے پہلے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اہل علم ،ڈاکٹرس،اساتذہ،اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر سلمان اسعد نے انجام دیے۔

 

 

واضح رہے کہ یہ اکیڈمی شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس کی شاخ ہے۔اس کی خوبی یہ کہ یہاں کوچنگ کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی بھی کای جاتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *