بجٹ 2019:مرکزکی مودی حکومت آج پیش کرے گی عبوری بجٹ

Share Article
budget
عام انتخابات سے پہلے مرکز کی مودی حکومت آج پارلیمنٹ میں اپنا عبوری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ مودی سرکارروایت پرعمل کرتے ہوئے آج آخری بجٹ پیش کرے گی ۔ماناجارہاہے کہ اس بجٹ میں کسانوں اوردرمیانہ طبقات کودھیان میں رکھتے ہوئے کچھ خاص اعلانات کئے جاسکتے ہیں۔ ایسی امید ہے کہ حکومت عبوری بجٹ میں کسانوں اور نوجوانوں کے لئے کئی بڑے اعلانات کر سکتی ہے۔ ایسا تصور کیا جارہا ہے کہ مودی حکومت بجٹ میں یونیورسل بیسک انکم کا اعلان کر سکتی ہے۔ حال ہی میں راجستھان حکومت نے اسے نافذ کیا ہے۔ علاوہ ازیں انکم ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
مرکزی وزیرپیوش گوئل آج عبوری بجٹ پیش کریں گے۔ لوک سبھا میں ارون جیٹلی کی جگہ وزارت خزانہ سنبھال رہے پیوش گوئل اس مرتبہ بجٹ کی تقریر پڑھیں گے۔ لوک سبھا میں صبح 11 بجے عبوری بجٹ پیش ہوگا۔وزارت خزانہ کے کام کاج دیکھ رہے پیوش گوئل بجٹ پیش کریں گے ۔ارون جیٹلی کے علاج کیلئے امریکہ جانے کے بعدپچھلے ہفتے سے وزیرریلوے پیوش گوئل کووزیرخانہ کا اضافی ذمہ دی گئی۔اس سے پہلے وزیرخزانہ رہتے ہوئے جیٹلی نے پانچ بجٹ پیش کئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *