بودھ گیا آبروریزی سانحہ کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

Share Article

گیا، ایس ایس پی راجیو مشرا نے بودھ گیا میںواقع ایک ہوٹل میں لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری اور مارپیٹ کرنے کے لئے ذمہ دار ملزمان کی گرفتاری یقینی کرانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری نہ ہونے پر ملزمان کے خلاف عدالت سیقرقکا حکم حاصل کریں۔ بودھ گیا ریپ کیس میں این جی او چلانے والے دیپک کمار، ہوٹل مالک سریش ساو، وارڈ کونسلروکی کمار، مقامیلیڈر مراری سنگھ، منیش کمار اور ایک ہوٹل ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔

ایس ایس پی مشرا نے بتایا کہ 22 ستمبر کی رات ملزمان نے رقص پارٹی میں شامل چار لڑکیوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ان میں سے دو لڑکیوں کی میڈیکل جانچ میں آبروریزی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق عدالت میں خاتون عدالتی افسر کے سامنے دفعہ 164 کے تحت دیے گئے بیان میں متاثرہ نے آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کے خلاف پختہ ثبوت ہے جو استغاثہ کو عدالت میں ملزمان کو سزا دلانے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ ایس ایس پی مشرا نے اس بات سے انکار کیا کہ اب سی آئی ڈی اس کیس کی جانچ کرے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *