لوک سبھا انتخابات لڑنے سے بی ایس پی سپریمومایاوتی کا انکار

Share Article

mayawati

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے انتخابی میدان میں خود کے الیکشن لڑنے کو لیکر بڑا بیان دیا ہے۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا ہے کہ وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔بدھ کو ایک پریس کانفرنس کرکے انہوں نے کہا کہ وہ لوک سبھاکاالیکشن نہیں لڑیں گی۔ اب پچھڑوں کے لئے لڑنا ہے اور پورے یوپی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔مایاوتی نے کہا کہ اتر پردیش میں مہاگٹھ بندھن کا جیتنا زیادہ ضروری ہے، یہ بہت اہم ہے۔ سیاست میں کئی بار سخت فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ابھی ملک کے مفاد اور پارٹی کے موومنٹ کو دیکھتے ہوئے الیکشن نہیں لڑنے کا فیصلہ لیا ہے۔اگر انتخابات کے بعد موقع آئے گا تو دیکھا جائے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ اتر پردیش میں اس بار ایس پی اور بی ایس پی مل کر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ بی ایس پی سپریمو نے یہ بھی کہا کہ ان کا مہاگٹھ بندھن صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے۔آپ کوبتادیں کہ مایاوتی کی پارٹی لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے میدان میں ہے اور راشٹریہ لوک دل بھی اس اتحاد کا حصہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *