بی ایس پی کی جگہ ای وی ایم میں غلطی سے دبا بی جے پی کا بٹن، نوجوان نے کاٹی انگلی

Share Article

 

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بلند شہر لوک سبھا سیٹ پر شکارپور کوتوالی علاقے کے عبداللہ پور ہلاسن گاؤں کے بی ایس پی حامی ایک نوجوان نے غلطی سے ای وی ایم میں کمل کا بٹن دبا دیا۔ اس کا احساس ہوتے ہی اس نے گھر آکر افسوس میں انگلی کاٹ لی۔

 

Image result for BSP accidentally press the EVM button BJP, Young cut finger

 

پون کمار تھانہ کوتوالی شکارپور کے تحت عبداللہ ہلاسن گاؤں کا رہنے والا ہے اور بی ایس پی کا حامی ہے۔ وہ جمعرات کو ہوئی پولنگ میں بی ایس پی امیدوار یوگیش ورما کو ووٹ دینا چاہتا تھا۔ پولنگ اسٹیشن پر گیا، ووٹ کے لئے بٹن دبایا، لیکن جوش و خروش میں اس نے غلطی سے بی ایس پی کے انتخابی نشان ہاتھی کے مقام پر بی جے پی امیدوار کا بٹن یعنی انتخابی نشان کمل کو دبا دیا۔ پون کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ مایوسی سے بھر گیا۔ اس نے گھر لوٹتے ہی اپنی انگلی کاٹ دی۔ لواحقین حیرت زدہ رہ گئے۔ آناً فاناً میں اسے اسپتال لے جایا گیا۔ علاج کے بعد ڈاکٹر نے پون کو گھر بھیج دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *