بھائی نے اپنے ہی بھائی کو گولی مار کرکیا قتل

Share Article

 

ضلع کے کرئی تھانہ کے تحت گرام آمٹ پانی میں جمعہ کی صبح تقریباً8:30 بجے رگھوونشی خاندان میں باہمی تنازعہ کے چلتے بھائی نے ہی اپنے بھائی کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

 

تھانہ کرئی نگر انسپکٹر کنہیا سنگھ بگھیل نے بتایا کہ پرمود رگھوونشی (40) کی زمین پرکمود رگھوونشی (45) کی ریت رکھی ہوئی تھی۔ پرمود نے بھائی سے ریت ہٹانے کو کہا، کمود کے منع کرنے پر پرمود نے ریت ہٹانی شروع کر دی۔ اس سے آگ بگولہ کمود نے اپنے چھوٹے بھائی پرمود کو گولی سے بھون دیا اور فرار ہو گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے کمود کی 12 بور کی لائسنسی بندوق ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس کا لائسنس کمود کے نام پر ضلع ستنا سے جاری ہوا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ قتل کے ملزم بھائی کی تلاش میں پولیس لگی ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *