british_diplomat
لبنان کی راجدھانی بیروت میں واقع برطانیہ سفارت خانہ میں تعینات خاتون ڈپلومیٹ رِبیکاڈائکس کوریپ کے بعدقتل کردیاگیا۔بتایاجارہاہے کہ گلاگھونٹ کراس کاقتل کیاگیاہے۔لبنان کے سیکوریٹی اہلکاروں کو30سالہ رِبیکاکی لاش ایک سڑک کے کنارے سے ملی تھی۔وہ جنوری 2017سے بیروت میں انٹرنیشنل محکمہ ترقیات کیلئے کام اورپالیسی مینجمنٹ کے طورپرکام کررہی تھیں۔اس معاملے میں جانچ شروع کردی گئی ہے۔جانچ میں شامل ایک افسرنے بتایاکہ قتل کی وجہ سیاسی نہیں لگتاہے۔رِبیکاکی قتل سے برطانیہ دنگ رہ گیاہے۔وہاں کے خباروں میں فرسٹ پیج پراس تصویرچھپی ہے۔رِبیکاکے خاندان نے کہاکہ ہم ربیکاکی قتل سے بری طرح ٹوٹ چکے ہیں،یہ ہمارے لئے ناقابل یقین حادثہ ہے۔ہم یہ جاننے کی کوشش میں لگے ہیں اس کے ساتھ ایساکیوں ہوا۔میڈیاہماری پرائیویسی کا احترام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here